Karachi Hilight

Karachi Hilight Art n Anchor

23/08/2022
14/04/2021

*کراچی شہر کو وفاق کے زیر انتظام فیڈرل ٹریٹی اور حیدرآباد کو سندھ کا دارالخلافہ بنانے کا فیصلہ*

*کراچی ویژن 2050 تیار کر لیا گیا، 2020 سے 2050 تک کراچی ماسٹر پلان کی تیاری شروع۔ کراچی کو مستقل طور پر وفاق کے زیر کنٹرول رکھا جائے گا*

*فاٹا کی سینٹ نشستیں ختم کرکے کراچی کو الاٹ کی جائے گی*

*وفاقی حکومت پہلے مرحلے میں سندھ میں گورنر راج نافذ کر کے صوبائی حکومت کو برطرف کر کے پولیس میں آئی جی سندھ سے لے کر ایس ایس پی اور کراچی کے تمام پولیس اسٹیشن کے عملے کو تبدیل کیا جائے گا*

*جس کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری کر کے کراچی کو وفاقی علاقہ ڈکلیئر کر کے چیف ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا*

*سندھ اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے چھ مہینوں تک دفعہ 144 نافذ کر کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج کو تیار رکھا جائے گا*

*گورنر راج سے پہلے رینجرز اور ایف سی کے اضافی دستے کراچی اور سندھ بھیجے جائیں گے ریلی نکالنے ہڑتال کرنے اور امن امان خراب کرنے والے ملک دشمن قوم پرست اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوں گی*

*قوم پرست رہنماؤں اور سرگرم قوم پرست کارکنوں کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہے اداروں کی جانب سے رپورٹ مین ظاہر کیا گیا ہے کہ قوم پرست بڑے پیمانے پر غیر سندھیوں پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اس لئے ان کے اوپر سخت نظر رکھی جائے*

*حکومت وفاقی بلدیاتی ایک نافذ کرے گی کراچی میں District ختم کرکے 40 ٹائون اور 320 یونین کمیٹیاں بنائے جائیں گے*

*ہر سال وفاقی پول سے کراچی بلدیاتی حکومت کو 50ارب روپیہ دیا جائے گا*

*تعلیم، صحت، پولیس، لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن، کسٹم۔ ٹیکس اینڈ روینیو، ساحلی کوسٹل ایریاز، معدنیات، کے ڈی اے، فشریز، انڈسٹریل ایریاز وفاق کے کنٹرول میں رہے گی اس کے علاوہ پانی، سیوریج، ٹریفک، ٹرانسپورٹ،پارک اینڈ گراؤنڈ، مارکیٹ بازار پارکنگ، سیاحت، سبزی منڈی، برساتی نالے، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، بلدیاتی حکومت میئر کراچی کے اختیارات اور کنٹرول میں دیے جائیں گے*

*کراچی وفاق کے کنٹرول میں آنے کے بعد وفاقی حکومت کو 472ارب روپے اضافی آمدنی ہوگی ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوگا*

*اربن اور رورل کوٹہ سسٹم ختم کر کے موجودہ وفاقی کوٹہ سسٹم لاگو کیا جائے گا، کراچی میں رورل کوٹہ سے نوکری حاصل کرنے والے ایک لاکھ ملازمین کو سندھ واپس بھیجا جائے گا*

*جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو وفاقی کوٹہ پر روزگار کے نئے مواقع ملے گی*

*کراچی کی حدود میں تحصیل میرپور ساکرو، کیٹی بندر، گڈانی، حب، مکمل شامل کر لیے جائیں گے تھانہ بولا خان ، ٹھٹہ تحصیل کا بڑا علاقہ بھی کراچی میں شامل کر کے گجو اور نوری آباد تک کا اضافہ کیا جائے گا*

*بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وہاں دو نئے شہر بسائے جائیں گے۔ حب ، دھابیجی اور نوری آباد میں ملک کے سب سے بڑے 3 انڈسٹریل زون اور میر پور ساکرو میں پورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے 2030 تک 10 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا. حب اور کڈانی تحصیلوں کو کراچی میں شامل کرنے کے بدلے بلوچستان حکومت کو 10 ارب دیے جائیں گے*

*جہاں 12 لاکھ پلاٹوں پر مشتمل پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں 2 لاکھ پلاٹ بلوچستان کے لئے رکھے جائیں گے, گڈانی بیچ کو انٹرنیشنل اسٹائل میں تبدیل کرنے کے لئے کمپنیوں سے دو مہینے پہلے ہی وفاقی حکومت رابطہ کر چکی ہے*

*کراچی ایم نائین موٹروے پر ملک کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر ہوگا جب کہ وفاقی حکومت پہلے ہی سمندر کے نزدیک بیراج بنانے کا اعلان کر چکی ہے جہاں سے کراچی کو پانی دیا جائے گا*

*جب کہ موٹروے پر بننے والی نئی آبادیوں کے لئے کی کینجھر جھیل سے پانی کی لائن بچھائی جائے گی*

*اس کے علاوہ کراچی کے دو جزیروں پر عالمی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ہانگ کانگ طرز کا جدید انٹرنیشنل شہر آباد کیا جائے گا جس سلسلے میں کمپنیوں سے 50 ارب ڈالر کی ڈیل آخری مراحل میں ہے*

*لاہور اور فیصل آباد کے 325 سے زائد انڈسٹریل سرمایہ دار دابیجی نوری آباد اور حب انڈسٹریل زون میں 500 نئے کارخانے لگائے گی جب کہ انٹرنیشنل ملٹی نیشنل کمپنیاں اور دیگر ادارے تقریبا 56 ارب ڈالر انویسٹ انڈسٹریل زون میں کریں گی*

