09/10/2026
*⭕ چارسدہ پولیس | اہم ٹریفک ایڈوائزری*
*چارسدہ: جماعت اسلامی کے جلسے کے پیشِ نظر نوشہرہ روڈ آج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، شہری متبادل راستے اختیار کریں* ۔
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ٹریفک پولیس چارسدہ نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
⭕ تنگی روڈ اور پشاور روڈ سے نستہ انٹرچینج جانے والے شہری: اے سی چوک سے براستہ پڑانگ مقبرہ روڈ استعمال کریں۔
⭕ مردان روڈ سے نستہ انٹرچینج جانے والے شہری: کلاڈھیر چوک سے براستہ غنی خان روڈ سفر کریں۔
⭕ نستہ انٹرچینج سے چارسدہ چوک یا ہسپتال آنے والے شہری: پڑانگ، مقبرہ روڈ یا غنی خان روڈ کے متبادل راستے اختیار کریں۔
⭕ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
⭕ عوام الناس سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کو فوری راستہ فراہم کریں۔
چارسدہ پولیس عوام کی سہولت، تحفظ اور محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل۔
Via Charsadda Police