عشق لا

عشق لا تو وہ رستہ ہے ، جو منزل تلک جاتا ہے
میں وہ دکھ جو اسٹیشن پہ چھوڑ دے کوئ سب مایا ہے

06/02/2026

محبت کا آخری عمل یہ ہے کہ انسے دوبارہ کبھی رابطہ نہ کیا جائے جنہوں نے آپکی بےقدری کی ہو۔

خاموشی سب سے بڑی سزا ہے۔ نہ لڑائی،نہ بحث، نہ صفائی... بس چپ چاپ نکل جانا

کبھی کبھی محبت اس بات میں نہیں ہوتی کہ آپ کتنا لڑتے ہیں، بلکہ اس بات میں ہوتی ہے کہ آپ کب چھوڑنا سیکھ جاتےہیں۔

جو لوگ آپکی قدر نہیں کرتے، انکے لیے آپکا وقت بھی قیمتی نہیں۔ ان سے دوبارہ بات کرنا اپنی خود عزت کو دوبارہ مارنا ہے۔

سچی محبت یہ نہیں کہ آپ ہر بار واپس آ جائیں... سچی محبت یہ ہے کہ آپ خود سے اتنی محبت کریں کہ جہاں قدر نہ ہو، وہاں رہیں ہی نہیں۔

دروازہ بند کرو اور چابی پھینک دو... کچھ لوگ دوبارہ chance

کے لائق نہیں ہوتے۔
خود کو اُن لوگوں کے حوالے مت کریں
جو آپ کو کھونے سے نہیں ڈرتے،
کیونکہ جو ڈر جانتا ہے
وہ نظرانداز نہیں کرتا۔
خود کو اتنا مضبوط بنائیں
کہ کوئی آپ کو بیک اَپ نہیں
بلکہ انتخاب سمجھے۔
Never be someone's backup plan ❌
دیکھو، لائف میں کُچھ بھی کر لو،
لیکن کبھی بھی کسی کا پلان بی، سیکنڈ آپشن، سیکنڈ چوائس، بیک اَپ پلان، یا may be later مت بنو۔
بیک اَپ جو ہے نا وہ فون تک ہی سہی ہے ۔
آپ سبزی منڈی کی وہ نظرانداز کی ہوئی سبزی مت بنو
جسے سامنے والا دیکھ کر کہے:
“شام کو آ کر سستے میں لے جاؤں گا۔”
ویلیو تب بنتی ہے
جب سامنے والا آپ کو کھونے سے ڈرتا ہو۔
وہ آپ کو بیک اَپ اِس لیے بنا رہا ہے
کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے،
وہ انجان نہیں ہے
کہ آپ کہیں نہیں جانے والے۔
تو اگر آپ کو سمجھ آ رہا ہے
کہ کوئی آپ کو بیک اَپ کی طرح ٹریٹ کر رہا ہے،
تو جتنا جلدی ہو سکے
اُسے اپنی زندگی سے لات مار کر باہر نکالو۔
بھکاری مت بنو
کہ سامنے والے کو سمجھاتے پھرو:
“مجھے اپنی لائف کی پرائرٹی بناؤ،
میری ایفَرٹس کو سمجھو،
مجھے ریسپیکٹ دے”
آپ نے اُنہیں بار بار سمجھا لیا،
اب خود کو ایک بار سمجھاؤ
کہ بس، بہت ہو گیا۔
اور نِکال باہر کرو اُن لوگوں کو
اپنی زندگی سے

اِگنور کرو اُنہیں،
جو تُمہیں اِگنور کرے۔❤️‍🩹
اور محبت تو یہ ہے
کہ تم اسے اپنے ماضی کے تاریک پہلو دکھاؤ
اور وہ انہیں تاروں سے سجا دے۔

میں کہیں ٫ خُواب ھی نہ ھو جاؤں میری موجُودگی میں ٫ دیکھ مُجھے ......!!!
23/01/2026

میں کہیں ٫ خُواب ھی نہ ھو جاؤں
میری موجُودگی میں ٫ دیکھ مُجھے ......!!!

