SirfTum

SirfTum Entertainment & Poetry Posts

‏مریضِ محبت اُنہی کا فسانہ،سناتا رھا دَم نکلتے نکلتےمگر ذکر شامِ الم جب بھی آیا چراغِ سحَر بُجھ گیا جلتے جلتےانہیں خط می...
26/11/2025

‏مریضِ محبت اُنہی کا فسانہ،
سناتا رھا دَم نکلتے نکلتے
مگر ذکر شامِ الم جب بھی آیا
چراغِ سحَر بُجھ گیا جلتے جلتے

انہیں خط میں لکھا تھا دلِ مُضطرب ہے
جواب ان کا آیا ، محبت نہ کرتے
تمہیں دل لگانے کو کس نے کہا تھا
بہل جائے گا دل ، بہلتے بہلتے

مجھے اپنے دل کی تو پروا نہیں ھے
مگر ڈر رھا ھوں کہ بچپن کی ضد ھے
کہیں پائے نازک میں موچ آ نہ جائے
دلِ سخت جاں کو مسلتے مسلتے

بھلا کوئی وعدہ خلافی کی حد ھے
حساب اپنے دل میں لگا کر تو سوچو
قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ
ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

ارادہ تھا ترکِ محبت کا لیکن
فریبِ تبسّم میں پھر آ گئے ھم
ابھی کھا کے ٹھوکر سنبھلنے نہ پائے
کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے

بس اب صبر کر رہروِ راہِ الفت!
کہ تیرے مقدر میں منزل نہیں ھے
اِدھر سامنے سر پہ شام آ رھی ھے
اُدھر تھک گئے پاؤں بھی چلتے چلتے

وہ مہمان میرے ھوئے بھی تو کب تک
ھوئی شمع گُل اور نہ ڈُوبے ستارے
قمرؔ اس قدر ان کو جلدی تھی گھر کی
کہ گھر چل دیٸے چاندنی ڈھلتے ڈھلتے.

قمر جلالوی

‏تجھ کو سوچا تو ہوا راز یہ افشاں مجھ پہسینے میں دل ہے کوئی اور دھڑکتا بھی ہے
31/08/2025

‏تجھ کو سوچا تو ہوا راز یہ افشاں مجھ پہ
سینے میں دل ہے کوئی اور دھڑکتا بھی ہے

‏اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کےاب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے
26/08/2025

‏اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے
اب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے

‏ہم شرم سے مر جاتے ہیں یہ سوچ کے اکثر دونوں کو جدا جس نے کیا موت نہیں تھی
26/08/2025

‏ہم شرم سے مر جاتے ہیں یہ سوچ کے اکثر
دونوں کو جدا جس نے کیا موت نہیں تھی

‏تیرے سائے میں کھڑا شخص گرائے گا تجھےمیں نے یہ بات بھی دیوار کو سمجھائی تھی
23/08/2025

‏تیرے سائے میں کھڑا شخص گرائے گا تجھے
میں نے یہ بات بھی دیوار کو سمجھائی تھی

‏دستک سے تھکے ہاتھ....صدا دیتا رہا میں  آنکھوں سے میری , بند وہ در کیوں نہیں جاتا
19/08/2025

‏دستک سے تھکے ہاتھ....صدا دیتا رہا میں
آنکھوں سے میری , بند وہ در کیوں نہیں جاتا

‏میں تُمہارے ساتھ گُزارے پٙلوں کو سوچوں گاخِزاں میں جب بھی بہاروں کی بات آئے گی🍂
07/08/2025

‏میں تُمہارے ساتھ گُزارے پٙلوں کو سوچوں گا
خِزاں میں جب بھی بہاروں کی بات آئے گی🍂

‏مسئلہ یہ ہے! مسافر ہوں! سفر ہے! ورنہدل تو کرتا ہے کہ اک عمر ترے ساتھ رہوں‎
04/08/2025

‏مسئلہ یہ ہے! مسافر ہوں! سفر ہے! ورنہ
دل تو کرتا ہے کہ اک عمر ترے ساتھ رہوں

‏کبھی کبھی...محسوس ہوتا ہے...لفظ بھی...لمس رکھتے ہیں...کوئی بات پڑھ کر...مُسکرا دینا...اور کسی...تحریر پر آنکھیں نم ہو ج...
04/08/2025

‏کبھی کبھی...
محسوس ہوتا ہے...
لفظ بھی...
لمس رکھتے ہیں...
کوئی بات پڑھ کر...
مُسکرا دینا...
اور کسی...
تحریر پر آنکھیں نم ہو جانا...
کسی بات پہ دل کا دھڑکنا...
اِسی بات کی دلیل ہے...
ہے ناں...
لفظ بھی لمس رکھتے ہیں...

❤❤

08/05/2025

Lehja

دوسرا بن کر سمجھ آیا پہلا ہونا زیادہ ضروری تھا
15/04/2025

دوسرا بن کر سمجھ آیا
پہلا ہونا زیادہ ضروری تھا

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SirfTum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category