Ghizer Coverage

Ghizer Coverage Ghzer Coverage page is a Network. Which Promte Education Cultural & Daily Updates of Ghizer and GB. Thanks

اہم خبر : گلگت (جی ایم منا) صوبائی وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا ،ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈو...
24/04/2022

اہم خبر :

گلگت (جی ایم منا) صوبائی وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا ،ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ ،صوبائی وزیر قانون سید سہیل عباس اور شاہ ناصر کو بنی گالا طلب کیا گیا ہے ۔۔
وہ اج صبح چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملنے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہو گی ۔۔

ایکو ٹوریزم کو فروغ دینے اور مقامی آبادی کو باعزت روزگار بزریعہ شراکت کاروبار کا پہلا پروجیکٹ روپانی فاونڈیشن کی طرف سے ...
24/04/2022

ایکو ٹوریزم کو فروغ دینے اور مقامی آبادی کو باعزت روزگار بزریعہ شراکت کاروبار کا پہلا پروجیکٹ روپانی فاونڈیشن کی طرف سے غذر میں شروع۔ داہیمل پھنڈر میں پروجیکٹ کی سنگ بنیاد کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ نے پراجیکٹ کو پائیدار ترقی کی طرف ایک سنگ میل قرار دیا۔

 اسماعیلی نیشنل کونسل فار پاکستان کے صدر   نے گاہکوچ بالا دیدار گاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ گاہکوچ بالا آمد پر عمائدین   اور...
23/04/2022


اسماعیلی نیشنل کونسل فار پاکستان کے صدر نے گاہکوچ بالا دیدار گاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ گاہکوچ بالا آمد پر عمائدین اور جمال آباد جماعت خانہ کے ولنٹیئر فورس کے جوانوں نے پر تپاک استقبال کیا۔ دورہ کے دوران اسماعیلی ریجنل کونسل کے چیئرمین اور اسماعیلی لوکل کونسل گاہکوچ کے صدر بھی ہمراہ تھے۔
کاپی:
#ایڈمن جی بی یو

23/04/2022

اپیل بنام:
نذیر احمد ایڈووکیٹ صاحب ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی ممبر حلقہ 2 غذر
نواز خان ناجی صاحب ممبر حلقہ 1 غذر
غلام محمد صاحب ممبر حلقہ 3 یاسین غذر
طفر محمد شادم خیل کوارڈنیٹر ٹو سی ایم گلگت بلتستان
یاسر عباس کوارڈنیٹر ٹو سی ایم گلگت بلتستان
ایوب شاہ صاحب ممبر جی بی کونسل
آپ تمام منتخب ممبران اسمبلی اور کوارڈنیٹر صاحبان سے گزارش ہے کہ اگر عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی اور خدمت کرنی ہے اور اگر آپ صدق دل سے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی لاوارث گاہکوچ کے بارے میں ضرور سوچئے کیونکہ واحد ضلع غذر کا یہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے جس میں آپریشن تھیٹر ہونے کے باوجود بھی سرجیکل کام ہوتا نہیں۔ آئے روز ڈاکٹرز آتے ہیں اور ایک ہفتے کے بعد چلتے بنتے ہیں۔ غذر کی پانچوں تحصیلوں سے مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال آتے ہیں اور سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے گلگت اور دیگر جگہوں پر جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس ڈسٹرکٹ ہسپتال کا نظام ٹھیک کرنا اور صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرانے اور قابل ڈاکٹروں کی تعیناتی کے پیچھے آپ سب کا کردار باقی ماندہ لیڈروں سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ آپ سب کو عوام۔نے بھاری مینڈیٹ سے اسمبلی میں بھیجا ہے۔ مسائل کے انبار لگے ہیں ضلع غذر کے اندر لیکن کوئی حل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے مسائل روز بروز کم ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں اور عوام نے اس بار آپ سے بہت امیدیں رکھی ہوئی تھی کہ تینوں ممبران اسمبلی انتہائی قابل اور انتہائی فرض شناس ہیں یہ تینوں عوام کیلئے ہر صورت سہولیات کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ لیکن افسوس اتنے قابل اور بہادر لیڈرز ہونے کے باوجود بھی غذر کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے اور اس میں ناکامی عوام کی نہیں بلکہ یہاں کے تینوں منتخب نمائندوں اور کوارڈنیٹر کے ساتھ کونسل کے منتخب ممبر کی ہے جو کہ خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔ افسوس صد افسوس عوام آپ سب سے انتہائی مایوس ہیں اور یقینا اگلی الیکشن آپ سب کیلئے انتہائی مشکل ترین ثابت ہو سکتی ہے۔
منجانب: عوامی حلقے ضلع غذر

