Best personalities of Comsats Abbottabad

Best personalities of   Comsats Abbottabad The purpose of this page is to motivate the people by sharing Success stories and experience of the different people .

In this way they will get inspiration and confidence .

اسلام علیکم!ہمارے ہاں چھے ماہ سے دس سال تک کی عمر کی بچیوں کی فراک دستیاب ہیں ۔ ہر قسم کی کروشیا کی ہاتھ سے بنی ہوئی ائٹ...
20/06/2025

اسلام علیکم!
ہمارے ہاں چھے ماہ سے دس سال تک کی عمر کی بچیوں کی فراک دستیاب ہیں ۔ ہر قسم کی کروشیا کی ہاتھ سے بنی ہوئی ائٹم 👈 مثلا 👉 فراک جراب دستانے ٹوپیاں قران کور پلو کور اور بھی بہت ساری اقسام کی چیزیں مل سکتی ہیں اپنی پسند کے کلر اور اپنی مرضی کے سائز 3 دن کے اندر تیار کروائیں۔
All Pakistan Delivery

Inuvik, Canadaکینیڈا کے شہر  #انووک جہاں آج کل درجہ حرارت منفی 34 سینٹی گریڈ چل رہا اور  #سورج بس کچھ منٹوں کے لیۓ نکلتا...
07/12/2024

Inuvik, Canada
کینیڈا کے شہر #انووک جہاں آج کل درجہ حرارت منفی 34 سینٹی گریڈ چل رہا اور #سورج بس کچھ منٹوں کے لیۓ نکلتا۔
2 دسمبر کی تصاویر جب طلوع آفتاب 12.59 اور غروب آفتاب 2.30 بحے ہوا اور یہ سال 2024 کا ان کا آخری طلوع آفتاب تھا۔
اب پورا مہینہ #پولر راتیں ہونگی اور سورج نہیں نکلے گا۔ گرمیوں میں اس کے برسکس کچھ منٹوں کے لئے رات ہوتی۔

الحمدللہ #پاکستان میں چاروں موسم دیکھنے کو ملتے اور ہم خود اس کی آب و ہوا کو دن بہ دن #خراب کر رہے۔

