Allama Muhammad Iqbal Poetry

Allama Muhammad Iqbal Poetry کی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

18/04/2025

شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
دوعالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذت آشنائی
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ

19/12/2024

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

23/11/2024
21/11/2024

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
ان کی جمیعت کا ہے ملک و نسب پر انحصار
قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعیت تری
شاعر ملت اسلامیہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

17/11/2024

کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبینِ نیاز میں
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

15/11/2024

گرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

13/11/2024

خودی کی جلوتوں میں مصطفائی
خودی کی خلوتوں میں کبریائی
زمین و آسمان و کرسی و عرش
خودی کی زد میں ہے ساری خدائی

30/09/2024

غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

11/09/2024

قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دھر میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اُجالا کر دے
عاشق رسول علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

09/09/2024

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز
علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

21/08/2024

فاطمہ! تو آبروئے امت مرحوم ہے
ذرہ ذرہ تیری مشت خاک کا معصوم ہے
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Muhammad Iqbal Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Allama Muhammad Iqbal Poetry:

Share

Category