Sohail Zaman Chattha

Sohail Zaman Chattha میرؔ تیری میریت پے ناز کیوں کرو میں خود اک زمانہ ہو تیری بات کیوں کرو

09/11/2025
09/12/2024

میں ہوش میں تھا تُو پھر اُس پے مر گیا کیسے #غزل #نوکھروی
آج کی شام دوستوں کے نام

02/11/2024
25/10/2024

رائیگانی نظم (مکمل)

شاعر: Sohaib Mugheera Siddiqui
آواز : Sohail Zaman Chattha

میں کمرے میں پچھلے اکتیس دنوں سے فقط اس حقیقت کا نقصان گننے کی کوشش میں الجھاہوا ہوں کہ تو جا چکی ہے
تجھے رائیگانی کا رتی برابر اندازہ نہیں ہے
تجھے یاد ہے وہ زمانہ
جو کیمپس کی پگڈنڈیوں پہ ٹہلتے ہوئے کٹ گیا تھا؟
تجھے یاد ہے جب قدم چل رہے تھے ؟
کہ اک پیر تیرا تھا اور ایک میرا
قدم وہ جو دھرتی پہ آواز دیتے کہ جیسے ہو راگا
کوئی مطربوں کا
قدم جیسے سا پا، گا ما پا گا سا رے
وہ طبلے کی ترکٹھ پہ
تک دھن
دھنک دھن
تنک دھن دھنادھن
بہم چل رہے تھے
قدم جو مسلسل اگر چل رہے تھے
تو کتنے گویوں کے گھر چل رہے تھے
مگر جس گھڑی تو نے اس راہ کو میرے تنہا قدم کے حوالے کیا
ان سروں کی کہانی وہیں رک گئی
کتنی فنکاریاں، کتنی باریکیاں
کتنے '' کلیاں، بلاول '' گویوں کے ہونٹوں پہ آنے سے پہلے فنا ہوگئے
کتنے نصرت فتح، کتنے مہدی حسن منتظر رہ گئے کہ ہمارے قدم پھر سے اٹھنے لگیں

تجھ کو معلوم ہے
جس گھڑی میری آواز سن کے
تو اک زاویے پہ پلٹ کر مڑی تھی
وہاں سے
ریلیٹیویٹی کا جنازہ اٹھا تھا
کہ اس زاویے کی کشش میں ہی یونان کے فلسفی
سب زمانوں کی ترتیب برباد کر کے
تجھے دیکھنے آگئے تھے
کہ تیرے جھکاؤ کی تمثیل پہ
اپنی ترچھی لکیروں کو خم دے سکیں
اپنی اکڑی ہوئی گردنوں کو لیے
اپنے وقتوں میں پلٹیں
جیومیٹری کو جنم دے سکیں

اب بھی کچھ فلسفی، اپنے پھیکے زمانوں سے بھاگے ہوئے
میرے رستوں پہ آنکھیں بچھائے ہوئے
اپنی دانست میں یوں کھڑے ہیں
کہ جیسے وہ دانش کا منبع
یہیں پہ کہیں ہے
مگر مڑ کے تکنے کو تو ہی نہیں ہے۔

تو کیسے فلورنس کی تنگ گلیوں سے کوئی
ڈی ونچی اٹھے
کیسے ہسپانیہ میں پکاسو بنے
ان کی آنکھوں کو تو جو میسر نہیں ہے
یہ سب تیرے میرے اکٹھے نہ ہونے کی قیمت ادا کر رہے ہیں
کہ تیرے نہ ہونے سے ہر اک زماں میں
ہر اک علم و فن میں ہر اک داستاں میں
کوئی ایک چہرہ بھی تازہ نہیں ہے
تجھے رائیگانی کا رتی برابر اندازہ نہیں ہے

10/02/2024

مریضم یارسول اللہ مریضم

23/12/2023

میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں
پھر اُس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sohail Zaman Chattha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Sohail Zaman Chattha:

Share

Category