Chakwal Home Page

Chakwal Home Page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chakwal Home Page, Arts and entertainment, Main City, Choa Saidan Shah.

05/09/2025

Need a 2 bed house on rent in Chakwal.
Car porch is mandatory requirement.
Please contact 0300-0066289

28/12/2024

دھند کی وجہ سے تاندلیانوالہ میں خوف ناک حادثٰہ
گنے والی ٹرالی اور کار کے درمیان خوفناک تصادم۔

کار سوار 3 عورتیں 3 بچے اور ایک ڈرائیور سمیت 7 لوگ جانبحق، ذرائع

ذرائع کے مطابق آلٹو کار سوار فیملی جس میں 3 عورتیں، 3 بچے تھے جو کہ لاہور سے تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں جا رہے تھے کہ سمندری روڈ 393 گ ب سٹاپ کے قریب گنے والی ٹرالی سے کار ٹکرا گئی جس سے 3 عورتیں 3 بچے اور ڈرائیور سمیت 7 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک سب کی مغفرت فرمائے۔ اللہ پاک اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔۔

24/12/2024

مسائلِ سلوک ۔
مُرشد نے اپنے حلقے میں بیٹھے ہوئے مُریدوں سے پُوچھا،رات،صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے؟؟؟
ایک مُرید نے بڑے ادب سے جواب دیا،حضرت" جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے صُبح ہوجاتی ہے"
دوسرے مُرید نے عرض کی "ُحضور جب دُور کے درختوں کو دیکھ کر معلوم ہوجاۓ کہ بیری کا درخت کونسا ہے اور شیشم کا درخت کونسا تو صُبح ہو چُکی ہوتی ہے"
مُرشد نے یہ جواب سُن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی،کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کُچھ نہ تھا ،اس پر مُرشد نے ارشاد کیا
"جب اتنی روشنی ہو جائے کہ تُم ضرورت مند کے چہرے پر اس کی ضرورت پڑھ سکو تو جان لو کہ رات جا چُکی ہے اور صُبح ہو گئی ہے"
اقوالِ زرین ۔
منقول

ساؤتھ افریقہ میں ایک "اوڑی" نامی قبیلہ ھے، اس قبیلے کے مردوں میں سب سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت اسے سمجھا جاتا ھے، جس کا ...
24/12/2024

ساؤتھ افریقہ میں ایک "اوڑی" نامی قبیلہ ھے، اس قبیلے کے مردوں میں سب سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت اسے سمجھا جاتا ھے، جس کا پیٹ سب سے زیادہ بڑا ہوتا ھے، جتنا بڑا نکلا ہوا پیٹ ہوگا وہ مرد قبیلے کی خواتین میں اتنا ہی مقبول اور مطلوب ہوگا۔
*آپ کو بتانے کا مقصد صرف یہ ھے کہ اگر آپ کی بھی تند نکلی ہوئی ھے تو غم نہ کیجئے، آپ ایک پرکشش اور خوبصورت مرد ھے ، بس اتنی سی بات ھے کہ آپ غلط قبیلے میں رہ رہے ہیں۔😃

منقول

23/12/2024

حکومت نے قائداعظم ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

دریں اثنا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یوم قائد کے موقع پر 25 دسمبر 2024 کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

23/12/2024

# ںاز گشت

پنجاب حکومت (ریونیو ڈیپارٹمنٹ)کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاجس میں تلہ گنگ کو چکوال سے علیحدہ کر دیا گیا اور تلہ گنگ ک...
19/12/2024

پنجاب حکومت (ریونیو ڈیپارٹمنٹ)کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
جس میں تلہ گنگ کو چکوال سے علیحدہ کر دیا گیا
اور تلہ گنگ کو علیحدہ ضلعی درجے میں شامل کیا گیا

19/12/2024

پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کر دئیے گئے

پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے

لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں

گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں

گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں

راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے

بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے

فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے

سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے

سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں
سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں

18/12/2024

ضروری نہیں آپ ہمیں ری ایکٹ بھیجیں ۔ ۔ ۔ 😑
موسم کے حساب سے آپ ہمیں ۔ ۔ ۔
بادام، پستہ،کاجو، اور کسی بھی قسم کا ڈرائی فروٹ بھی بھیج سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ 😁🤭🤣😂😜

گلی گلی یوں محبت کے خواب بیچوں گامیں رکھ کے ریڑھی پہ تازہ گلاب بیچوں گارہی جو زندگی میری تو شہرِ ظلمت میںچراغ بیچوں گا ا...
18/12/2024

گلی گلی یوں محبت کے خواب بیچوں گا
میں رکھ کے ریڑھی پہ تازہ گلاب بیچوں گا

رہی جو زندگی میری تو شہرِ ظلمت میں
چراغ بیچوں گا اور بے حساب بیچوں گا

مرا اجالوں کا بیوپار بس چمک جائے
فلک پہ بیٹھ کے میں آفتاب بیچوں گا

کشید کر کے قلندر کی مست آنکھوں سے
شرابیوں کو میں " حق کی شراب" بیچوں گا

خرید کر میں جہنم سے جسم لیلیٰ کا
جناب قیس کو دلکش عذاب بیچوں گا

کوئی پری مرا پندار جب خریدے گی
حجاب اپنا اسے بے حجاب پیچوں گا

سنائی دے گا جسے میری روح کا نغمہ
میں ایسے شخص کو دل کا رباب بیچوں گا

لگا کے آگ میں رکھ دوں گا " فکرِ نفرت" کو
کباڑیوں کو میں اس کا نصاب بیچوں گا

کل ایک مولوی صاحب نے وعظ میں یہ کہا
بنامِ دین میں کالے نقاب بیچوں گا

میں گردہ بیچ کے چھپواؤں گا اسے واصف
پھر اک "واہ" کے بدلے کتاب بیچوں گا

*یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم*یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کیے ...
18/12/2024

*یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم*

یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کیے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ کے مابین روابط اور انکی مدد کے لیے سرگرم ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی و مدد کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز، کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
خصوصی سیل پاکستانیوں کی شناخت اور ورثاء کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کے لیے +306943850188 پر واٹس ایپ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

Address

Main City
Choa Saidan Shah

Telephone

+923000066289

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Home Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share