Mansoor Afaq

Call Directions Contact the establishment

Mansoor Afaq Poet, writer, director, Analyst

امیر وکیل کی بیٹی سے 11 روپے کے کھانے تک، ’سی گریڈ‘ فلمیں، بولڈ امیج اور خفیہ شادی؛ ارچنا پورن سنگھ کی زندگی کے حیران کن...
08/08/2026

امیر وکیل کی بیٹی سے 11 روپے کے کھانے تک، ’سی گریڈ‘ فلمیں، بولڈ امیج اور خفیہ شادی؛ ارچنا پورن سنگھ کی زندگی کے حیران کن پہلو

بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ آج اپنی بے ساختہ ہنسی، زبردست کامیڈی ٹائمنگ اور کچھ کچھ ہوتا ہے کی مس بریگنزا جیسے کرداروں کے باعث جانی جاتی ہیں، لیکن ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کئی ایسے نشیب و فراز سے گزری جن کا ذکر انہوں نے حالیہ برسوں میں خود کھل کر کیا ہے۔

ارچنا کا بچپن مالی طور پر خاصا آسودہ تھا۔ ان کے والد پورن سنگھ دہرادون کے معروف کریمنل وکیل تھے اور ارچنا کے مطابق وہ سنجے گاندھی کا مقدمہ بھی لڑ چکے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا خاندان بنگلے میں رہتا تھا، ان کے والد کے پاس اس دور میں شیورلیٹ امپالا سمیت مہنگی گاڑیاں تھیں اور گھر کا ماحول خوشحال تھا۔

تاہم ممبئی پہنچ کر ارچنا کی زندگی یکسر بدل گئی۔ انہوں نے اپنے ایک وی لاگ میں یاد کیا کہ جدوجہد کے دنوں میں بعض اوقات کھانے کے لیے ان کے پاس صرف 11 روپے ہوتے تھے۔ وہ 10 روپے کا ڈوسا کھاتی تھیں اور باقی ایک روپیہ ٹِپ کے طور پر چھوڑ دیتی تھیں۔ خوشحال گھر میں پلنے والی لڑکی کے لیے یہ دور ان کی زندگی کا بالکل مختلف تجربہ تھا۔

فلموں میں ارچنا کو ان کے گلیمرس، بے باک اور مزاحیہ کرداروں نے الگ شناخت دی۔ ان کے پرانے رومانوی مناظر آج بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہتے ہیں، لیکن ان کے حوالے سے ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ فلم ’لڑائی‘ میں انوپم کھیر کے ساتھ ایک کِسنگ سین تجویز کیا گیا تو ارچنا گھبرا گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک انہوں نے کبھی آن اسکرین کِس نہیں کیا تھا اور وہ یہ منظر کرنے میں آرام دہ محسوس نہیں کر رہی تھیں، جس کے بعد اسے فلم سے نکال دیا گیا۔ انوپم کھیر نے بھی بتایا تھا کہ انہوں نے ہدایتکار سے سین ہٹانے کی درخواست کی تھی کیونکہ ارچنا اسے کرنے میں بے آرام تھیں۔

ارچنا نے اپنے کیریئر کے ایک مشکل دور کے بارے میں انتہائی صاف گوئی سے یہ بھی کہا کہ گھر چلانے کے لیے انہیں ایسی فلمیں بھی قبول کرنا پڑیں جنہیں وہ خود ’C-grade‘ اور ’cheap films‘ کہتی ہیں۔ اس وقت ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اپنے کیریئر میں جدوجہد کر رہے تھے اور بہتر کردار کا انتظار کرنا چاہتے تھے، جبکہ ارچنا گھر کی بڑی مالی ذمہ داری اٹھا رہی تھیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس صورتحال نے ایک مرحلے پر ان کے دل میں ناراضی بھی پیدا کی۔

