23/05/2023
مریم نواز کے ساتھ کیا گیا لیول پلیئنگ فیلڈ والا وعدہ اسکی امیدوں سے آگے نکل کر پورا کر دیا گیا۔
مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، شیریں مزاری، فواد چوہدری، عامر کیانی اور 20 کے قریب مزید لوگ پی ٹی آئی چھوڑنے کا علان کر چکے۔ شاہ محمود قریشی آج رات یا کل صبح اعلان کر دیں گے۔ پوری پارٹی توڑ دی گئی اور عمران خان کو سیاست سے نکال پھینکنے کا مکمل بندوبست کر لیا گیا ہے۔ یہی واحد طریقہ تھا پی ڈی ایم کے پاس الیکشن جیتنے کا۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے نہ تو یہ 13 کے 13 مل الیکشن جیت پاتے اور نہ نواز شریف پاکستان واپس آ پاتا۔ میدان صاف کر کہ دیا گیا ہے اب یہ نہ ہو کی پی ڈی اپم ریس میں اکیلی بھاگے اور پھر بھی سیکنڈ آئے۔
یعنی عمران خان الیکشن پراسس میں موجود نہ ہو اور لوگ ووٹ ڈالنے ہی نہ آئیں۔ ووٹر ٹرن آوٹ اتنا کم ہو کہ دنیا ایسے الیکشن پہ تھو تھو کرے۔
لیکن مجھے میدان صاف کر کہ دینے والی عظیم اور محب وطن قوتوں پہ پورا بھروسہ ہے، یقیناً انھوں نے ووٹر ٹرن آوٹ کیلئے بھی انتظامات کر رکھے ہوں گے۔ مجھے یاد ہے مشرف کی ریفرینڈم میں میری چھوٹی ہمشیرہ جو اسوقت شاید 14 سال کی تھی اور اسکے سکول میں بنے پولنگ بوتھ میں اسنے اپنی ٹیچرز کے کہنے پہ باقی نان ووٹر بچوں کی طرح 3 ووٹ مشرف کے حق میں ڈالے تھے۔اور گھر آ کر بڑی خوشی سے بتایا کہ میں نے آج 3 بار ووٹ ڈالا.
آج ہی میری یہ بات لکھ لیں،اگر میڈیا نے دکھایا یا انٹرنیٹ بند نہ کیا گیا تو آپ دیکھیں گے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلیں گے لیکن ووٹر ٹرن آوٹ پورا ہو گا۔ اس دن جوانوں کی ڈیوٹی الیکشن سکیورٹی نہیں بلکہ ٹھپے پہ ٹھپہ ہو گی۔