نیشنل پیس کونسل ضلع چکوال پنجاب پاکستان

  • Home
  • Pakistan
  • Chakwal
  • نیشنل پیس کونسل ضلع چکوال پنجاب پاکستان

نیشنل پیس کونسل ضلع چکوال پنجاب پاکستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from نیشنل پیس کونسل ضلع چکوال پنجاب پاکستان, Arts and entertainment, Chakwal.

ڈائریکٹر ایف ائی اےفیصل خان کی سربراہ نیشنل پیس کونسل چوھدری  غلام مصطفے انصاری صاحب سے ائی ۔او۔ ای۔ سی ھیڈ کوارٹر میں م...
06/08/2026

ڈائریکٹر ایف ائی اےفیصل خان کی سربراہ نیشنل پیس کونسل چوھدری غلام مصطفے انصاری صاحب سے ائی ۔او۔ ای۔ سی ھیڈ
کوارٹر میں ملاقات
National peace council offical

06/08/2026
🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر: چٹان جیسا عزم، لازوال یکجہتی اور دشمن کے لیے واضح پیغام! 🇵🇰​5 اگست کا دن جہاں بھارتی غصب، فریب ا...
05/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر: چٹان جیسا عزم، لازوال یکجہتی اور دشمن کے لیے واضح پیغام! 🇵🇰
​5 اگست کا دن جہاں بھارتی غصب، فریب اور ریاستی جبر کی یاد دلاتا ہے، وہیں یہ دن مقبوضہ وادی کے غیر متزلزل جذبے اور پاکستانی قوم کے فولادی عزم کی عظیم داستان بھی ہے۔
​مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالیاں نہ صرف خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر ایک گہرا زخم ہیں۔ لیکن دشمن یاد رکھے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے!
​🛡️ مسلح افواج کا دوٹوک اور تاریخی موقف
​پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے اپنے مشترکہ اور تاریخی پیغام میں وادیِ کشمیر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ:
​حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت: پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کی آزادی اور ان کے بنیادی حق کی جنگ میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
​پائیدار امن کا واحد راستہ: جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ (UN) کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہو جاتا۔
​"پاکستان کا بچہ بچہ اور مسلح افواج کا ہر جوان اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز ہے، اور یہ آواز دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔" — آئی ایس پی آر
​⚡ دشمن کے لیے واضح انتباہ!
​جو دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ چھاؤنیوں، کرفیو اور بارود کے زور پر حق کی آواز کو دبا لے گا، وہ سخت غلط فہمی کا شکار ہے۔ مقبوضہ وادی کے ہر گلی کوچے سے اٹھنے والی حریت کی صدا اس بات کا ثبوت ہے کہ جبر کی زنجیریں ٹوٹنے کے لیے ہی بنتی ہیں۔ پاکستان کی باصلاحیت مسلح افواج اور غیور قوم اپنے دفاع اور کشمیریوں کی حریت کے لیے ہر لمحہ بیدار، تیار اور یکجا ہے۔
​☀️ قوم کے لیے امید کا پیغام
​اے غیور کشمیریو! صبحِ آزادی دور نہیں۔ مظلوم کی آہ اور حق کی سچائی کے آگے باطل کے ایوان ہمیشہ لرزتے رہے ہیں۔ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا دل آپ کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ فتح حق اور سچائی کی ہوگی!
​کشمیر بنے گا پاکستان! 🇵🇰
پاکستان مسلح افواج زندا باد! 🇵🇰
​تحریر:
چوھدری عمر فاروق
ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب، NPCP
(npc.gov.pk)
​🏷️ ہیش ٹیگز (Hashtags)
​ رگ_ہے

*چکوال :انتظامیہ اور پیرا فورس کی عجب منطق، مقامی ریڑھی بان کو روزی کمانے نہیں دینی، بیرون صوبہ سے جو مرضی آکر بیچ چوراہ...
04/08/2026

*چکوال :انتظامیہ اور پیرا فورس کی عجب منطق، مقامی ریڑھی بان کو روزی کمانے نہیں دینی، بیرون صوبہ سے جو مرضی آکر بیچ چوراہے گلا سڑا فروٹ بیچ کر یہ جا، وہ جا۔۔۔۔؟؟؟*