ارچنا کی ازدواجی زندگی بھی ابتدا سے روایتی نہیں رہی۔ ان کی پہلی شادی ماڈل گروندر سنگھ سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوگئی۔ اس ناکام تجربے کے بعد ارچنا نے دوبارہ شادی نہ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن بعد میں ان کی ملاقات اداکار پرمیت سیٹھی سے ہوئی اور دونوں قریب آگئے۔

ارچنا اور پرمیت نے شادی سے پہلے تقریباً چار برس ایک ساتھ رہ کر ایک دوسرے کو سمجھا اور پھر 1992 میں خفیہ طور پر شادی کرلی۔ پرمیت کے والدین ابتدا میں اس رشتے کے حق میں نہیں تھے، جبکہ اس زمانے میں بالی ووڈ میں یہ تصور بھی عام تھا کہ شادی شدہ ہیروئن کو مرکزی کردار ملنا کم ہوجاتے ہیں۔ اسی خوف کے باعث دونوں نے اپنی شادی تقریباً چار سال تک دوستوں اور فلمی دنیا سے بھی چھپائے رکھی۔

ارچنا نے حالیہ گفتگو میں اس سوچ کو بالی ووڈ کا ایک غیر منصفانہ اور فرسودہ رجحان قرار دیا۔ ان کے مطابق اس دور میں صرف شادی ہی نہیں بلکہ کسی اداکارہ کے سنجیدہ تعلق میں ہونے کی خبر بھی اس کے کام پر اثر انداز ہوسکتی تھی، جبکہ مرد اداکاروں کے لیے ایسے پیمانے نہیں تھے۔

دونوں کی شادی میں مشکل دور بھی آئے۔ پرمیت اعتراف کر چکے ہیں کہ ایک مرحلے پر ان کے درمیان مسلسل جھگڑے ہوتے تھے، جبکہ ارچنا اور پرمیت اب کھل کر بتاتے ہیں کہ ان کا رشتہ بھی دیگر شادیوں کی طرح اختلافات، انا اور مالی دباؤ سے گزرا، مگر دونوں نے اسے برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

دلچسپ طور پر 2026 میں ارچنا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور پرمیت تقریباً سات برس سے الگ بستروں پر سوتے ہیں، جسے انہوں نے مذاقاً ’sleep divorce‘ کا نام دیا، تاہم اس کی وجہ ازدواجی علیحدگی نہیں بلکہ پرمیت کے خراٹوں اور ارچنا کی ہلکی نیند کو بتایا گیا۔ دونوں نے واضح کیا کہ ان کا رشتہ بدستور قائم ہے۔

یوں ایک خوشحال وکیل کے گھر میں پرورش پانے والی لڑکی سے ممبئی میں 11 روپے کے کھانے پر گزارا کرنے، گلیمرس فلمی کرداروں، اپنی زبان میں ’سی گریڈ‘ فلمیں کرنے، پہلی ناکام شادی اور پھر چار سال تک دوسری شادی چھپانے تک ارچنا پورن سنگھ کی زندگی اسکرین پر دکھائی دینے والی ان کی قہقہوں بھری شخصیت سے کہیں زیادہ اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہی ہے۔

گوجرانوالہ سے بھارت تک، پنجابی کامیڈین بی این شرما کے خاندان کی ہجرت کی دلچسپ کہانیبھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف اد...
08/08/2026

گوجرانوالہ سے بھارت تک، پنجابی کامیڈین بی این شرما کے خاندان کی ہجرت کی دلچسپ کہانی

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین بی این شرما کا پاکستان سے بھی گہرا خاندانی تعلق ہے۔ مختلف سوانحی ذرائع کے مطابق ان کا خاندان تقسیمِ ہند سے قبل موجودہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھتا تھا اور 1947 کی تقسیم کے دوران بھارت منتقل ہوگیا تھا۔

