03/02/2023
جمعیت طلباء اسلام ضلع بھکر کے زیر اہتمام " یکجہتی کشمیر کانفرنس"۔۔۔
کشمیر فروشوں کا کٹہرے میں لانے کا مطالبہ۔
کشمیر ی بھائیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت۔
سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کی مذمت اور ریاست پاکستان سے معاملے کو عالمی فورمز پر لے جانے کا مطالبہ۔۔
شعبہ اطلاعات: جمعیت طلبہ اسلام ضلع بھکر
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )
حکومت کشمیر فروش عمران خان کو کٹہرے میں لائے
کشمیر میں بھارت کے جاری غیر انسانی شرمناک سلوک نے بھارت کا انسان دشمن چہرہ بےنقاب کردیا ہے ان خیالات کا اظہار ہوٹل شہزاد میں جمعیت طلباء اسلام کے زیراہتمام آل یوتھ پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پنجاب کےڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وقار احمد طاہر ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تیمور خنانخیل ،جمعیت طلباء اسلام ضلع بھکر کے سابق صدر حافظ حسین احمد، ضلعی صدر محمد عمیر عثمان ، تحصیل امیر جےیو آئی مولانا عبدالقادر جنید،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر فہیم احمد خان اہلحدیث یوتھ فورس کے عرفان اسد ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا ساجد محمود ، رہنماء جمعیت علماء اسلام ملک عبدالحمید سیگڑا ،سابق جنرل سیکرٹری جے ٹی آئی حسان عبداللہ ، ، ضلعی رہنماء جے ٹی آئی عرفان بزدار ،عبداللہ راجپوت، سعید عمر رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے ، سابق وزیراعظم عمران خان نے قصداً کشمیر کو انڈیا کے ہاتھ بیچا ہے ،حکومت کشمیر فروش سلیکٹڈ حکمران عمران خان کو کٹہرے میں لائے ،کشمیر میں جاری بھارتی بھارتی مظالم نے بھارت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جلد پاکستان کا حصہ بنے گا کانفرنس کی صدارت ضلعی صدر عمیر عثمان نے کی نے کی اور مشترکہ اعلامیہ پیش کیا عمیر عثمان نے نے اعلامیہ میں کہا کہ کشمیر ڈے کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کی بجائے تعلیمی ادارے کھول کر کشمیر پروگرام کئے جائیں اور طلبا کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے
5 فروری کو پورے ملک سمیت ضلع بھر میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سمیت سیاسی جماعتوں کی طرف سے یکجہتی کشمیر پروگرامز ریلیوں کی مکمل حمایت اور انہیں بھرپور انداز میں منانے کی کوشش کی جائے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر انسانی بھارتی جبر و استبداد اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے غاصبانہ قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،آج کی یہ کانفرنس کشمیر مجاہدین کی شہادتوں کو سلام پیش کرتی ہے اور آزادی کی تحریک کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے اور اظہار یکجہتی کیلئے کیلئے ہرقسم کے تعاون کا اعلان کرتی ہے یہ کانفرنس بھارت کی جانب سے کشمیرکی تحریک آزادی کو کچلنے اور گزشتہ ستر سالوں سے ظلم و ستم کا نشانہ بنانے اور اسکے نتیجے میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کئے جانے اور بعدازاں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد محض طاقت کا وحشیانہ، غیر دانشمندانہ مظاہرے کے نتیجے میں کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرکے بیرحمانہ فائرنگ اور بیدردی سے قتل کرکے انکے جسدخاکی کی کھلی بے حرمتی کرنے بالخصوص عورتوں کی بیتوقیری، نوجوانوں کی گمشدگی، اور گمنام قبروں جیسے روح فرسا واقعات پر بھارت کی ناپاک پالیسیوں اور حکمت عملی کی شدید مذمت کرتی ہے اور عالمی اداروں سمیت عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی پرافسوس کا اظہار کرتی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں پر زور دیتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے فوری طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ کانفرنس مسئلہ کشمیر پر حکومتی سرد مہری اور مایوس کن صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر عوامی اور قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عالمی اور بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کو اٹھانے کے لئے کشمیری قیادت کو موقع دے اور خود مضبوط وکالت کا کردار ادا کرے
اجلاس مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا جے_ٹی_آئ کے زیر اہتمام آل یوتھ پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کانفرنس مطالبہ کرتی ہے ریاست پاکستان سے کہ وہ عالمی برادری کو مجبور کرے اور مظلوم کشمیری بھائیوں پر سے کرفیو اٹھاکر انہیں جینے کا حق دیا جائے مسلسل ریاستی اور حکومتی عملی خاموشی سے محسوس ہوتا ہے کہ کشمیر حکومتی مشن سے نکل چکا ہے اس قدر طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب حکومت خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسئلہ کو عالمی برادری کےسامنے اٹھائے اور اگر ضرورت پڑےتو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے افواج پاکستان کو جہاد کے لیے کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دے..