لندن میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی، بھارتی ہائی کمیشن کی زیر قیادت۔بھارتی آفسروں کی شرکت اور معاونت واضح ک...
04/08/2026

لندن میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی، بھارتی ہائی کمیشن کی زیر قیادت۔
بھارتی آفسروں کی شرکت اور معاونت واضح کرتی ہے کہ بھارت اس تحریک کو فل سپورٹ کر رہا ہے۔ بظاہر یہ کمیٹی مقامی و معاشی مطالبات کے لیے بنی تھی لیکن عالمی سطح پر بھارتی سفارت خانے کی سرپرستی سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت اس مظاہرے کو اپنے جیوسیاسی مقاصد اور خطے میں مخصوص بیانیہ قائم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

باچھیں نکلا کر ریاست پاکستان کو اندر رہ کر کاٹنے والے ہوش کے ناخن لیں اور حساس معاملات پر اپنا سیاسی کیڑا مارنے کی کوشش نہ کیا کریں۔ ہر بات اور ہر ایشو پر اپنا سیاسی مقصد پورا کرنے کی کوشش کرنے والے جاہل معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے بغیر ماحول خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں یہی بیوقوف اور جاہل اور مفاد پرست لونڈے دراصل دشمن سے زیادہ ملک کو نقصان دے رہے ہوتے ہیں۔

04/08/2026

*یہ ایک اردو اور ایک انگریزی کتاب کا حوالہ ہے جس میں لفظ اسود کے معنی گہرے سبز رنگ اور با اختیار یا با وقار کے ہیں*
جو جاہل یہ راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں کہ حدیث شریف میں کالے جھنڈوں کا ذکر ہے تو ایسے جاہلوں کیلئے عرض ہے کہ حدیث شریف میں کہیں بھی لفظ "کالا جھنڈا" استعمال نہیں ہوا بلکہ لفظ "الریات السود" ہے، اسکا ایک ترجمہ ہوسکتا ہے کالے جھنڈے، ایک ترجمہ ہو سکتا ہے گہرے سبز رنگ کے جھنڈے، ایک ترجمہ ہوسکتا ہے با وقار جھنڈے اور ایک ترجمہ ہو سکتا ہے با اختیار جھنڈے!

حضرت عباس نے فرمایا تھا کہ قرآن ہر دور کی، ہر زمانے کی تشریح کرے گا اور یہ رب کا کلام ہے، کبھی (outdated) نہیں ہوسکتا۔ میں نے علمائے کرام کو قرآن سے "نیٹو کا اتحاد" نکالتے دیکھا ہے، اب کوئی جاہل یہ نہیں بول سکتا کہ 1400 سال پہلے تو نیٹو تھی ہی نہیں تو وہ قرآن میں کیسے آگئی؟ ایسے ہی مومن اپنے زمانے کے مطابق قرآن و حدیث کی سہی تشریح کرتا ہے!

ہم جس دور میں جی رہے ہیں، اسی دور میں الریات السود کا راز کھلنا تھا سو کھول دیا گیا، اب جسکو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی وہ کسی طبیب سے رابطہ کرے کہ ہمارے پاس اسکے بغض کا کوئی علاج نہیں۔

شعیوں کو لگتا تھا کہ انکے کالے جھنڈے ہیں خراسان کے جھنڈے( ایران کا کچھ علاقہ بھی خراسان میں آتا ہے) پھر خوارج نے بھی اپنے جھنڈے کالے کر لیئے کہ ہم ہیں وہ لشکر، جبکہ زیادہ تر احادیث شریف میں خراسان نہیں بلکہ "قبل خراسان" کا ذکر ہے یعنی خراسان کی جانب یا خراسان سے پہلے۔

