06/07/2026
ایک لڑکا اپنے باپ کو یتیم خانے چھوڑ کر جانے لگا تو اسکی بیوی کا فون آیا کہ اپنے باپ کو بولو کہ اب کسی تہواروں پر بھی گھر آنے کی ضرورت نہیں ہے، جب وہ یہ کہنے کے لیے پیچھے مڑا تو یتیم خانے کا مالک اور اسکا باپ آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس رہے ہیں، اسے حیرت ہوئی اور اس نے مالک سے پوچھا آپ انہیں جانتے ہیں، ؟
مالک نے جواب دیا ہاں بلکل ہم ایک دوسرے جانتے ہیں،
اس نے پوچھا کب سے؟.؟
مالک نے جواب دیا تب سے
جب وہ اسی یتیم خانے سے ایک بیٹا لے گئے تھے پالنے کے لیے...