Chak Imran Shaheed 26m

Chak Imran Shaheed 26m aslamoalikum dosto ye group mery pyary gaon 26m ki khubsurati ko tasweeron ma qaid kr ky social media py gaon sy door bethy gaon ky basion tak pohnchany ky

*اہل علاقہ کی اطلاع کے لیے*ہمارے مقامی قبرستان چک نمبر 26/ایم شرقی کا لوہے کا مرکزی گیٹ نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ...
16/03/2026

*اہل علاقہ کی اطلاع کے لیے*

ہمارے مقامی قبرستان چک نمبر 26/ایم شرقی کا لوہے کا مرکزی گیٹ نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ہیں، جو ایک نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ قبرستان ایک مقدس جگہ ہے اور اس طرح کی حرکت پورے علاقے کی بدنامی کا سبب بنتی ہے۔

*سربراہ قبرستان کی طرف سے اعلان:*

اہلِ علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص کو اس چوری کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا کسی پر شک ہو تو فوراً قبرستان انتظامیہ یا محلے کے ذمہ داران کو آگاہ کریں۔

اگر جلد از جلد معلومات نہ ملیں تو اہلِ علاقہ اور قبرستان کمیٹی مجبوراً اس معاملے کی باقاعدہ شکایت پولیس میں درج کروائیں گے اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

بعد میں کسی بھی شخص کا کوئی عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ لہٰذا جس شخص کو بھی اس واقعے کے بارے میں کچھ معلوم ہو وہ فوری طور پر اطلاع دے دے تاکہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکے۔

شکریہ
اہلِ علاقہ و قبرستان انتظامیہ
چک نمبر 26 ایم شرقی


23/01/2026

3 شعبان آمد نور عین مصطفیٰ ،
سردار جنت امام دو جہاں سرکار حسین بادشاہ مبارک ہو۔

چک 26 ایم دنیاپور اتراء فیملی کیلئے ایک اور اعزازملک کرم داد اترا انسپکٹر (ر) کا بیٹا ملک بریر حیدر اتراء پی سی ایس امتح...
07/01/2026

چک 26 ایم دنیاپور
اتراء فیملی کیلئے ایک اور اعزاز
ملک کرم داد اترا انسپکٹر (ر) کا بیٹا
ملک بریر حیدر اتراء پی سی ایس امتحان پاس کرکے سب انسپکٹر ترقیاب
اللہ پاک مزید کامیابیاں عطاء فرمائیں
امین یارب العالمین

03/01/2026
31/12/2025

کچھ لوگ اک روز جو بچھڑ جاتے ہیں ‏وہ ہزاروں کے آنے سے ملتے نہیں

اللہ تعالیٰ بھائی عمران کی بے حساب مغفرت فرمائے آمین ♥️اختتام 2025یوں تو ہر پیارے کے بچھڑنے کا دکھ ہوتا ہے وہ ہمیشہ دلوں...
31/12/2025

اللہ تعالیٰ بھائی عمران کی بے حساب مغفرت فرمائے آمین ♥️
اختتام 2025

یوں تو ہر پیارے کے بچھڑنے کا دکھ ہوتا ہے وہ ہمیشہ دلوں
میں رہتے ہیں مگر کچھ لوگ کبھی فراموش نہیں ہوتے،

سال 2025 میں ہماری قوم کو جو عظیم نقصان اٹھانا پڑا، وہ ملک عمران حسن کے انتقال کی صورت میں تھا۔
وہ ایک ایسی شخصیت تھے جن کا خلا شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔
ان کی وفات کا دکھ صرف آج تک محدود نہیں بلکہ آنے والی کئی نسلیں اس کمی کو محسوس کریں گی۔

وہ ایک باوقار، مخلص اور دردِ دل رکھنے والی شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی قوم، اپنے لوگوں اور اپنے اصولوں کو مقدم رکھا۔وہ ہر دکھ، ہر درد، ہر غم اور ہر خوشی میں فرنٹ لائن پر نظر آتے تھے۔
قوم، مذہب، ذات یا کسی بھی تفریق کے بغیر
ہر ضرورت مند کے لیے ان کا دل ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔
وہ ہم میں نہیں رہے، مگر ان کی انسان دوستی، ان کی محبت، ان کی خدمات
ہمیشہ زندہ رہیں گی، دلوں میں، دعاؤں میں اور یادوں میں۔

کسی کے آنسو ہوں یا مسکراہٹ،
ملک عمران حسن وہاں موجود ہوتے تھے۔
وہ سب کے تھے، اور اسی لیے آج سب انہیں رو رہے ہیں۔
ان کی سوچ، ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
ملک عمران حسن ہم میں موجود نہیں رہے، مگر ان کی
یادیں، ان کا نام اور ان کا اثر ہمیشہ زندہ رہے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

کوئی ویندے سال کوں ونج آکھے

ساڈا یار تاں واپس کیتی ونج@

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌟ملک بریر حیدر جو کہ ضلع میں کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہوئے،پھر محنت اور قابلیت کے بل پر ہیڈ ک...
17/10/2025

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌟
ملک بریر حیدر
جو کہ ضلع میں کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہوئے،
پھر محنت اور قابلیت کے بل پر ہیڈ کانسٹیبل پر پروموٹ ہوئے،
اور بعد میں ایے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) کے عہدے پر فائز ہوئے۔

اب انہوں نے پروموشنل امتحان کے ذریعے
ڈائریکٹ سب انسپکٹر بن کر ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے. . . . . . . . . . ۔انہوں نے پبلک سروس کمیشن (PCS) کے امتحان کے ذریعے سب انسپکٹر کا عہدہ حاصل کیا ہے۔"

ہم دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں
کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے
اور وہ ہمیشہ اپنے فرض کو دیانت داری سے نبھاتے رہیں۔ 🇵🇰💫

Inshallah kal raat 8 bjy se Aghaz hoga
09/10/2025

Inshallah kal raat 8 bjy se Aghaz hoga

13/09/2025
13/09/2025

Milad E Mustafa ﷺ

Milad E Mustafa ﷺ 26/m
13/09/2025

Milad E Mustafa ﷺ
26/m

Address

Dunyapur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak Imran Shaheed 26m posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category