10/02/2026
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
ہم ترے بارے میں اتنا تو صنم جانتے ہیں
سارے میخانے ترے نام کو گردانتے ہیں
خود ہی کہ دو نا ستاروں کو اتر آئیں یہاں
ہم کو معلوم ہے سب تیرا کہا مانتے ہیں
تجھ کو دیکھیں گے نکھاریں گے ضرور آج یہ دل
سر بکف ہوتے ہیں ہر روز یہی ٹھانتے ہیں
دیکھ تصویر میں اترے ہوئے رنگوں کے نشاں
یہ وہی میں ہوں مگر لوگ نہیں مانتے ہیں
گر ہیں لا علم تو کیا، یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم
عشق کرتے ہوئے اشخاص کو پہچانتے ہیں
محمد وارث خان خیسوری
#اردوشاعری #اردوغزل #اردو #اردوادب
#شركة #شقة #شاعری #شاعر #غزة #ادب #وارث #محمد #اداس