12/10/2026
اپنی زندگی کا وہ ابتدائی سفر ایک طرف، اور پچھلے چند برسوں کا یہ کٹھن سفر ایک طرف، جنہیں طے کرتے کرتے اپنی عمر کے اس 26 ویں سال میں قدم رکھتے ہی مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ جیسے چہرے پر جھریاں، کانپتے ہاتھ اور بالوں میں سفیدی نے قبل از وقت ڈیرہ جما لیا ہو۔ بچپن کے بعد کا یہ وہ طویل اور تھکا دینے والا سفر تھا جس نے میری جوانی کو وقت سے پہلے ہی نچوڑ کر رکھ دیا، اور اب تو یوں لگتا ہے جیسے حالات کے اس تھپیڑوں نے مجھے اندر سے بالکل بوڑھا کر ڈالا ہو۔