*موٹروے ایجوکیشن سٹی میں نئی یونیورسٹیاں بنائی جائے گی*

22/10/2020

Why is Ahmed Shah a bigger star?
"Muhammad Huzair Awan" a 14 year old kid also known as Cyber Kid) is a Pakistani Information Technology (IT) prodigy and public speaker. In 2013, he became the youngest Microsoft Certified Professional (MCP) at the age of seven, after Arfa Karim Randhawa who achieved this title at the age of nine.He became the youngest International Computer Driving License Certified (ICDL) in 2014 at the age of eight. He is keeping this title till now. He has received the Chief Minister's National Icon Award in 2014. He has also received the Dr. A.Q. Khan Gold Medal for Achievements in I.T. in 2015. He is the Brand Ambassador of IEEE-Pakistan since 2014. In 2019, he has been included in the UNICEF Adolescent Champion Project He is developing his skills in multiple programming languages i.e. Python, C++, C-sharp, .Net framework, JAVA SCRIPT, CSS, R. Currently, he is working on various robotics projects such as

Shake hand robot

Hand gesture control device

Car tracker

Driver-less car

Home automation

He has more than 20 national/international awards and accolades to his name.

But Huzair is not a star because our nation thinks "peeechayyy to dekhoooooo" is a bigger achievement.

- By Aamir Malik

29/09/2020

مجھے کراچی پسند ہے
میں کہیں بھی چلا جائوں مجھے سکوں کراچی ہی میں ملتا ہے۔۔۔ رہزن راج کے باوجود لفٹ دینا اس شہر کا کلچر ہے۔بسوں میں کوئی بزرگ چڑھ جائے تو لوگ اپنی سیٹ دینے کے لئے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔ رستے میں گاڑی یا بائیک خراب ہوجائے تو مدد کرنیوالے اتنے آجاتے ہیں کہ اچھا بھلا بندہ شرمندہ ہوجاتا ہے،رمضان میں افطار کے وقت سڑک سے گزر جائیں تو روزہ کھلوانے والوں سے جان چھڑانی مشکل ہوجاتی ہے، کراچی والوں کی یہ ادا مجھے بہت پسند ہے،،۔۔یہاں کے لوگ سخی ہیں ملک کی تمام بڑی سماجی تنظیموں
الخدمت ایدھی ، چھیپا، سیلانی، عالمگیر ویلفیئر، جے ایم ڈی سی، انصار برنی،فاطمید بلڈ، حسینی بلڈ بینک سمیت سینکڑوں سماجی تنظیموں کی جنم بھومی یہی شہر ہے انھیں چندہ بھی یہی شہر دیتا ہے۔امن پسند صوفی ہوں یا انتہاپسند مولوی ،دینی جماعتیں ہوں یا مدارس ،فرقہ پرست ہوں یا بھائی چارے کے داعی یہاں سب کے لئے وافر چندہ موجود ہے، چندہ اس شہر کی خو میں اتنا رچا بسا ہوا ہے کہ یہاں کے لونڈے لپاڑے پکنک پر بھی چندہ جمع کرکے جاتے ہیں۔۔ آج کل محرم ہے محلے محلے میں چندے سے سبیلیں لگیں ، رت جگوں کے شور میں حلیم کی دیگیں کھڑکیں، یہاں بھیک اتنی ملتی ہے کہ سڑکوں پر بھانت بھانت دیس دیس کے بھکاریوں کا راج ہے،بلکہ بھیک کی جگہیں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ ریستورانوں کے باہر مفت کھانے والوں کی لمبی قطاریں جابجا نظر آتی ہیں۔۔ آج کل خیراتی دستر خوان کا رواج چل پڑا ہے جہاں صدقے کا مٹن غیر مستحق لوگوں کا دل بھی لبھاتا ہے۔ کراچی میں خیراتی دسترخوانوں پر روزانہ کم سے کم چار سے پانچ لاکھ لوگ کھانا کھاتے ہیں۔۔ اس شہر میں غربت تو ہے مگر بھوک نہیں ہے۔۔۔ سب کے لئے روزگار ہے، پناہ ہے۔ہر دوگام بدلتی ہوئی زبان، کلچر اس شہر کا حسن ہے۔۔زاہد کی نہاری سٹی کورٹ کے مرغ چھولے،کاشف غائر کی بریانی، جمشید روڈ کی مچھلی اورنگزیب کے حلیم میں میری جان بند ہے۔۔
یہاں کے لوگ چھٹیاں منانے کے بہت شوقین ہیں، چھٹی کا کوئی بہانہ مل جائے چھٹی کرنے سے نہیں چوکتےابھی بقرعید پر آٹھ چھٹیاں منا کر بیٹھے ہیں تو اب محرم کی چار چھٹیوں گزار چکے ہیں۔۔ بیشتر کو ایم کیو ایم کے جانے سے یہی غم لاحق ہے کہ اب ہڑتال کی چھٹی ماری گئی۔۔۔ ۔اس شہر کی اپنی مدد آپ کے تحت جینے کی خو مجھے بہت پسند ہے،، اس کا کوئی والی وارث نہیں مگر یہ سب کا والی وارث ہے۔۔ مجھے یہ احساس بھی بے حد سکون دیتا ہے کہ اتنے بڑے شہر کے تمام راستوں سے علاقوں سے واقف ہوں۔۔ تما م شارٹ کٹس مجھے معلوم ہیں۔۔۔ اس شہر میں مجھے یہ بات بھی بہت پسند ہے کہ یہاں ہر دوگام کوئی نہ کوئی جان پہچان والا مل جاتا ہے سلام دعا کرلیتا ہے۔۔۔
🇵🇰 ! *آئی لو یو میرے کراچی!*😍

Address

DHA
Clifton

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Hilight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share