Photo by Discover Canada

13/10/2024

زندگی تیز، بہت تیز چلی ہو جیسے،

2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل بدقسمتی سے اس لذت، سکون اور محبت سے محروم رہی جو نوے کی دہائی کی جنریشن کو ملی۔
ہم نے زندگی کے اصل رنگ اپنی آخری ہچکیاں لیتے ہوۓ دیکھے اور انہیں الوداع کیا۔
★ ہم نے مٹی کے چولہوں پر کڑتی ہوئی چائے کا بہترین ذائقہ لیا اور مٹی کے برتنوں میں بنتے سالنوں کی مہک سے خود کو لطف اندوز کیا۔
★ ہم نے سکول ڈیسک یا بنچ پر بیٹھ کر ساتھ والے بنچ پر اپنا بستہ رکھ کر کہا کہ یہ جگہ میرے دوست کی ہے یہاں وہ بیٹھے گا.
★ ہم نے نانی اور دادی سے وہ کہانیاں بھی سنی، جن کے حصار میں جوانی تک مبتلا رہے۔
★ ہم نے دو دو روپے جمع کر کے گیندیں خریدی۔ شام دیر تک کرکٹ کھیلا اور گھر لیٹ آنے پر مار بھی کھائی۔
آج محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران کوئی ایک بڑا آکر ضرور کہتا تھا کہ مجھے صرف دو گیندیں کھیلنی ہیں، اس کے بعد چلا جاؤں گا۔ اس وقت ہمیں بہت چڑ آتی تھی مگر آج سمجھ آتی ہے کہ وہ دو گیندیں کھیلنے والا کیوں ضد کیا کرتا تھا۔
★ ہم نے مہمانوں کی آمد پر گھر میں جشن کا سا ماحول دیکھا، اور ان کے الوداع ہونے پر ان کی طرف سے محبت کے طور پر ملے دس روپوں کو قارون کے خزانے کے برابر سمجھا۔
★ پھر مہمانوں کی پلیٹ میں بچے ہوئے بسکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، جس کا بعض اوقات ازالہ بھی کرنا پڑا😄
★ کلاس روم سے استاد/استانی کے ساتھ کاپیاں اٹھا کر سٹاف روم تک لے جانا اپنے لیے ای اعزاز سمجھا۔
★ کلاس ٹیسٹ کے دوران ایک خالی پیج کے لیے کلاس میں بھیک تک مانگی۔😝
★ کبھی کبھار کسی کی کاپی ہاتھ لگی تو تین چار دن کے ٹیسٹوں کے لیے پیج نکال کر جیب میں ڈال دیے۔
★ ہم نے پڑوس کے گھروں میں سالن دیتے اور لیتے دیکھا۔
★ ہم نے پڑوسیوں کے آئے ہوئے مہمانوں کو اپنے گھر لے آنے کو اپنا اعزاز سمجھا۔
★ ہم صبح اسکول جانے سے پہلے مستنصر حسین تارڑ کا پروگرام دیکھا، جس میں کارٹون ختم ہوتے ہی اسکول کی طرف دوڑ لگائی۔
★ ہم نے ففٹی ففٹی، آغوش، جانگلوس، سورج کے ساتھ ساتھ، اندھیرا اجالا، باادب با ملاحظہ ہوشیار، عینک والا جن، دھواں، گیسٹ ہاوُس وغیرہ جیسے نایاب ڈرامے دیکھے۔۔۔
★ ہم نے پنک پینتھر، وڈی وڈ پیکر، سیسم اسٹریٹ، مینیمل، نائٹ رائیڈر، ائیر وولف، چپس جیسے پروگرام دیکھے۔۔۔
★ جمعے والے دن بیگ میں آدھی کتابوں کو رکھتے وقت کی خوشی محسوس کی۔
★ ہم نے آخری پیریڈ کے دوران چھٹی کے لیے بجتی ہوئی گھنٹ

04/07/2024
03/07/2024

زندگی کے پہلے دس سال آپکو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک میں کس خاندان میں پیدا ہوئے ہیں۔

دس سے بیس سال میں آپ کے پاس جو بھی ریسورسز موجود ہوں ان میں مینج کرنے کی کوشش کرتے ہیں

بیس سے تیس سال میں معاش کی زمہ داری آپ کے لیے ایک بڑی فکر بن کر بھرتی ہے اور آپ آہستہ آہستہ سسٹم کو سمجھنا شروع کرتے ہیں۔

تیس سے چالیس سال انسان کے جسمانی لحاظ سے بہترین سال ہوتے ہیں اور اس دوران آپ خود کو ریس کا گھوڑا سمجھتے دوڑ لگاتے ہیں۔ تب تک جزوی حد تک کرئیر سیٹ ہو چکا ہوتا ہے، شادی/بیوی بچوں کا مرحلہ ابتدائی لیول پر ہوتا ہے پھر بھی سسٹم میں رہتے ہوئے خود کو کامیاب اور خوشحال کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں۔

چالیس سے پچاس سال میں کافی بالغ ہو جانے پر محسوس کرتے ہیں کہ یہ ملک آپ کے بچوں کے لیے ایک اچھا مستقبل نہیں دے سکتا۔ کیونکہ اسکا سسٹم کرپٹ اور خبیث کو سپورٹ کرتا ہے اور یہ کبھی بھی کسی سیدھے آدمی کو آگے آنے نہیں دے گا۔

اس کے بعد آنے والے سالوں میں آپ خود کو اور اس سسٹم کو کوستے گزار دیتے ہیں۔

میں پاکستان جاتا ہوں تو پہلے دن اپنے شہر کے مرکزی علاقے "اللہ والا چوک" میں آدھا گھنٹہ کھڑا رہتا ہوں اور لوگوں کے چہرے پڑھنے اور رویے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب کے چہروں پہ ایک عجیب تناؤ، بے چینی، جھنجلاہٹ اور افسردگی پاتا ہوں۔
ایسے کروڑوں ہیں جو خود کو کسی غلط کام سے روک کر جائز طریقے سے اپنا نظام زندگی چلانے کی کوشش میں ہیں لیکن جائز راستہ اختیار کر کے انکی پوری نہیں پڑ رہی۔


