22/09/2025
چند دن قبل ایک پروفائل نظروں سے گزری۔ نام تھا حورِ عرش یا شاید نین نقش۔ دیکھا تو فرینڈ لسٹ میں اپنے بھی کئی یار بیلی چونکڑی مارے تشریف فرما ہیں۔ محترمہ روز گرما گرم پوسٹ لگا کر سب کو ڈوپا مین کے ہیوی شاٹ دیا کرتی تھیں۔
پوسٹ کے ساتھ لگی تصاویر میں وہی روایتی آدھے ادھورے باڈی کے سپئیر پارٹس، کہیں گردن تو کہیں کان ، کہیں پاؤں تو کہیں ہاتھ، تو چہرہ کاٹ کر نیچے کا دھڑ، کہیں آنکھیں تو کہیں زلفیں اور بالوں کے اسٹائل۔ مگر ساتھ جو لکھا ہوتا تھا۔ وہ بڑے مسالے دار کانٹینٹ تھا۔
جس دن میرا وہاں سے گزر ہوا۔ اس دن ایک سنگین مسئلہ پیش کیا گیا تھا۔ جس پر بھائی لوگ وڈے بلب نہیں ہارویسٹر مشین کی بڑی بیم لائٹیں جلا کر علم کی روشنی ڈال رہے تھے۔ کچھ کمنٹس کاپی کر لیے ہیں تاکہ بروقت کام آویں😉
حسینہ کو مسئلہ کیا در پیش تھا؟
کہ جب میں شاور لینے جاتی ہوں۔ تو اندر بڑی حبس ہو جاتی ہے۔ دم گھٹنے لگتا ہے۔ اندر بڑی گرمی لگنے لگتی ہے۔ دل گھبراتا ہے۔ پتا نہیں چلتا جسم پر پانی ہے یا پسینہ۔ ایک بار پسینہ تولیے سے خشک کروں تو پھر پسینے کے قطرے ٹپکنے لگتے ہیں۔ ایسے میں نہانے کا فائدہ؟
دیوار چین، تاج محل اور اہرام مصر بنانے والے ماہرین تعمیرات کی پاکستان میں بسنے والی آل اولاد میں سے بھائی لوگوں کے کچھ کمنٹس ملاحظہ ہوں۔
آپ کے واش روم کا سائز کیا ہے؟
اس میں ایگزاسٹ فین نہیں لگا ہوا؟
ایگزاسٹ فین کا سائز کیا ہے؟
آپ پلیز ساتھ پانی کی بوتل کے جائا کریں۔ ڈی ہائڈریشن سے دل کا دورہ نہ اللہ کرے آپکو ہو جائے۔
یہ مسئلہ کتنی دیر درواازہ بند رہنے سے ہوتا ہے؟
آپ گراؤنڈ فلور پر رہتی ہیں یا اوپر کسی فلور پر؟ تاکہ معلوم ہوسکے اوپر سے چھت خالی ہے یا ڈھکی ہوئی۔
جب دروازہ بند کرتی ہیں تو دروازے کے اوپر ہوا کراسنگ کی کوئی جگہ نہیں ہے؟
پانی ٹینکی کا استعمال کرتی ہیں یا ڈائریکٹ زمین سے آتا ہے؟
ائیر ٹائٹ اور چھوٹے واش رومز کے یہی مسائل ہیں۔
سیم از ہییر۔
اوہو ویری سیڈ۔
اور سب کو رپلائی مل رہا تھا۔ پھر ہر کمنٹ میں بہترین مشورے تھے۔
میں نے ایک سیریس کمنٹ کیا۔ کہ کب تک وہاں دم گھٹتے سماج کے دم گھوٹو واش رومز میں نہاتی رہیں گی۔ ادھر مسقط عمان آجائیں۔ ساحل سمندر پر جا کر اوپن ائیر نہانے جایا کریں گے۔ کافی کے ساتھ پستہ بادام والی پیسٹری کھائیں گے جس کے اوپر جیلی بھی لگی ہوتی ہے۔
بس پھر کیا تھا۔
وہاں میرے اوپر کمنٹس کی فائرنگ شروع ہوگئی۔ اوئے ٹُر جا پراں۔ چھپڑے نہا جا کے۔ منہ دیخ اپنا پہلاں فیر گل کریں۔ تیرے ورگے اوتھے چھلیاں ویچدے ہوندے نیں۔ تمیز ہی نہیں بات کرنے کی اور بڑا لکھاری بنا ہوا ہے اپنی وال پر۔ تیرے ورگیاں نوں لوک کھونڈی تے لا کے مچھیاں پھڈدے نیں۔ ایک پروانے کا مشورہ تھا کہ رپورٹ کریں اس بدتمیز کے کمنٹ کو۔ غصے والے ری ایکشنز کی تو بارش ہوگئی۔
اور ان سب کی آپی نے میرے کمنٹ کو دل ❤️والا ری ایکٹ دیا ہوا تھا۔