گاہکوچ بالا چوک کے قریب مین روڈ پر بارش کے دوران جمع ہونے والا پانی کو نکالنے کیلئے مستقل حل موجودہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹ...
21/04/2022

گاہکوچ بالا چوک کے قریب مین روڈ پر بارش کے دوران جمع ہونے والا پانی کو نکالنے کیلئے مستقل حل موجودہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے نکال لیا حالانکہ اج سے پہلے کئی بار غذر میں تعینات ڈی سیز سے میڈیا کے نمائندے ۔ بازار کمیٹی ۔ و دیگر لوگوں نے اس حوالے سے شکایت درج کرواتے رہے لیکن کسی نے اس مسلے پر تواجہ نہیں دیا ۔ موجودہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے عہد کیا ہے کہ وہ غذر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ حالانکہ یہ اب این ایچ اے کا کام ہے لیکن اس جگہیں کے ارد گرد کاروبار کرنے والے تاجروں اور پیدل سفر کرنے والے مسافروں کو بارش کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا تھا ۔ جسے مد نظر رکھتے ہوئے ڈی سی غذر نے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کسی ادارے کا انتظار نہیں کیا بلکہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ۔ یہ ہوتا ہے کام کا جذبہ. ویلڈن ڈی سی غذر طیب سمیع اور اے سی پونیال اشکومن غضنفر علی۔ شاباش

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان سے ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد اور ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خا...
19/04/2022

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان سے ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد اور ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی اور سابقہ ممبر قانون ساز اسمبلی فدا خان فدا ملاقات کر رہے ہیں

 ; Finally, the     has been completed by the   Students under the supervision of our Physics Teacher Sir Peer Ghulam Hu...
19/04/2022

;
Finally, the has been completed by the Students under the supervision of our Physics Teacher Sir Peer Ghulam Hussain at Aga Khan Learning ResourceSecondary School Sost. The Physics Teacher on completion of the first phase said; ''I appreciate and congrats to all group members for their best efforts and hard work. the second phase of this project is to simulate flying, hopefully we will succeed.''

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ گاہکوچ میں مستحق افراد میں احساس کفالت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں۔
18/04/2022

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ گاہکوچ میں مستحق افراد میں احساس کفالت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں۔

پریس ریلیزڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان نے سوشل ویلفیئر کیمونٹی سنٹر اور آفس کا اچانک دورہ کیا ڈپٹ...
18/04/2022

پریس ریلیز
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان نے سوشل ویلفیئر کیمونٹی سنٹر اور آفس کا اچانک دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کو آفس اسٹاف نے اپنے کام کے حوالے سے بریف کیا ڈی سی ملازمین کی حاضری چیک کیا ۔سوشل ویلفئر آفسر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمے کے سر براہان کو بغیر بتائے محکمے سے غیر حاضر رہنا کسی صورت میں قبول نہیں ڈپٹی کمشنر نےسلائی سنٹر اور بچوں کے سکول کے حوالے سے اسٹاف سے معلومات لئے۔

18/04/2022

(اطلاع عام)
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے تمام ادائیگی مراکز کو ریٹیلرز شاپس میں منتقل کردیا ہے۔ آج سے تمام مستحقین کیمپ سائٹ کے بجاۓ اپنے متعلقہ ریٹیلرز کی دوکانوں سے پیسے لے سکتے ہیں۔
ریٹیلرز کی تفصیلات اس مطابق ہے:
1۔ نیت ولی (سہران موبائل شاپ)نزد سیشن کورٹ گاہکوچ غذر
2. طفیل احمد (اوپو موبائل شاپ) نزد سونیری بنک گاہکوچ غذر
3. میراعظم (اعظم جنرل سٹور) سلپی چوک
4. علی مدد (علی جنرل سٹور) بوبر نزد زونگ ٹاور
مذید معلومات کے لیے دفتری اوقات کا صبح 8:00 بجے سے 3:00 بجے تک رجوع کرے۔ شکریہ

غذرغذر چترال ایکسپریس وے منصوبہ کی تعمیر سیکشن تھری کی تعمیر جا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی این ایل سی نے بھاری مشینری پھ...
18/04/2022

غذر
غذر چترال ایکسپریس وے منصوبہ کی تعمیر سیکشن تھری کی تعمیر جا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی این ایل سی نے بھاری مشینری پھنڈر پہنچادی ہے عنقریب سیکشن پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
بی بی این غذر

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer Coverage posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share