03/04/2026
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
جڑواں شہروں سمیت، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
پنجاب کے علاقوں لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، تلہ گنگ، چکوال، اٹک فیصل آباد سمیت بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