بی این شرما، جن کا شمار پنجابی سنیما کے مقبول ترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے، نے اپنی منفرد ڈائیلاگ ڈلیوری، چہرے کے تاثرات اور برجستہ مزاح کی بدولت کئی دہائیوں سے ناظرین کو محظوظ کیا ہے۔ ان کے خاندان نے ہجرت کے بعد بھارت میں نئی زندگی کا آغاز کیا، جبکہ گوجرانوالہ سے ان کا آبائی تعلق آج بھی ان کی خاندانی تاریخ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

بی این شرما نے اپنی عملی زندگی کا آغاز فلمی دنیا سے نہیں بلکہ پنجاب پولیس سے کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق وہ 1972 میں چندی گڑھ منتقل ہوئے اور تقریباً 25 برس تک پنجاب پولیس میں خدمات انجام دیتے رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس ملازمت کے ساتھ ساتھ انہوں نے تھیٹر اور اداکاری کا شوق بھی جاری رکھا اور اسی عرصے میں متعدد فلموں میں کام کیا۔

ان کے اداکاری کے سفر کا اہم آغاز 1985 میں جالندھر دوردرشن کے پنجابی ڈرامے ’جیب کترے‘ سے ہوا، جہاں انہوں نے ابتدائی طور پر منفی کردار بھی ادا کیے۔ بعد ازاں معروف کامیڈین جسپال بھٹی کے مشہور پروگرام ’فلاپ شو‘ میں ان کی پرفارمنس نے انہیں وسیع پیمانے پر پہچان دلائی۔

بی این شرما بعد میں پنجابی فلموں کا لازمی حصہ بنتے گئے۔ ’ماحول ٹھیک ہے‘، ’جٹ اینڈ جولیٹ‘، ’جٹ اینڈ جولیٹ 2‘ اور ’کیری آن جٹا‘ جیسی کامیاب فلموں میں ان کے مزاحیہ کرداروں کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ وہ صرف کامیڈی ہی نہیں بلکہ منفی اور سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

ان کی اداکاری کا خاص انداز یہ ہے کہ وہ عام سے مکالمے کو بھی اپنے لہجے، وقفوں اور چہرے کے تاثرات سے مزاحیہ بنا دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پنجابی فلموں میں ان کی موجودگی کو اکثر فلم کی کامیڈی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

بی این شرما کو اپنی فنی خدمات کے اعتراف میں پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ میں بہترین مزاحیہ اداکار کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

یوں آج بھارتی پنجابی سنیما میں قہقہوں کی پہچان بننے والے بی این شرما کی خاندانی جڑیں سرحد پار گوجرانوالہ سے جڑی ہوئی ہیں، جو تقسیم سے پہلے کے مشترکہ پنجاب اور دونوں ملکوں کی مشترکہ ثقافتی تاریخ کی ایک اور دلچسپ مثال ہے۔

اٹلی کے شہر بٹونٹو میں ایک خاتون نے غلط فہمی کے باعث تقریباً 1 ملین یورو مالیت کا لاٹری کا ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا تاہم ص...
08/08/2026

اٹلی کے شہر بٹونٹو میں ایک خاتون نے غلط فہمی کے باعث تقریباً 1 ملین یورو مالیت کا لاٹری کا ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا تاہم صفائی کے عملے نے 2 دن بعد اسے ڈھونڈ کر واپس کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون نے دکان پر لاٹری کا ٹکٹ چیک کروایا تو اسے بتایا گیا کہ ٹکٹ ’قابلِ ادائیگی نہیں‘، درحقیقت یہ پیغام اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب انعام کی رقم اتنی زیادہ ہو کہ دکان سے ادا نہ کی جا سکے۔

خاتون نے گھر پہنچنے پر اہلِ خانہ کو بتایا کہ میرا مستقل منتخب کردہ نمبر 2، 4، 8، 10 اور 51 پر 1 ملین یورو کا انعام نکلا ہے۔
اہلِ خانہ کی جانب سے پالیسی سے متعلق معلومات ملنے پر خاتون فوراً دکان واپس پہنچی لیکن ٹکٹ پہلے ہی کچرے میں پھینکا جا چکا تھا اور صفائی کی گاڑی کچرا اٹھا کر لے جا چکی تھی۔

