11/08/2025
آج دنیور کے معصوم نوجوانوں کی شہادت نے پورے گلگت بلتستان کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دنیور کا واٹر چینل مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم دنیور کے عوام حکومتی بے حسی اور انتظامی ناکامی کے باعث اپنے مسائل کے حل کے لیے خود میدان میں اُتر آئے۔
اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی بحالی کے مشکل اور خطرناک کام میں مصروف ان بہادر نوجوانوں پر اچانک مٹی کا تودہ گر پڑا۔اس افسوس ناک حادثہ میں 8 نوجوان شہد اور کئی زخمی ہوئے ہیں ۔
یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ حکومتِ گلگت بلتستان کی نااہلی سستی اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کا کھلا ثبوت ہے۔
اگر بروقت واٹر چینل کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کیے جاتے یہ المناک حادثہ پیش نہیں آتا اللہ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