Manii entertainment

Manii entertainment a social media platform

زندگی کے پچیس پہروں میں روح بہت سے تجربات سے گزر چکی ہے لیکن والدین کو بوڑھا ہوتے دیکھنے سے زیادہ عجیب تجربہ نہیں ہوا۔۔۔...
08/11/2024

زندگی کے پچیس پہروں میں روح بہت سے تجربات سے گزر چکی ہے لیکن والدین کو بوڑھا ہوتے دیکھنے سے زیادہ عجیب تجربہ نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔

ہم ٹین ایج میں ہوتے ہیں ، نگاہیں کتابوں پر جمی ہیں کبھی دیکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا کہ امی ابا بالوں کی سفیدی کو ہئیر کلر میں چھپا لیتے ہیں۔

کالج میں دوستوں کی گپ شپ ، کھانے کو کچھ نیا ٹرائی کرنے کا دن ، ناول کی نئی قسط آنے کی خوشی ، مڈ ٹرم کی تیاری ۔۔۔
اس سب میں اس خیال کو جگہ ہی کہاں ملے کہ ماں کی ہڈیاں کمزور ہورہی ہیں۔

اپنی سکن کو چمکاتے چمکاتے اتنا وقت لگ جاتا ہے ، ہر نئے کاسمیٹکس کو خرید کر چیک کرنا ہے ، کپڑوں کے نت نئے ڈیزائن بنوانے کے چکر میں دکھائی ہی نہیں دیتا کہ ابا کی ایڑھیاں مکمل طور پر گِھس چکی ہیں ، اب چال میں ذرا سی تھکن اتر آئی ہے۔

جوانی شوخی پر مبنی ہے ، شوخی کا متضاد تھکیڑا ہے۔۔۔۔
دونوں مخالف سمت میں چل رہے ہوتے ہیں ، ہم جوان اور والدین بوڑھے ہورہے ہوتے ہیں۔

اور پھر علم حاصل کرکے ، خود کو ایجوکیٹ کرکے بہت سے خساروں سے بچا جاسکتا ہے۔

ہم ان کی عمریں روک نہیں سکتے ، ہم ان کے وقت کو ٹال نہیں سکتے ، ہمیں وہی کرنا ہے جس کی استطاعت ہر انسان رکھتا ہے۔

محبت ، خیال ، خلوص اور توجہ ۔۔۔۔۔۔

والدین اتنی کئیر نہیں مانگتے جتنی ہم نے مانگی تھی جب ہم پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔بس ذرا سا وقت اور دھیان !

راتوں کو جاگنا نہیں پڑتا ، چپ نہیں کروانا پڑتا ۔۔۔
بس جب جاگ رہے ہوں تو جاگتے رہنا پڑتا ہے۔سکرین سے نظریں ہٹا کر اس پر رونق چہرے کی جھریوں کا احترام کرنا ہوتا ہے جس چہرے کو ہمارے رب نے ہماری آنکھوں کا سب سے اول منظر بنایا۔

پڑھ لکھ رہے ہیں ، عقل و دانش کی باتیں سمجھ میں آتی ہیں ، فلسفہ ، سائنس ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سب ڈسکس کرسکتے ہیں تو ذرا جذباتی طور پر بھی ذہین ہوجائیں۔

اپنے اندر ممتا اور شفقت بیدار کریں ، اب آپ کے حصے کی ادائیگی کا وقت ہے۔

مائیں مینو پاز سے گزر رہی ہیں ، یہ دور کیا ہوتا ہے ، اس کے مراحل اور چیلنجز کیا ہیں ۔۔۔۔ یہ بھی جانتے ہیں ؟

کمزور ہوتی ہڈیوں اور ایسٹروجن کے کم ہوجانے کا تعلق سمجھتے ہیں ؟ ماں کا جسم اب بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے ، یہ صرف ایک وجود نہیں پہلا گھر تھا آپ کا ۔۔۔ عقیدت کی گہرائیوں سے اس کا خیال رکھنا ہے ! اب بھی ماں سب کو پہلے کھانا دے کر آخر میں ہنڈیا کا بچا سالن کھاتی ہیں اور آپ یہ مان لیتے ہیں جب کہتی ہیں

Address

Fareed Gate
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manii entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share