Yaaden Yaad Aati Hain

Yaaden Yaad Aati Hain Life is only as good as the memories we make…only they’re gone faster than the smell after it ra

22/02/2024

سقراط نے جب زہر کا پیالہ پیا تو ایتھنز کے حکمرانوں نے سکھ کا سانس لیا کہ اُن کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا جہنم رسید ہوا،
یونان کی اشرافیہ جیت گئی،
سقراط کی دانش ہار گئی۔
وقت گزر گیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جنگ آزادی لڑنے والے دلاور ولیم والس کو جب انگلینڈ کے بادشاہ ایڈورڈ اوّل نے گرفتار کیا تو اُس پر غداری کا مقدمہ قائم کیا،
اسے برہنہ کرکے گھوڑوں کے سموں کے ساتھ باندھ کر لندن کی گلیوں میں گھسیٹا گیا اور پھر ناقابل بیان تشدد کے بعد اُسے پھانسی دے کر لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔
اُس وقت کا بادشاہ جیت گیا،
ولیم والس ہار گیا۔
وقت گزر گیا۔
گلیلیو نے ثابت کیا کہ زمین اور دیگر سیارے سورج کے گرد گھومتے ہیں تو یہ کیتھولک عقائد کی خلاف ورزی تھی، چرچ نے گلیلیو پر کفر کا فتویٰ لگایا اور اسے غیرمعینہ مدت تک کے لئے قید کی سزا سنا دی،
یہ سزا 1633میں سنائی گئی، گلیلیو اپنے گھر میں ہی قید رہا اور 1642میں وہیں اُس کی وفات ہوئی،
پادری جیت گئے
سائنس ہار گئی۔
وقت گزر گیا۔
جیو رڈانو برونو پر بھی چرچ کے عقائد سے انحراف کرنے کا مقدمہ بنایا گیا،
برونو نے اپنے دفاع میں کہا کہ اس کی تحقیق عیسائیت کے عقیدہ خدا اور اُس کی تخلیق سے متصادم نہیں
مگر اُس کی بات نہیں سنی گئی اور اسے اپنے نظریات سے مکمل طور پر تائب ہونے کے لئے کہا گیا،
برونو نے انکار کر دیا، پوپ نے برونو کو کافر قرار دے دیا، 8فروری1600کو جب اسے فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا
تو برونو نے تاریخی جملہ کہا
’’میں یہ فیصلہ سنتے ہوئے اتنا خوفزدہ نہیں ہوں
جتنا تم یہ فیصلہ سناتے ہوئے خوفزدہ ہو۔‘‘
برونو کی زبان کاٹ دی گئی اور اسے زندہ جلا دیا گیا۔
پوپ جیت گیا،
برونو ہار گیا۔
وقت گزر گیا۔
حجاج بن یوسف جب خانہ کعبہ پر آگ کے گولے پھینک رہا تھا تو اُس وقت ابن زبیرؓ نے جوانمردی کی تاریخ رقم کی، انہیں مسلسل ہتھیار پھینکنے کے پیغامات موصول ہوئے
مگر آپ ؓ نے انکار کر دیا،
اپنی والدہ حضرت اسماؓ سے مشورہ کیا،
انہوں نے کہا کہ اہل حق اس بات کی فکر نہیں کیا کرتے کہ ان کے پاس کتنے مددگار اور ساتھی ہیں، جاؤ تنہا لڑو اور اطاعت کا تصور بھی ذہن میں نہ لانا،
ابن زبیر ؓ نے سفاک حجاج بن یوسف کا مقابلہ کیا اور شہادت نوش فرمائی،
حجاج نے آپؓ کا سر کاٹ کر خلیفہ عبدالمالک کو بھجوا دیا اور لاش لٹکا دی،
خود حضرت اسماؓ کے پاس پہنچا اور کہا تم نے بیٹے کا انجام دیکھ لیا،
آپؓ نے جواب دیا ہاں تو نے اس کی دنیا خراب کر دی اور اُس نے تیری عقبیٰ بگاڑ دی۔
حجاج جیت گیا،
ابن زبیر ؓ ہار گئے۔
وقت گزر گیا۔
ابو جعفر منصور نے کئی مرتبہ امام ابو حنیفہ ؒکو قاضی القضاۃ بننے کی پیشکش کی مگر آپ نے ہر مرتبہ انکار کیا، ایک موقع پر دونوں کے درمیان تلخی اس قدر بڑھ گئی کہ منصور کھلم کھلا ظلم کرنے پر اتر آیا،
اُس نے انہیں بغداد میں دیواریں بنانے کے کام کی نگرانی اور اینٹیں گننے پر مامور کر دیا، مقصد اُن کی ہتک کرنا تھا،
بعد ازاں منصور نے امام ابوحنیفہ کو کوڑے مارے اور اذیت ناک قید میں رکھا،
بالآخر قید میں ہی انہیں زہر دے کر مروا دیا گیا،
سجدے کی حالت میں آپ کا انتقال ہوا،
نماز جنازہ میں مجمع کا حال یہ تھا کہ پچاس ہزار لوگ امڈ آئے، چھ مرتبہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔
منصور جیت گیا،
امام ابو حنیفہ ہار گئے۔
وقت گزر گیا۔
تاریخ میں ہار جیت کا فیصلہ طاقت کی بنیاد پر نہیں ہوتا،
