Chakwal ki Awaz

Chakwal ki Awaz Entertainment

17/06/2026

چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سال کی ہانیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہانیہ کے جسم پر گولیوں اور زخموں کے 11 نشان ہیں، گولی لگنے سے دائیں ران کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی، دایاں پھیپھڑا شدید متاثر ہوا، چھاتی میں بھی خون جمع ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولیوں کے گہرے زخموں کے باعث شدید خون بہنے سے موت واقع ہوئی، شدید صدمے اور خون بہنے کے باعث دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا، بچی کے جسم سے گولی کا ٹکڑا برآمد کرکے پولیس کے سپرد کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے بچی کا پھیپھڑا شدید متاثر ہوا، چھاتی میں خون جمع ہوگیا، فائرنگ سے بچی کا جگر، بڑی اور چھوٹی آنت بھی شدید متاثر ہوئی۔
Samma News

14/06/2026

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

13/06/2026

*وفاقی سرکاری ملازمین، مسلح افواج اور پنشنرز کے لیے بجٹ 2026-27 میں ریلیف پیکج دے دیا گیا*

* 2022 کے 15 فیصد اور 2025 کے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ

* تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو رننگ بیسک پے پر 7 فیصد ایڈہاک الاؤنس دیا جائے گا

* کنوینس الاؤنس میں موجود رقم سے 50 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

* سول آرمڈ فورسز کے لیے کانسٹینٹ اٹینڈنٹ الاؤنس 7000 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

* کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملے کی اسپیشل تنخواہ ماہانہ 6000 ہزار روپے سے بڑھا کر 20000 روپے کرنے کا فیصلہ

* موٹروے پولیس کے گریڈ 1 سے 22 کے تمام ملازمین کو اسپشل الاؤنس 10 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان

* موٹروے پولیس کا اسپیشل کنوینس الاؤنس 6000 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

* تمام ریلیف کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا

13/06/2026

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے، ڈیزل 2 روپے فی لٹر کمی کر دی

قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری

10/06/2026

کلرکہار کے سر سبز پہاڑیوں میں آگ لگ گئی، گرمی کی شدّت سے آگ بڑھنے کا خدشہ ، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی روانہ۔۔۔

07/06/2026
این ڈی ایم اے کا الرٹ: چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی۔۔۔!!!چکوال: نیشنل ڈی...
05/06/2026

این ڈی ایم اے کا الرٹ: چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی۔۔۔!!!

چکوال: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات موجود ہیں جبکہ بعض علاقوں میں تیز آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات، کچے مکانات، بجلی کی تنصیبات، سائن بورڈز اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

04/06/2026

کلرکہار اور گردونواح میں بارش سے نواحی گاؤں میرا نالہ گھمبیر میں پانی آنے سے سوزوکی وین پھنس گئی، سواریوں کو اپنی مدد آپ نکال لیا ، گاڑی کو نکالنے کی کوشش جاری۔۔۔۔ کلرکہار گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،
تحصیل کلرکہار کے نواحی گاؤں کھو کھر بالا میں بارش اور تیز آندھی سے بجلی کے پول گر گئے، اور تاریں ٹوٹ گئیں،

29/05/2026

حکومت کی جانب سے عید کا تحفہ۔
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 22/22 روپے کی کمی کر دی گئی

28/05/2026

کلرکہار چکوڑہ کے قریب بھون سے کلرکہار آنے والا کیری ڈبہ کی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں گر گیا، کیری ڈبہ میں باپ اور بیٹا سوار تھے، دونوں زخمیوں کو ریسکیو نے ٹراما سینٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا ، تاہم حادثہ میں دونوں معمولی زخمی ہوئے، زخمیوں کا تعلق کلرکہار سے بتایا گیا ہے۔۔۔۔

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share