میرے ہمسفر ، تجھے کیا خبریہ جو وقت ہے کسی دھوپ چھاؤں کےکھیل سا اسے دیکھتے ، اسے جھیلتےمیری آنکھ گرد سے اٹ گئی میرے خواب ...
17/01/2026

میرے ہمسفر ، تجھے کیا خبر
یہ جو وقت ہے کسی دھوپ چھاؤں کےکھیل سا
اسے دیکھتے ، اسے جھیلتے
میری آنکھ گرد سے اٹ گئی
میرے خواب ریت میں کھو گئے
میرے ہاتھ برف سے ہو گئے
میرے بے خبر، تیرے نام پر
وہ جو پھول کھلتے تھے ہونٹوں پر
وہ جو دیپ جلتے تھے بام پر
وہ نہیں رہے
وہ نہیں‌رہے کہ جو ایک ربط تھا درمیاں
وہ بکھر گیا وہ ہوا چلی
کہ جو برگ تھے سرِ شاخِ جاں، وہ گرا دیئے
وہ جو حرف درج تھے ریت پر، وہ اڑا دیئے
وہ جو راستوں کا یقین تھے
وہ جو منزلوں کے امین تھے
وہ نشانِ پا بھی مٹا دیئے
میرے ہمسفر، ہے وہی سفر
مگر ایک موڑ کے فرق سے
تیرے ہاتھ سے میرے ہاتھ تک
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
کئی موسموں میں بدل گیا
اسے ناپتے، اسے کاٹتے
میرا سارا وقت نکل گیا
تو میرے سفر کا شریک ہے
میں تیرے سفر کا شریک ہوں
پر جو درمیاں سے نکل گیا
اسی فاصلے کے شمار میں _م
اسی بے یقیں سے غبار میں
اسی راہ گزر کے حصار میں
تیرا راستہ کوئی اور ہے

17/01/2026

dil kbhi kbhi itna sad hota hy k kuch bhi likhny ko dil nhi krta

16/01/2026

میرے لیے تبدیلی کا حقیقی لمحہ وہ تھا جب میں نے یہ محسوس کیا کہ مسائل ہر کسی کو نہیں بتائے جاتے، بلکہ صرف اسے بتائے جاتے ہیں جو واقعی آپ کو بچانے یا آپ کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
باقی رہے دوسرے لوگ، تو ان سے بات کرنا محض فضول گوئی ہے جو آپ کو تھکا دیتی ہے اور کچھ بدلتی نہیں۔
ایسے شخص سے شکایت کرنا جس کے پاس نہ حل ہو اور نہ دانائی، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اسے آگے سنانے کے لیے ایک کہانی دے رہے ہیں، نہ کہ وہ آپ کو کوئی سہارا دے گا۔
جبکہ ایک باشعور اور صحیح رہنمائی کرنے والے شخص کے ساتھ کہی گئی ایک بات آپ کا پورا راستہ بدل سکتی ہے۔
نفسیاتی طور پر، ہر وہ شخص جو آپ کو سنتا ہے، آپ کے دکھ کو سمیٹنے کا اہل نہیں ہوتا۔
کچھ لوگ "چابیاں" ہوتے ہیں: وہ آپ کے لیے دروازے کھولتے ہیں، آپ کے اندر کو سکون دیتے ہیں، اور ایک سچے لفظ سے آپ کا راستہ روشن کر دیتے ہیں۔
اور کچھ لوگ "تالے" ہوتے ہیں: وہ آپ کو الجھا دیتے ہیں، آپ کی امید بجھا دیتے ہیں، اور آپ کے سامنے ہر امکان کو بند کر دیتے ہیں۔
بہت احتیاط سے انتخاب کریں کہ آپ کسے اپنی داستان سناتے ہیں۔
کیونکہ غلط جگہ پر کہی گئی بات زخم کو مزید گہرا کر سکتی ہے، اور صحیح جگہ پر کہی گئی بات شفا کا آغاز ہو سکتی ہے۔

-

07/01/2026

زرد اتنے تو نہ تھے کہ گرائے جاتے 🍂

19/12/2025

*ایسا حقیقتوں سے ۔۔۔۔۔۔ تصادم ہوا کہ بس!*

*میں خود تو بچ گئی، میرے خواب مر گئے!*

19/12/2025

میں نے جب بھی دنیا کے ساتھ سخت رویے اور نفرت سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تو میرے دل نے آہستہ سے سرگوشی کی”یہ ہرگز تم نہیں ہو“

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عشق لا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to عشق لا:

Share

Category