یونان کی اشرافیہ سقراط سے زیادہ طاقتور تھی
مگر تاریخ نے ثابت کیا کہ سقراط کا سچ زیادہ طاقتور تھا۔
ولیم والس کی دردناک موت کے بعد اس کا نام لیوا بھی نہیں ہونا چاہئے تھا مگر آج ابیرڈین سے لے کر ایڈنبرا تک ولیم والس کے مجسمے اور یادگاریں ہیں،
تاریخ میں ولیم والس امر ہو چکا ہے۔
گلیلیو پر کفر کے فتوے لگانے والے چرچ اپنے تمام فتوے واپس لے چکے ہے،
رومن کیتھولک چرچ نے ساڑھے تین سو سال بعد تسلیم کیا کہ گلیلیو درست تھا اور اُس وقت کے پادری غلط تھے ۔
برونو کو زندہ جلانے والے بھی آج یہ بات مانتے ہیں کہ برونو کا علم اور نظریہ درست تھا اور اسے اذیت ناک موت دینے والے تاریخ کے غلط دوراہے پر کھڑے تھے۔
تاریخ میں حجاج بن یوسف کو آج ایک ظالم اور جابر حکمران کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس کی گردن پر ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون ہے
جبکہ حضرت عبداللہ ابن زبیرؓ شجاعت اور دلیری کا استعارہ ہیں، حجاج کو شکست ہو چکی ہے ابن زبیرؓ فاتح ہیں۔
جس ابو جعفر منصور نے امام ابوحنیفہ کو قید میں زہر دے کر مروایا
اس کے مرنے کے بعد ایک جیسی سو قبریں کھودی گئیں اور کسی ایک قبر میں اسے دفن کر دیا گیا تاکہ لوگوں کو یہ پتہ نہ چل سکے کہ وہ کس قبر میں دفن ہے،
یہ اہتمام اس خوف کی وجہ سے کیا گیا کہ کہیں لوگ اُس کی قبر کی بےحرمتی نہ کریں،
گویا تاریخ کا فیصلہ بہت جلد آ گیا۔
آج سے ایک سو سال بعد ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا،
تاریخ ہمیں روندتی ہوئی آگے نکل جائے گی ،
آج یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ ہم میں سے کون تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑا ہے اور کون تاریخ کے غلط دوراہے پر ہے،
کون حق کا ساتھی ہے اور کون باطل کے ساتھ کندھا ملائے ہوئے ہے،
کون سچائی کا علمبردار ہے اور کون جھوٹ کی ترویج کر رہا ہے،
کون دیانت دار ہے اور کون بے ایمان،
کون ظالم ہے اور کون مظلوم۔
ہم میں سے ہر کوئی خود کو حق سچ کا راہی کہتا ہے
مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ بات دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے،
کیونکہ اگر ہر شخص نے حق کا علم تھام لیا ہے تو پھر اس دھرتی سے ظلم اور ناانصافی کو اپنے آپ ختم ہو جانا چاہئے
لیکن سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم اُس منزل سے کہیں دور بھٹک رہے ہیں۔
آج سے سو برس بعد البتہ جب کوئی مورخ ہمارا احوال لکھے گا تو وہ ایک ہی کسوٹی پر ہم سب کو پرکھے گا،
مگر افسوس کہ اُس وقت تاریخ کا بےرحم فیصلہ سننے کے لئے ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ہو گا۔
سو آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں کیوں نہ خود کو ہم ایک بےرحم کسوٹی پر پرکھ لیں اور دیکھ لیں کہ کہیں ہم یونانی اشرافیہ کے ساتھ تو نہیں کھڑے جنہوں نے سقراط کو زہر کا پیالہ تھما دیا تھا،
کہیں ہم برونو کو زندہ جلانے والے پادریوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے،
کہیں ہم حجاج کی طرح ظالموں کے ساتھ تو نہیں کھڑے،
کہیں ہم امام ابوحنیفہ اور امام مالک پر کوڑے برسانے والوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے،
کہیں ہم ابن رشد کے خلاف فتویٰ دینے والوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے.....
کہیں ہم تاریخ کی غلط سمت میں تو نہیں کھڑے؟
اس سوال کا جواب تلاش کرکے خود کو غلطی پر تسلیم کرنا بڑے ظرف کا کام ہے جس کی آج کل شدید کمی ہے۔
وقت تو گزر ہی جاتا ہے،
دیکھنا صرف یہ ہوتا ہے کہ کس باضمیر نے وہ وقت کیسے گزارا.... ؟

