21/06/2026
پاکستان ہر سال آئ ایم ایف کے پاس جاتا ہے، باقی ممالک کیا کرتے ہیں؟
بھارت آئ ایم ایف کے پاس آخری دفعہ 1991 میں گیا تھا اور اُس کے بعدآجتک آئ ایم ایف کے پاس نہیں گیا
ملائشیا کبھی آئ ایم ایف کے پاس نہیں گیا، حتی کہ 1997-98 کے اقتصادی بحران میں جب جنوبی کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور فلپائن آی ایم ایف کے پاس گئے، ملائشیا کے مہاتیر نے ایسے مشکل وقت میں بھی آئ ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کیا
ترکیہ نے آخری آئ ایم ایف پلان 2005 میں لیا اور اُسکے بعد 20 سال سے آئ ایم ایف کے پاس نہیں گئے
ایران نے آخری دفعہ آئ ایم ایف پلان 1959 میں لیا تھا
چین آخری دفعہ 1986 میں آئ ایم ایف میں گیا
جاپان 1964 اور جرمنی 1970 میں آخری دفعہ آئ ایم ایف کے پاس گیا
تھائ لینڈ 1997 میں آخری دفعہ آئ ایم ایف میں گیا
ویت نام 2001 میں آخری دفعہ آئ ایم ایف کے پاس گیا
صرف اس سے اندازہ لگا لیں کہ پاکستان کا اقتدار جن دو موروثی جماعتوں اور اُنکے سہولت کاروں کے ہاتھ میں رہا، اُنکی صلاحیت صرف آئ ایم ایف سے قرضہ لینا اور ورلڈ بینک سے وزیر خزانہ لینا ہے، تک محدود ہے
Everyone can see horizon, few can see beyond
Stay Tuned on Economics
Beyond The Horizon with Ahmad Jawad