Urdu poetry

Urdu poetry Poetry lover loves urdu poetry and promote

19/02/2024

عشق دی حب تے رکھ لئی بندیا
عشق دی سمجھی بات مکمل؟؟
عشق دے تن وچ تین حرف نیں
حرفاں وچ کردار مکمل
ع ؛؛ عبادت
ق؛؛ قلندر
ش توں اے شہباز مکمل
عشق علی اے
عشق سخی اے
عشق اے داتا
عشق ولی اے
عشق زلیخا
عشق اے یوسف
عشق دے وچ دن رات مکمل
عشق اے صحرا
عشق سمندر

عشق اے تیرے من دے اندر
عشق دی لو جے لگ جاوے تے؟؟
جیت مکمل
مات مکمل
عشق مجازی
عشق حقیقی
عشق فقیری
عشق ضئیفی
عشق جنوں اے
عشق سکوں اے
عشق تخئیل
عشق تغیر
عشق فناء اے
عشق بقاء اے
عشق خدا اے
عشق دی راہ وچ سارا پانی
عشق دی لو جے لگ جاوے تے
ھو جاندی اے ذات مکمل.....

14/02/2024

یہ تو توہینِ وفا ھے کہ اُسے بھول کے ہم _!!
اپنے زخموں پہ کسی اور سے مرہم چاہیں.!!

عشق کی آگ میں کندن نہ سہی راکھ سہی.!!
ہم کسی طور نہ اس آنچ کو مدھم چاہیں.!!

13/02/2024

ھم کو شاھوں کی عدالت سے توقع تو نہیں
آپ کہتے ھیں تو زنجیر ھِلا دیتے ھیں ۔۔۔

13/02/2024

یہ کب کہا کہ آپ ابھی بات کیجئے۔۔!!
جب دِل کرے جناب! تبھی بات کیجئے۔۔!!

مصروف ہیں ہم آپ ہی کے انتظار میں۔۔!!
ہم گوش بر آواز، اجی! بات کیجئے۔۔!!

میرا کیا پوچھتے ہیں صنم؟ میری طرف سے۔۔!!
یہ لیجئے جناب! ابھی بات کیجئے۔۔!!

میرا وہی سوال ہے بس، "وصلِ محبت"۔۔!!
جب بن پڑے جواب، تبھی بات کیجئے۔۔!!

اشکوں کو چھوڑئیے کہ یہ آنکھوں کا حُسن ہیں۔۔!!
جو کر رہے ہیں آپ، وہی بات کیجئے۔۔!!

جو بھی ہے فیصلہ ہمیں منہ پر بتائیے۔۔!!
مت ٹالیے جناب! صحیح بات کیجئے۔۔!!

مقبول ہو گی جب بھی کبھی میری محبت۔۔!!
وہ خود کہیں گے آج، بات کیجئے! ابھی بات کیجئے۔۔!

11/02/2024

تنہائی اور یادیں
خدا کرے تمہیں بھی نصیب ہوں

11/02/2024

‎تم اب فریب بیچنے آئے ہو شہر میں
‎کوئی شعور بانٹ کے کب کا چلا گیا

11/02/2024

ہر آفتاب کو آخر غروب ہونا ہے
سو ہم بھی ڈوب رہے ہیں سرِ کنارۂ شام.

10/02/2024

خدا کرے ___!!!
تا عمر تجھے میری کمی رہے
خدا کرے ___!!
تیری عمر بہت دراز ہو

10/02/2024

ﺳﻮ ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺎﺕ ﺑﺪﻝ ﺩﯼ ﮔﻠﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮯ ﺍُﺳﮯ
ﺩُﺭﺳﺖ ﺷﺨﺺ ﻏﻠﻂ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﮌﺍ ﮬُﻮﺍ ﺗﮭﺎ..

06/02/2024

مجھے ڈھونڈنے کی چاہ میں
کیوں کھوجتے ھو جا بجا __؟
میرے غمخوار
او میرے ہمنوا۔۔۔۔!
میں یہاں وہاں گئی نہیں
کسی اور جگہ رکی نہیں
اگر دھڑکنوں میں تیری نہیں
تو یہ یاد رکھ
میں کہیں نہیں __

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category