My lovely District Bhakkar Punjab

My lovely District Bhakkar Punjab This is the page of District Bhakkar, to explore the beauty of Bhakkar Punjab
by Pictures, Poetry, Songs,News, Entertainment from all over the Bhakkar

اعلان نمازِ جنازہ۔۔۔۔پیر سید خضر حیات گیلانی وفات پائے گئے ہیں 😭إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔😭😭😭😭7/10/20...
07/10/2024

اعلان نمازِ جنازہ۔۔۔۔

پیر سید خضر حیات گیلانی وفات پائے گئے ہیں 😭
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔😭😭😭😭

7/10/2024 آج بروز سموار دن 10:00 بجے استانہ عالیہ پیر چھتر شریف میں۔ادا کی جائے گی

اس مہندی والے  پیکٹ کو غور سے دیکھوں اس کام میری مدد کرو اس نام کو تبد یل کروانا ہے یہ پیکٹ گلیوں نلیوں میں اس نام کی بے...
01/10/2024

اس مہندی والے پیکٹ کو غور سے دیکھوں اس کام میری مدد کرو اس نام کو تبد یل کروانا ہے یہ پیکٹ گلیوں نلیوں میں اس نام کی بے حرمتی ہو رہی ہے
#بھکر #جڑے #انتہائی

ملک غضنفر عباس چھینہ کو ممبر استحقاق کمیٹی نامزد کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
15/08/2024

ملک غضنفر عباس چھینہ کو ممبر استحقاق کمیٹی نامزد کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

‏یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیایہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیایہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیایہ دنیا اگر مل بھی ...
08/08/2024

‏یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا
یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

ہر اک جسم گھائل ، ہر اک روح پیاسی
نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی
یہ دنیا ہے یا عالمِ بد حواسی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

یہاں اک کھلونا ہے انساں کی ہستی
یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی
یہاں پر تو ہے جیون سے موت سستی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر
جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر
یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
وفا کچھ نہیں ، دوستی کچھ نہیں ہے
جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
تمھاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

ساحر لدھیانوی

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں صبح اسکول جانے سے پہلے ایک دو تین کارٹون  popy the sailor  اور pink panther دیکھا جاتا تھا ۔...
05/08/2024

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں صبح اسکول جانے سے پہلے ایک دو تین کارٹون popy the sailor اور pink panther دیکھا جاتا تھا ۔۔۔

جہاں شام کو چار بجے پی ٹی وی پر "کھل جا سم سم" اور "عینک والا جن" کے لیے سب گلی کے بچے ایک گھر میں جمع ہوجاتے تھے ۔۔۔

جہاں گھر کا سب سے بڑا بچہ ٹی وی کے پاس لیٹ کر پاوں کے انگوٹھے سے چینل چینج کیا کرتا تھا ۔۔۔جب300یا 250 چینل کے بجائے دو یا تین چینل ہوا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں صوفے کے گھر بنا کر " گھر گھر" کھیلا کرتے تھے ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جب سارے گلی کے بچے جمع ہوکر کرکٹ کھیلا کرتے تھے ۔۔۔ جہاں گھر میں جانے کا آوٹ اور جو پھینکے گا وہی لے کر آئے گا " والا رول ہوا کرتا تھا ۔۔۔

جہاں چھوٹے بچوں کی "ک" " سے "کچی" ہوا کرتی تھی ۔۔۔

جہاں " کھو پہ کھو " کوڑا جمال شاہی "چھپن چھپائی " پکڑن پکڑائی" اور برف پانی کھیلنے کے لیے " پگم" کی جاتی تھی

جہاں مٹی کے کھلونے مل کر بنایا کرتے تھے ۔۔۔

اور سورج ڈھلتے ہی سب ایک دوسرے کی قمیض پکڑ کےٹرین بنا کر سب کو گھر چھوڑ کے آیا کرتے تھے

جہاں نوجوان لڑکیاں گھروں کی منڈیروں پہ چڑھ کر بڑی منتیں کرکے گولا گنڈا منگوایا کرتی تھیں ۔۔۔

جہاں ڈائجسٹ منگوانے کے لیے ایک روپے کی رشوت بہت زیادہ ہوا کرتی تھی ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں سب گھر والے شام کو ایک جگہ اکٹھے بیٹھ کر دن بھر کی داستان سنایا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں محلے کی لڑکیاں ایک گھر میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھ سکتی تھیں ۔۔۔ وہ دور جب "دھواں" اور "آشیانہ " سب کی پسند ہوا کرتا تھا ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں "Tom and jerry" ہر عمر کے لوگ بہت شوق سے دیکھا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں کسی بچے کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا تھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنے والا لڑکا ہے یا لڑکی !!!

جہاں موبائل کا کوئی وجود نہیں تھا۔۔۔ ہر فکر سے آزاد تھے

میرا تعلق اس سنہرے دور سے ہے جس سے آج کی نسل محروم ہے ۔۔۔

05/08/2024

ہک دفع سنڑ گھنو۔۔چس نا آوے تاں پیسے واپس

ﮐﯿﺎ ﺳﻤﺠﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﻭﮒ ؛؛ﮔﻮﻧﮕﮯ ۔۔ ﺍﻧﺪﮬﮯ ۔۔ ﺑﮩﺮﮮ ﻟﻮﮒ ؛؛ﺍﻥ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺳﺐ ؛؛ﺁﻧﺴﻮ ۔۔ ﺁﮨﯿﮟ ۔۔ ﻣﺎﺗﻢ ۔۔ ﺳﻮﮒ••
05/08/2024

ﮐﯿﺎ ﺳﻤﺠﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﻭﮒ ؛؛
ﮔﻮﻧﮕﮯ ۔۔ ﺍﻧﺪﮬﮯ ۔۔ ﺑﮩﺮﮮ ﻟﻮﮒ ؛؛
ﺍﻥ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺳﺐ ؛؛
ﺁﻧﺴﻮ ۔۔ ﺁﮨﯿﮟ ۔۔ ﻣﺎﺗﻢ ۔۔ ﺳﻮﮒ••

میانوالی کے ہر  شہر کے لوگ غم کے موقع پہ عطاءاللہ کو سنتے ہیں اور رونے لگتے ہیں ، جبکہ خوشی کے موقع پہ بھی عطاءاللہ کو س...
05/08/2024

میانوالی کے ہر شہر کے لوگ غم کے موقع پہ عطاءاللہ کو سنتے ہیں اور رونے لگتے ہیں ،
جبکہ خوشی کے موقع پہ بھی عطاءاللہ کو سنتے ہیں اور پھر سے رونے لگتے ہیں "

میرا ایک میانوالی کا سرائیکی دوست عطاءاللہ کے گانے سنتے ہوئے رویا کرتا تھا،
جب اس سے پوچھا کہ ۔۔۔مجھے بتاؤ کس لڑکی نے تم سے بے وفائی کی۔۔۔۔؟؟ تو اس نے یہ انکشاف کیا کہ

بےوفائی تو کسی نے نہیں کی حتٰی کہ اُسے تو کبھی محبت بھی نہیں ہوئی، پر پھر بھی لالہ (عطاء اللہ) کے گانا سنتے ہوئے مجھے لگتا ہے جیسے کوئی مجھے چھوڑ گئی ہے .. "

کس کس گھر میں اب بھی  یہ گلاس استعمال ہوا ھے؟؟
05/08/2024

کس کس گھر میں اب بھی یہ گلاس استعمال ہوا ھے؟؟

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My lovely District Bhakkar Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share