17/12/2023
طاق راتوں کی خیر ہو مولا
درد لوگوں کے اب بھی باقی ہیں
تیرے بندے اداس آنکھوں سے
جانب ِ عرش تکتے رہتے ہیں
🌟✨
باب ِ رحمت کی خیر ہو مولا
رحمتیں جا بجا برستی ہیں
ہم غریبوں کی عرضیاں لیکن
تیری کُن کے لیے ترستی ہیں