خاتون کی جانب سے مدد مانگنے پر صفائی کے ادارے کے ذمے داران نے متعلقہ گاڑی کا سراغ لگا کر اسے راستے میں ہی روک لیا اور خصوصی مقام پر کچرے کی چھان بین کی گئی۔

اضافی سرچ آپریشن کے تمام اخراجات ادا کرنے کے لیے خاتون کو تحریری معاہدہ بھی کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق ایک دن سے زائد جاری رہنے والی تلاش کے بعد عملے نے لاٹری کا ٹکٹ صحیح حالت میں برآمد کر لیا۔

ٹکٹ ملنے کی اطلاع پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہو گئی اور اپنے لاکھوں یورو کے انعام کی حق دار بن گئی۔

63 برس کی عمر میں ماضی کی خوبصورت ادکارہ انیتا راج کے Packs 6 اور حیران کن فٹنس نے سب کو چونکا دیابالی ووڈ اور بھارتی ٹی...
08/08/2026

63 برس کی عمر میں ماضی کی خوبصورت ادکارہ انیتا راج کے Packs 6 اور حیران کن فٹنس نے سب کو چونکا دیا

بالی ووڈ اور بھارتی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ انیتا راج ان دنوں اپنی کسی فلم یا ڈرامے سے زیادہ اپنی غیر معمولی فٹنس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ 63 برس کی عمر میں ان کی مضبوط جسمانی ساخت، سخت ورزش اور نظم و ضبط نے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کی بھی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔

انیتا راج کی جم میں ورزش کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ ویٹ لفٹنگ، کیٹل بیل ایکسرسائز، جمناسٹک رنگ ورک اور پیٹ کے پٹھوں کی سخت ورزشیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کی فٹنس دیکھ کر مداح حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور کئی افراد کا کہنا ہے کہ وہ عمر میں اپنے سے کہیں کم لوگوں کو بھی فٹنس کے معاملے میں پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔

انیتا راج اس وقت مقبول ٹی وی ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں کاویری پودار المعروف دادی سا کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ اسکرین پر روایتی اور باوقار دادی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی حقیقی زندگی میں جم اور سخت ورزش سے بھرپور شخصیت نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انیتا راج کا فٹنس سے تعلق کوئی نیا نہیں۔ حال ہی میں ان کی 1989 کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کے فٹنس پروگرام ’Keep Fit With Anita Raj‘ کی ویڈیو کیسٹ کے اجرا کی تقریب دکھائی گئی۔

اس پرانی ویڈیو نے ثابت کردیا کہ اداکارہ کئی دہائیوں سے ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی موجودہ فٹنس کو کسی عارضی رجحان کے بجائے طویل عرصے کی محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

انیتا راج کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ورزش کرنے کا انداز بھی تبدیل ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق اب وہ ورزش کے دوران جسم کی پوزیشن، آرام اور ریکوری کا پہلے سے زیادہ خیال رکھتی ہیں اور اپنے جسم کے اشاروں کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ورزش انہیں صرف جسمانی طور پر مضبوط نہیں رکھتی بلکہ اس کا ان کی ذہنی اور جذباتی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔

انیتا راج نے اپنے طویل کیریئر میں بالی ووڈ کی متعدد فلموں اور بعد ازاں ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا، تاہم اب ان کی فٹنس نے انہیں نئی نسل میں بھی مقبول بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین انہیں محبت سے ’فٹ دادی‘ بھی قرار دے رہے ہیں، جبکہ ان کی وائرل ویڈیوز اس بات کی مثال بن رہی ہیں کہ مسلسل ورزش، مناسب خوراک اور نظم و ضبط کے ذریعے بڑھتی عمر میں بھی جسمانی فٹنس برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

