Rightway

Rightway Social Activities

دہر میں اسمِ محمدؐ سے اُجالا کردےبیلجیم کی نُو! جیورگاٹ لوبپو(GeorgetteLepaulle) بلیجیم کی معمر خاتون ہیں جب ان کی عمر 9...
07/01/2023

دہر میں اسمِ محمدؐ سے اُجالا کردے
بیلجیم کی نُو!
جیورگاٹ لوبپو(GeorgetteLepaulle) بلیجیم کی معمر خاتون ہیں جب ان کی عمر 90 برس سے تجاوز کر گئی، یعنی یہ اولاد کی محتاج ہوئیں تو بچوں نےفیصلہ کیا کہ بڈھی سے جان چھڑانی چاہئے۔ایک دن طے ہوا کہ اگلے روز اسے اولڈ ہاوس کے حوالے کر دیا جائے گا۔جیورگاٹ لوبپول کے پڑوس میں ایک مراکشی خاندان مقیم ہے 40 سال سے اس مسلم فیملی کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ السید محمد مداح خود بھی مسلم روایات کے امین ہیں اور ان کا گھرانہ بھی خصوصاً ماں باپ کی عزت و توقیر کے حوالے سے محمد مداح کی والدہ بھی بوڑھی اور جیورگاٹ لوبپول کی ہم عمر ہیں۔ جب اسے پتہ چلا کہ پڑوسی اپنی ماں سے جان چھڑانے والے ہیں تو اس نے ان سے کہا کہ یہ بزرگ تمہارے لئے بوجھ ہے تو میرے حوالے کردو میری ماں کے ساتھ رہے گی اور میں اپنی ماں کی طرح
اس کا خیال رکھوں گا۔یہ کہہ کر وہ جیورگاٹ لوبپول کو اپنے گھر لے آئے
خاتون نے یہاں آ کر جو ماحول دیکھا تو اس کی حیرت کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
سارے اہل خانہ مداح کی ماں کیلئے پلکیں بچھانے کو تیار۔کوئی باہر سے آتا ہے تو پہلے اسے سلام کرکے ہاتھوں کا بوسہ لینا ضروری سمجھتا ہے۔ یہ بوڑھی اماں اس گھر کی ملکہ ہے۔اسی طرح کے احترام کا سلوک اس بزرگ خاتون سے بھی کیا جانے لگا۔ اس نے سوچا کہ شاید یہ دو دن کی کہانی ہے۔ پھر یہ بھی میرے بچوں کی طرح مگر نہیں اس کا خدشہ غلط ثابت ہوا کئی دن گزرنے کے بعد بھی اس کی خدمت و عزت میں کوئی کمی نہیں آئی تو اس نے کہا کہ یہ کیسا خوبصورت دین ہے یہ تو سراسر رحمت ہے مجھے بھی اس دین میں داخل کردو۔چنانچہ 91 برس کی اس خاتون نے بھی کلمہ پڑھ کر نور اسلام سے منور ہو گئیں۔اب یہ جیورگاٹ لوبپول نہیں، نور کہلاتی ہیں یہ اس وقت اسلام قبول کرنے والی سب سے معمر خاتون ہیں اور مراکشی خاندان کے ساتھ ہی ان کے گھر میں مقیم! (روزنامہ البیان، یو اے ای۔ روزنامہ الشروق)

01/01/2023

Address

Gujranwala
0522

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rightway posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category