Fast News 87

Fast News 87 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fast News 87, Bahawalpur.

12/08/2026

لڑکی نے ہمت نہیں ہاری آخر تک ہمت کرتی رہی

10/08/2026

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رینجرز کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے

10/08/2026

کوئی اس جھولے کا نام بتاے گا اور یہ کس ملک میں ہوتا ہے

09/08/2026

جنگلی جانور نے عورت پر حملہ کر دیا

09/08/2026

احتیاط لازمی ہے یار خیال کیا کریں

08/08/2026

شیر نے حملہ کر دیا افسوس ہوا بندے کو نگل گیا شیر نے بھاگنے نہیں دیا

سعودی عرب میں غیر معمولی طور پر صاف موسم نے ایک حیران کن منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ طائف کے علاقے الہدا میں وا...
02/08/2026

سعودی عرب میں غیر معمولی طور پر صاف موسم نے ایک حیران کن منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ طائف کے علاقے الہدا میں واقع جبل لبنان سے تقریباً 132 کلومیٹر دور موجود مکہ مکرمہ کا کلاک ٹاور (ابراج البیت) واضح طور پر دکھائی دیا

تصویر میں اتنے طویل فاصلے سے مکہ کلاک ٹاور کا نظر آنا غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے، جو صاف اور شفاف فضائی ماحول کی بدولت ممکن ہوا

یہ منفرد منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے قدرت کا شاندار نظارہ قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ طویل فاصلے سے مکہ مکرمہ کے معروف کلاک ٹاور کی واضح جھلک نے فوٹوگرافی اور فلکیاتی مناظر سے دلچسپی رکھنے والوں کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے

جمرود اسٹیڈیم میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی جماعت اس وق...
02/08/2026

جمرود اسٹیڈیم میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی جماعت اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے، تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے رجوع کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پارٹی ہر چیلنج کا آئینی اور قانونی طریقے سے مقابلہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کاکروچ نہیں بلکہ علامہ اقبال کے شاہین ہیں، جو ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع سپول میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کسان پانچ فٹ لمبے زندہ مگرمچھ کو کندھے پر اٹھا ...
02/08/2026

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع سپول میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کسان پانچ فٹ لمبے زندہ مگرمچھ کو کندھے پر اٹھا کر پہلے محکمہ جنگلات اور پھر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ اس انوکھے منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیہاتی کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھان کی فصل میں ایک مگرمچھ نظر آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گاؤں والوں نے مگرمچھ کو نقصان پہنچانے کے بجائے اسے محفوظ طریقے سے قابو کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کسان امیت کمار نے دیہاتیوں کی مدد سے اس کے منہ کو رسی سے باندھ دی
فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ موقع پر موجود نہ ہونے پر امیت کمار مگرمچھ کو اپنے کندھے پر اٹھا کر پہلے محکمہ جنگلات کے دفتر پہنچے، تاہم وہاں بھی کوئی اہلکار نہ ملا تو وہ سیدھے پولیس اسٹیشن جا پہنچے

واقعے کے دوران سڑک پر موجود لوگ حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے، جبکہ کئی افراد نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

پولیس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم تھانے پہنچی، مگرمچھ کو اپنی تحویل میں لیا اور بعد ازاں اسے کوسی ندی میں محفوظ طریقے سے چھوڑ دیا

محکمہ جنگلات کے افسر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ برسات کے موسم میں جنگلی جانور آبادی کا رخ کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں خود پکڑنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے

Disclaimer: This news is shared for informational purposes only. The information is based on publicly available reports and viral content.

10 روزہ افغان بچے کو علاج کے لیے پاکستان میں داخلے کی اجازتانسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق ...
02/08/2026

10 روزہ افغان بچے کو علاج کے لیے پاکستان میں داخلے کی اجازت
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے 10 روزہ بیمار بچے کو والدین سمیت طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
بچے کو مزید علاج کے لیے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام نومولود کی جان بچانے اور بروقت علاج کی فراہمی کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا۔



















Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fast News 87 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share