دبئی سے بینکاک پہنچنے والی پرواز میں سوئی ہوئی خاتون مسافر کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کا معاملہ قانونی کارروائی تک پہنچ گ...
08/08/2026

دبئی سے بینکاک پہنچنے والی پرواز میں سوئی ہوئی خاتون مسافر کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کا معاملہ قانونی کارروائی تک پہنچ گیا جس کے بعد 30 سالہ پاکستانی شہری کو تھائی لینڈ میں تین سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے سے بھی مستقل طور پر روک دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 3 اگست کو فلائی دبئی کی پرواز FZ-1583 میں پیش آیا جو دبئی سے تھائی لینڈ کے ڈون موئانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے تک تقریباً چھ گھنٹے کا سفر طے کر رہی تھی۔ 33 سالہ تھائی خاتون بیوٹ پمپاپورن اٹلی کے شہر میلان کا سفر مکمل کرکے اپنے وطن واپس جا رہی تھیں اور ان کے ساتھ ان کی چار سالہ بیٹی بھی موجود تھی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق خاتون سفر کے دوران اپنی چھوٹی بیٹی کو گود میں لیے سو رہی تھیں کہ اچانک ان کی آنکھ کھل گئی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ بیدار ہونے پر انہوں نے ساتھ والی نشست پر موجود مسافر رضا علی کو مبینہ طور پر نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئیں۔
متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق انہیں اس دوران یہ بھی محسوس ہوا کہ مذکورہ شخص نامناسب انداز میں ان کے جسم کو چھو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چار سالہ بچی کو گود میں لیے آرام کر رہی تھیں اور صورتحال کا اندازہ ہونے کے بعد بھی دورانِ پرواز کسی ہنگامے یا خوف و ہراس سے بچنے کے لیے انہوں نے خود کو قابو میں رکھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعے کے بعد رضا علی نے سامنے نصب تفریحی اسکرین کو درست کرنے کا بہانہ کیا اور اس دوران بار بار ان کی طرف دیکھتا رہا تاہم خاتون نے فوری ردعمل دینے کے بجائے طیارے کے بینکاک پہنچنے کا انتظار کیا اور لینڈنگ کے بعد ہی پرواز کے عملے کو پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈون موئانگ ایئرپورٹ پہنچنے پر رضا علی جو مبینہ طور پر پاکستانی سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ سفر کر رہا تھا نے ابتدا میں خاتون کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کیا تاہم بعد میں اس نے اپنے فعل کا اعتراف کرلیا جبکہ اس کے ساتھ موجود افراد نے بھی خاتون سے معافی مانگنے کی کوشش کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھائی ٹورسٹ پولیس اور امیگریشن حکام نے کارروائی کی اور پاکستانی شہری کو طیارے سے اتار کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ وہاں متاثرہ خاتون بیوٹ پمپاپورن نے رضا علی کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروائی جس کے بعد متعلقہ تھائی اداروں نے معاملے کی قانونی تحقیقات شروع کردیں۔

متاثرہ خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے دستیاب قانونی حق سے خود دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کو سامنے لا کر دوسری خواتین کو تنہا سفر کے دوران پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کو یہ پیغام بھی دیا کہ انہیں اپنے ساتھ ہونے والی کسی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ رکھنا چاہیے۔

مقدمے کی کارروائی کے بعد متاثرہ خاتون نے 5 اگست کو فیس بک کے ذریعے کیس کے نتیجے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملزم کی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ جرم کرنے والے شخص کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔ ان کے مطابق رضا علی کو تین سال قید، ایک لاکھ 20 ہزار بھاٹ جرمانے اور تھائی لینڈ میں دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی کی سزا دی گئی۔