گو کہ پاکستان کا کچھ حصہ بھی خراسان میں آتا ہے لیکن جب آپ ساری احادیث شریف کو سامنے رکھیں اور پھر قیام پاکستان کی سارے قصے کو سامنے رکھیں تو بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ "الریات السود" کی بشارت پاکستان کیلئے ہی ہے، ہمارا صوبہ بلوچستان بھی سیدی ﷺ کی حکم سے پاکستان سے جڑا، قائد اعظم کو جاگتے میں سیدی ﷺ کی زیارت ہوئی اور پاکستان بنانے کا حکم فرمایا، پاکستان لاکھوں شہدا کے سائے میں ستائسویں رمضان کی رات کو معرض وجود میں آیا کہ جس رات کے متعلق اللہ پاک فرماتے ہیں کہ تم کیا جانو کہ یہ کیا رات ہے، ہزار مہینوں سے افضل ہے یہ رات اور اللہ اس میں اپنی نشانیوں کو ظاہر فرماتا ہے!!

اب لاکھوں شہداء کے سائے میں جو وطن وجود میں آیا اور جو اپنے قیام کے بعد سے ہی لگاتار ہندو مشرکوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اور جس کی افواج پوری مسلم دنیا میں سب سے مضبوط ہیں اور جنکے ہتھیار سب سے تگڑے ہیں، یہ بشارت انھی کیلیے ہے۔ حاسدین حسد میں جلتے رہیں گے مگر جو تقدیر اللہ نے لکھ دی ہے وہ ظاہر ہو کر رہے گی چاہے کسی کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے!!
چوھدری عمر فاروق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب نیشنل NPCP
npc.gov.pk
PEACE FOR ALL امن سب کے لیے⚔️🇵🇰*

02/08/2026

:
​مودی کا ناپاک منصوبہ، کشمیری پنڈتوں کا اعتراف اور پاکستان کا عزمِ آہنگ
​ایک جانب جہاں بھارتی حکمران آزاد کشمیر کو اندرونی طور پر کھوکھلا اور کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، وہیں دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی ایک ہندو پنڈت نمائندہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس نے دشمن کے مذموم ارادوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
​ویڈیو کے اہم نکات اور دشمن کی سازش:
​عوامی ایکشن کمیٹی کی سرپرستی: ویڈیو میں کشمیری پنڈت نمائندہ کھلم کھلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور 'عوامی ایکشن کمیٹی' کا شکریہ ادا کر رہی ہیں اور دعویٰ کر رہی ہیں کہ یہ کمیٹی آزاد کشمیر کو پاکستان کے کنٹرول سے الگ کرنے کا کام کر رہی ہے۔
​پنڈتوں کی واپسی کا دعویٰ: انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 3 لاکھ کشمیری پنڈت راولاکوٹ اور مظفرآباد میں اپنی مبینہ زمینیں اور جائیدادیں واپس لینے کے لیے 'سوٹ کیس تیار' کیے بیٹھے ہیں۔
​مودی کا مبینہ منصوبہ: پنڈت نمائندہ کے مطابق، نریندر مودی نے خود انہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لیے ایک "بڑا منصوبہ" تیار کر رہے ہیں۔
​🇵🇰 افواجِ پاکستان کا شاندار عزم 🇵🇰
​ان شاء اللہ! چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر صاحب کی قیادت میں افواجِ پاکستان ریاستِ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر غداری، دشمن کی ہر چال اور ہر ناپاک سازش کو خاک میں ملا کر رکھ دے گی۔
​دشمن چاہے جتنی بھی اندرونی یا بیرونی سازشیں کر لے، پاکستان کی باہمت افواج اور غیرت مند عوام ان تمام پلید منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
​🕊️ نیشنل پیس کونسل کا واضح پیغام
​نیشنل پیس کونسل، اپنے مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفٰے انصاری صاحب کی قیادت میں، افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں اور دشمن کے ہر پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں گے، ان شاء اللہ!
​منجانب:
نیشنل پیس کونسل پاکستان
​چوہدری غلام مصطفٰے انصاری (مرکزی چیئرمین، نیشنل پیس کونسل)
​چوہدری عمر فاروق (ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب، نیشنل پیس کونسل)
​🇧🇩 🇵🇰 🇸🇦 🇵🇸 🇹🇷 🇦🇿 🇨🇳 ⚔️

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نیشنل پیس کونسل ضلع چکوال پنجاب پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share