ایک شاندار مستقبل کی امید لیے اس سرزمین پر آنے والی پہلے دو نسلیں مٹی میں مٹی ہو چکی ہیں۔
لیکن اگلی نسلوں کو شاید مٹی بھی اتنی جلدی نصیب نا ہو کیوں کہ قبر سے پہلے انہیں حشر سی زندگی کا سامنا ہے۔

یا رب تیرے یہ بے بس بندے کہاں جائیں۔۔۔۔۔
تحریر: بلال عسکری

30/06/2024

If anyone wants to do advertisement of their business. Then can inbox me .

05/09/2023

اسکول اور کالج سے بھاگے ہوے لڑکے جن کو لوگ نالائق سمجا کرتے تھے، ان کی اکثریت آج معاشی طور پر سیٹ ہے کیوں کہ یہ لڑکے کاروبار میں گھس گے ، کوئی ہنر سیکھ کر اپنا کام شرو ع کر دیا اور کچھ بیرون ملک جا کر سیٹ ہو گے۔ باقی جو لڑکے لائق اور پڑھاکو سمجھے جاتے تھے ان کی اکثریت پرائیویٹ اسکولز میں دس سے پندرہ ہزار ماہانہ پر پڑھا رہی ہے، اور کچھ چھوٹی موٹی نوکریاں کر کے دن گزرنے پر مجبور ہے۔ تعلیم صرف اور صرف تعلیم یافتہ معاشروں میں ترقی کی ضمانت ہے ہمارے معاشرے میں آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں خوار ہوتی ہے اور باقی کی زندگی اپنی فیلڈ میں نوکری کی تلاش میں برباد ہوتی ہے۔
Copied 😔

01/07/2023

free advertisement ke leiye hamari khidmat hasil karen

30/06/2023

اپنے کاروبار اور مختلف خدمات کی advertisment کے لیے inbox کریں

14/08/2022

Happy Independence Day 😍

14/08/2022

یوم تجدید عہد وفا

آج کا دن منانے سے پہلے اس درد کو بھی محسوس کریں جو درد ہمارے اکابرین و عمائدین نے برداشت کیا تھا۔
اس درد کو بھی کہ جب ہزاروں بہنوں بیٹیوں نے اپنی عصمتوں کے تحفظ کے لیے زندہ کنوؤں میں چھلانگیں لگائی تھیں۔
اس کرب کو بھی جب والدین کی لاشوں کو بے گوروکفن چھوڑ کر وہاں سے نکلنا پڑا۔
اس مملکت خداداد کو بنانے میں لاکھوں قربانیاں دینا پڑی تب جا کر یہ قطعہ ارضی حاصل ہوا
یہ وطن شہیدوں، غازیوں، مجاہدوں اور کارکنوں کا وطن ہے
یہ وطن کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہے
یہ وطن کسی جرنیل آمر کی میراث نہیں ہے
یہ وطن ابھرے گا یہ وطن نکھرے گا
یہ وطن پھلے گا یہ وطن پھولے گا
یہ قائم و آباد رہے گا
یہ قوم بھی اپنے فیصلے خود کرے گی
سیاسی پختگی اور اجتماعی شعور پھیلے گا
پھر کسی کو اس مملکت خدا داد پاکستان پر شب خون مارنے کی اجازت نہ ہوگی
پھر سلیکشن اور ڈکٹیشن کا کھیل ختم ہو جائے گا
پھر حق کا سورج طلوع ہوگا
پھر برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی منزل مراد مل جائے گی
پھر کسی مسلم کی بیٹی کی عزت پامال نہ ہو گی
پھر حضرت اقبال کے خواب کی تکمیل ہو گی۔
پھر بلاشبہ ہم دنیا کی عظیم قوم ہوں گے

پاکستان ذندہ باد
پاکستان پائندہ باد

06/08/2022

You will face many defeats in life, but never yourself be defeated .

Address

University Chowk
Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best personalities of Comsats Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share