GPS Mamash Khel khass Bannu

GPS Mamash Khel khass Bannu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS Mamash Khel khass Bannu, Art, Bannu.

تلمیزالرحمن : فرض شناسی کی اعلیٰ مثالممش خیل کے رہائشی، تلمیزالرحمن ، جن کی پیدائش 1993 میں ہوئی، ہمارے اسکول کے سب سے ق...
24/11/2024

تلمیزالرحمن : فرض شناسی کی اعلیٰ مثال

ممش خیل کے رہائشی، تلمیزالرحمن ، جن کی پیدائش 1993 میں ہوئی، ہمارے اسکول کے سب سے قیمتی اور باوقار فرد ہیں۔ ان کا عزم اور محنت کسی سےڈھکی چھپی نہی۔ ان جیسی محنت، ایمانداری اور خلوص شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملے۔
تلمیزالرحمن گزشتہ آٹھ سال سے ہمارے اسکول میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان آٹھ سالوں کے دوران تلمیزالرحمن نے محض دو دن کی چھٹی کی، وہ بھی اس وقت جب ان کی شادی تھی ۔ یہ ان کی فرض شناسی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تلمیزالرحمن کو لمبی عمر عطا فرمائے اور ان کے اخلاص کو برقرار رکھے۔
تلمیزالرحمن
نہ صرف اپنے کام میں انتہائی مستعد ہیں بلکہ ان کی خوش اخلاقی اور عاجزی بھی سب کے دل جیت لیتی ہے۔ جب میں ان سے کہتا ہوں کہ تھوڑا آرام کر لیجیے، آپ تھک جائیں گے"، تو وہ مسکرا کر جواب دیتے ہیں:
مجھے یہ تنخواہ کام کرنے کی ملتی ہے، اگر میں بیٹھ گیا تو یہ مجھ پر حرام ہو جائے گی۔

یہ بات سن کر دل ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے۔ ان کی یہ عادت انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ فرض کو ایمانداری سے ادا کرنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔
تلمیزالرحمن
جیسی شخصیات معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی محنت اور اخلاص ہمیں سکھاتے ہیں کہ ایمانداری اور دیانت داری زندگی کی سب سے بڑی دولت ہے۔تلمیزالرحمن جیسے لوگ ہمارے معاشرے کا فخر ہیں، ان کے کردار،اخلاق اور مخنت کوممش خیل قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔
قلمکا ر :نوشاد علی
انچارج: GPS ممش خیل خاص۔

12/11/2024

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Mamash Khel khass Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category