16/05/2026
راولپنڈی سے گلگت کے درمیان چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے امام شاہ رحیم کے دیدار کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے مختلف بس کمپنیوں نے اپنی مرضی کے مطابق کریے وصول کرنا شروع کردیا ہے اس وقت پنڈی سے گلگت تک فی سواری 7 ہزار روپے لئے جارہے ہیں جبکہ رینٹ کار والوں نے فی سواری کرایہ 10 ہزار سے 15 ہزار تک مقرر کیا ہے گلگت بلتستان بالخصوص ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت صورت حال پر خاموش تماشائی بن چکا ہے مسافروں کے مطابق پنڈی میں سواریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے امام کے دیدار کے لئے گلگت آرہے ہیں تاہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ مالکان نے اندھیری نگری مچا رکھی ہے اور بھاری کرایے وصول کررہے ہیں مسافروں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اندھیر نگری کا فوری نوٹس لیں۔