چـلو اک دن رکھتے ہیں  لـــڑنے کا جھگڑنے کاماننے کا روٹھ جانے کابــــــاقی کے دنوں میں تم چــلو وعدہ کرو مجھ سےنہ روٹھو گ...
30/05/2022

چـلو اک دن رکھتے ہیں
لـــڑنے کا جھگڑنے کا
ماننے کا روٹھ جانے کا

بــــــاقی کے دنوں میں تم
چــلو وعدہ کرو مجھ سے
نہ روٹھو گے نہ جاؤ گے
نہ چھوڑو گے نہ آزماو گے
چـلو وعدہ کرو مجھ سے
مــــــحبت تــــــــــــــــــــم نبھاؤ گـــــــــــــــــے.

نہ ملتا غم تو بربادی کے افسانے کہاں جاتےاگر دنیا چمن ہوتی تو ویرانے کہاں جاتےچلو اچھا ہُوا اپنوں میں کوئی غیر تو نکلااگر...
16/03/2022

نہ ملتا غم تو بربادی کے افسانے کہاں جاتے
اگر دنیا چمن ہوتی تو ویرانے کہاں جاتے

چلو اچھا ہُوا اپنوں میں کوئی غیر تو نکلا
اگر ہوتے سب ہی اپنے تو بیگانے کہاں جاتے

دعائیں دو محبت ہم نے مِٹ کر تم کو سکھا دی
نہ جلتی شمع محفل میں تو پروانے کہاں جاتے

تمہی نے غم کی دولت دی بڑا احسان فرمایا
زمانے بھر کے آگے ہاتھ پھلانے کہاں جاتے..

سنو......!!!!!سوچتے ہیں کہ نظر _______ کیسے اتاری جائےکیوں نہ صدقے میں تیرے جان بھی واری جائےربط جڑ جائے دلوں کا یوں __ک...
14/03/2022

سنو......!!!!!

سوچتے ہیں کہ نظر _______ کیسے اتاری جائے
کیوں نہ صدقے میں تیرے جان بھی واری جائے

ربط جڑ جائے دلوں کا یوں __کسی تار کے ساتھ
ہم ہوں بے چین ادھر _______ نیند تمہاری جائے

میں بیمار ے محبت ہوں مجھے کیا غرض حکیموں سےمیرا علاج ہو اگر کرنا  تو میرا محبوب مجھے دے دو
10/03/2022

میں بیمار ے محبت ہوں مجھے کیا غرض حکیموں سے
میرا علاج ہو اگر کرنا تو میرا محبوب مجھے دے دو

‏شروع میں تو تھی دریاۓ نیل سے بھی گہری،انجام کو پہنچی تو___صحرا ہوئی محبت!!
07/02/2022

‏شروع میں تو تھی دریاۓ نیل سے بھی گہری،
انجام کو پہنچی تو___صحرا ہوئی محبت!!

