Society Allied Medical Graduates

Society Allied Medical Graduates Gaming community

19/07/2024

We want peace ✌️

وزیرستان بنوں اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لئے بذریعہ فیس بک یہ بہت اہم خبر ہے کہ:  اپنے مریضوں کو چیک اپ کے لئے پشاور ڈب...
09/07/2024

وزیرستان بنوں اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لئے بذریعہ فیس بک یہ بہت اہم خبر ہے کہ:

اپنے مریضوں کو چیک اپ کے لئے پشاور ڈبگری گارڈن کی بجائے سیدھا شیرپاو ہسپتال، لیڈی ریڈنگ اور حیات اباد کمپلیکس ہسپتالوں میں لے جایا کریں۔
جہاں سہ پہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک IBP سروس جاری رہتا ہے۔
جن میں پشاور کے تمام قابل ترین ڈاکٹرز 1500 روپے کے فیس پر اپ کے مریض کا بہترین معائنہ کررہیں ہیں۔
مزید ان کے فوائد یہ ہیں۔

1۔ 1500 روپے فیس میں 1000 روپے ڈاکٹر کو ملتے ہیں۔ ان کے علاوہ 300 روپے ہسپتال کے فنڈ اور 200 روپے سہ پہر میں ڈیوٹی دینے والے کلاس فور سٹاف کو مل رہیں ہیں۔ باقی ٹسٹ، ایکسرے، الٹراساونڈ، ایم آر آئی، سی ٹی سکین یعنی سب کچھ کی رقم جو کی سرکاری نرخ پر ہسپتال کے اندر ہی ہوتے ہیں،
یہ ساری رقم ہسپتال فنڈ میں جمع ہوتا ہے۔
جس سے ڈاکٹرز کو کوئی مالی فائدہ یا کمیشن نہی ملتا۔ اس لئے وہاں ڈاکٹر صاحب اپ کے مریض کو غیر ضروری ٹسٹ نہی لکھتے۔
جو ڈبگری گارڈن میں عام طور پر ڈاکٹرلیبارٹری یا ایکسرے سے اپنے کمیشن لینے کے لئے عام طور پر آپ کے مریض کو لکھتے ہیں۔

2- خدانخواستہ اگر اپ کے مریض کو داخل کرنا پڑا۔
تو وہی ڈاکٹر اپ کے مریض کو صحت کارڈ پر سیدھا ہسپتال میں اپنے وارڈ میں داخل کروادیتا ہے۔
جہاں اپ کے مریض کی مکمل دیکھ بھال صحت کارڈ پر مفت کی جارہی ہے۔

3۔ ان ہسپتالوں کے اندر کے کنٹین میں اپ کو انتہائی کم ریٹ پر کھانے پینے کے تمام بہترین اور صاف ستھری اشیاء جس میں سب کچھ موجود ہوتا ہے۔
ڈسپوزیبل پلیٹ میں انتہائی اسان ریٹ پر ملتا ہے۔

4۔ اگر ڈبگری گارڈن میں اپ کے 50 ہزار روپے کسی مریض پر لگتے ہیں
تو ان ہسپتالوں میں آپ کے 10 ہزار روپے سے بھی کم روپے لگیں گے۔

5-اگر آپ کو اپنے باری کا انتظار کرنا پڑا تو آپ ائیرکنڈیشن ہال میں لگے سٹیل کی کرسی پر سامنےٹی وی پر لگی خبروں یا سپورٹس دیکھیں اور انتظار کر سکتے ہیں۔
اپ کو گرمی سے پریشانی کی ضرورت نہی۔

6- اگر اپکے پاس اپنی گاڑی ہے تو مین یونیورسٹی روڈ کے اوپر شیرپاو ہسپتال کے گیٹ نمبر 4، لیڈی ریڈنگ کے گیٹ نمبر 1 اور کمپلیکس کے گیٹ 3 پر اپنی گاڑی ہسپتال کے اندر آرام سے اور مفت پارک کیجئے۔
وہاں پر بیٹھے ہسپتال کے چوکیدار سے ٹوکن لیں وہہی اپ کے گاڑی کے ذمہ دار ہیں۔
بس ٹوکن سنبھال کر رکھیں۔
اپکو کوئی پریشانی نہی ہوگی۔

اس پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ ہمارے وزیرستان کے عریب اور بے بس عوام اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
اور ڈبگری گارڈن میں جن کی لوٹ مار ہو رہی ہے۔ ان سے بچا سکیں۔

اپ لوگ جب وہاں جائیں گے تو اپ کو زیادہ تر مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، خیبر، اور پشاور کے مریض ملیں گے۔ جبکہ ڈبگری گارڈن جہاں مریضوں کو لوٹا جاتا ہے۔ وہاں صرف ہمارے سادہ لوح اور مخلص داوڑ، وزیر، محسود، بنوچی، مروت اور بیٹنی قوم کے لوگ ملیں گے۔
جن کی ڈبگری میں لوٹ مار کی جارہی ہے۔

لہذا اپنے فائدے کے لئے ڈبگری کی بجائے سیدھا شیرپاو، لیڈی ریڈنگ یا کمپلیکس ہسپتال جاکر آرام سے صرف 1500 روپے کے فیس سے اپنے مریض کا بہترین معائنہ کروائیں۔ اور اگر کسی لیبارٹری ٹسٹ یا ایکسرے وغیرہ کی ضروت ہوگی تو وہی پر 10 قدم میں ہسپتال کے لیبارٹری میں سرکاری نرخ پر اپ کے تمام ٹسٹ ہوں گے۔

شکریہ

Address

Bara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Society Allied Medical Graduates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share