ہماری بحث جاری تھی ۔۔!!میں نے کہامت کرو بحث ہار جاؤ گیحسن اتنی بڑی دلیل نہیں اس نے یک دم ہاتھ بالوں کے پیچھے کیا بینڈ نک...
08/11/2021

ہماری بحث جاری تھی ۔۔!!

میں نے کہا
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں

اس نے یک دم ہاتھ بالوں کے پیچھے کیا
بینڈ نکالا
اپنے بال کھولے
سر نیچے کو کیا
اور
ایک جھٹکے سے اٹھا دیا۔
اس کی زلفیں ہر سو بکھر گئیں۔

اسنے میری آنکھوں میں جھانک کر پوچھا:

ہاں تو تم کچھ کہہ رہے تھے...❣

🥀🖤💯🤍میں کہوں تو بس وہ سُنا کرےمیری فُرصتیں میرے مَشغلےسَبھی اپنے نام کیا کرےکوٸی بات ہو کسی شام کی جو سنانے بیٹھوں اُسے ...
20/10/2021

🥀🖤💯🤍
میں کہوں تو بس وہ سُنا کرے
میری فُرصتیں میرے مَشغلے
سَبھی اپنے نام کیا کرے
کوٸی بات ہو کسی شام کی
جو سنانے بیٹھوں اُسے کبھی
وہ سُنے تو سُن کر ہنسا کرے
جو میں کہوں چلو اُس نگر۔۔۔۔
جہاں جگنووں کا ہجوم ہو
وہ پلٹ کر دیکھے میری طرف
مجھ کو پاگل کہاں کرے

مٹی بھی جمع کی کھلونے بھی بنا کر دیکھےزندگی کبھی نہ مسکرائی پھر بچپن کی طرح۔💔😰
30/03/2021

مٹی بھی جمع کی کھلونے بھی بنا کر دیکھے
زندگی کبھی نہ مسکرائی پھر بچپن کی طرح۔💔😰

محبت ھو گئی تو کیا کریں گےتمھاری یاد سے الجھا کریں گےاندھیری رات کے آنگن میں جاناں تیری تصویر سے کھیلا کریں گےتجھے ہم اپ...
23/02/2021

محبت ھو گئی تو کیا کریں گے
تمھاری یاد سے الجھا کریں گے
اندھیری رات کے آنگن میں جاناں
تیری تصویر سے کھیلا کریں گے
تجھے ہم اپنے شعروں میں سجا کر
تیرے “احساس“ کی پوجا کریں گے
گلابوں میں جو دیکھی تتلیاں تو
تمھارے لمس کو سوچا کریں گے
ھم اپنی ڈائری میں جان جاناں
تمھاری فرقتیں لکھا کریں گے
کہاں ھو کس طرح ھو کس کے سنگ ھو
ہم اکثر چاند سے پوچھا کریں گے
وہ رستے جن پہ تھے تم ساتھہ میرے
تیرا پوچھیں گے تو رویا کریں گے
تمہاری یاد میں دن رات کھو کر
ہم اپنے آپ سے روٹھا کریں گے
کٹھن راہوں میں پڑ کر کیا کریں گے
ہم اپنے آپ کو تنہا کریں گے
تمہارے عشق میں بن کر تماشا
ہم اپنے آپ کو رسوا کریں گے

‏آنکھوں کےچراغوں میں اُجالےنہ رہیں گےآجاؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے...!!! جا شوق سے لیکـــن پلٹ آنے کے لیے جاہم دیر ...
24/11/2020

‏آنکھوں کےچراغوں میں اُجالےنہ رہیں گے
آجاؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے...!!!

جا شوق سے لیکـــن پلٹ آنے کے لیے جا
ہم دیر تلک خود کوسنبھالے نہ رہیں گے...!!!

طلب کریں تو یہ آنکھیں بھی ان کو دے دوںمگر یہ لوگ ان آنکھوں کے خواب مانگتے ھیں ٠
15/09/2020

طلب کریں تو یہ آنکھیں بھی ان کو دے دوں
مگر یہ لوگ ان آنکھوں کے خواب مانگتے ھیں ٠

Address

Peoples Colony
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yaaden Yaad Aati Hain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Yaaden Yaad Aati Hain:

Share