خاتون نے پولیس انسپکٹر اور ٹورسٹ پولیس سمیت متعلقہ حکام کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ ان کی جانب سے فیصلہ شیئر کیے جانے کے بعد فیس بک صارفین نے کمنٹس میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کئی لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں انصاف حاصل ہوا۔

خاتون کے مطابق 3 اگست کو پرواز کے دوران وہ سو رہی تھیں کہ انہیں محسوس ہوا جیسے کوئی ان کے جسم کے نچلے حصے کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے کمبل کے اندر نمی محسوس ہونے کا بھی دعویٰ کیا بعد ازاں جب وہ بیدار ہوئیں تو مبینہ طور پر پاکستانی مسافر کو اپنی جانب مسلسل دیکھتے ہوئے پایا۔
بینکاک پہنچنے کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹس نے پاکستانی شہری کو مزید پوچھ گچھ کے لیے الگ کردیا۔ اسی دوران ایئرلائن کے ایک ملازم نے خاتون کی شلوار پر موجود ایسے مشکوک دھبوں کو بھی دیکھا جنہیں مبینہ طور پر جنسی مادے کے نشانات قرار دیا گیا۔ واقعے کے بعد معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے سپرد کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے معافی مانگے جانے کے باوجود انہوں نے اسے قبول نہیں کیا اور پولیس سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا بعد ازاں ٹورسٹ پولیس، امیگریشن بیورو اور ڈون موئانگ پولیس اسٹیشن نے معاملے کی تحقیقات کیں جسکے نتیجے میں خاتون نے 5 اگست کو مقدمے کے انجام اور ملزم کو سنائی گئی سزا کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔

08/08/2026

How Millions of Glass Beads Are Manufactured | Amazing Glass Factory Production Process

Have you ever wondered how millions of tiny glass beads are manufactured every day? In this video, you'll discover the complete production process inside a modern glass factory, where raw materials are melted at extremely high temperatures and transformed into perfectly shaped glass beads using advanced industrial technology.

From melting and forming to cooling, sorting, quality inspection, and packaging, watch how precision engineering and automation ensure consistent quality for glass beads used in road markings, reflective materials, crafts, jewelry, sandblasting, and industrial applications.

🔹 In this video:
• Raw material preparation
• High-temperature glass melting
• Glass bead forming process
• Cooling and hardening
• Size sorting and screening
• Quality inspection
• Packaging and shipping

If you enjoy factory videos, glass manufacturing, industrial production, engineering, and satisfying manufacturing processes, don't forget to Like, Share, and Subscribe for more amazing factory documentaries.

بھارتی خاتون نے لمبے ترین بالوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جس کا نام گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا۔ رینو دھ...
08/08/2026

بھارتی خاتون نے لمبے ترین بالوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جس کا نام گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا۔

رینو دھریال نے خواتین میں دنیا کے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے
بھارتی خاتون کے سیاہ، گھنے اور لمبے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں سب سے لمبے بال رکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ان کے غیر معمولی لمبے بال دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور انہیں اس منفرد کارنامے پر عالمی ریکارڈ ہولڈر تسلیم کیا گیا ہے۔

موبائل گیم پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، راولپنڈی کی سحرش نے حیدرآباد پہنچ کر ایان سے شادی کرلیسوشل میڈیا پر سامن...
08/08/2026

موبائل گیم پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، راولپنڈی کی سحرش نے حیدرآباد پہنچ کر ایان سے شادی کرلی

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی وڈیو میں موجود لڑکی کا کہنا تھا کہ میں گاوں نڑ سے ہوں ، فون پہ ہمارا رابطہ ہوا تھا مجھے ایان پسند تھے تو میں نے نکاح کر لیا اور میں ایان کیساتھ خوش ہوں، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی سے حیدر آباد خود سفر کر کے آئی ہے اور فون پر گیم کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ رابطہ ہوا تھا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ انکے رشتہ داروں کو اس نکاح کا نہیں پتا اور کسی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ لڑکے ایان کا کہنا تھا کہ ہماری دوستی فری فائر موبائل گیم کھیلتے ہوئی تھی تو آج ہم نے نکاح کر لیا ہے۔

۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹذہنی سکون کیلئے خات...
08/08/2026

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
ذہنی سکون کیلئے خاتون نے 75 کروڑ کے آن لائن آرڈر کرکے کینسل کردیے، پولیس نے گرفتار کرلیا
ٹوکیو پولیس نے مایو یوشیڈا نامی ایک 32 سالہ خاتون کو ایک مشہور آن لائن اسٹور سے بڑی مقدار میں سامان آرڈر کر کے مسلسل کینسل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اس خاتون نے جعلی ناموں اور تقریباً 230 فرضی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے جاپان کی معروف اینیمے کمپنی 'شوئیشا' کے آن لائن اسٹور پر 2 ہزار سے زائد جعلی آرڈرز دیے۔

خاتون نے 'ناروٹو' اور 'ون پیس' جیسے مشہور اینیمے کارٹونز کے کھلونوں اور مصنوعات کے تقریباً 4.3 بلین ین (تقریباً 2.7 ملین ڈالر / 75 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) مالیت کے آرڈرز دیے۔

خاتون تمام آرڈرز کی پیمنٹ کا طریقہ 'کیش آن ڈیلیوری' منتخب کرتی تھی اور جب ڈیلیوری کا سامان اس کے دروازے پر پہنچتا، تو وہ سامان لینے اور پیسے دینے سے صاف انکار کر دیتی، یا پھر کبھی کبھار سامان ڈسپیچ ہونے سے پہلے ہی آرڈر کینسل کر دیتی۔

اس عجیب و غریب عمل کی وجہ سے کمپنی کو ڈیلیوری اور کورئیر کے اخراجات کی مد میں 47 ہزار 500 ڈالر کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

امریکی ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی ہیرکلیون (HercLeon) نے ایک ایسی جدید ٹی شرٹ متعارف کرائی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا...
08/08/2026

امریکی ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی ہیرکلیون (HercLeon) نے ایک ایسی جدید ٹی شرٹ متعارف کرائی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ پہننے کے باوجود اسے 30 دن تک دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس دوران اس میں بدبو بھی پیدا نہیں ہوگی۔

کمپنی نے اپنی اس نئی پراڈکٹ کو وی 5.0 ہیرک شرٹ (V5.0 Herc Shirt) کا نام دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹی شرٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جس کے باعث اسے مسلسل ایک ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس کی تازگی برقرار رہتی ہے۔

اگرچہ گرمیوں کے موسم میں، جب زیادہ پسینہ آتا ہے، اس قسم کا دعویٰ غیر معمولی محسوس ہوتا ہے، تاہم کمپنی کا اصرار ہے کہ اس کی منفرد ٹیکنالوجی بدبو پیدا کرنے والے عوامل کو مؤثر انداز میں قابو میں رکھتی ہے۔
ہیرکلیون کے مطابق اس ٹی شرٹ کی تیاری میں سات خصوصی اجزا استعمال کیے گئے ہیں، جن میں تانبا، چاندی، زنک، سونا، آتش فشانی راکھ اور دو ایسے اجزا شامل ہیں جن کی تفصیلات کمپنی نے خفیہ رکھی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تمام اجزا کپڑے کی سطح پر لگانے کے بجائے براہِ راست اس کے ریشوں میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی زیادہ دیر تک برقرار رہے۔
کمپنی کی وضاحت کے مطابق تانبا بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے، جبکہ زنک پسینے سے بننے والے سلفر مرکبات کو غیر مؤثر بناتا ہے۔ اسی طرح آتش فشانی راکھ کپڑے میں موجود نمی اور بیرونی ماحول سے آنے والی ناگوار بو کو جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ہیرکلیون کا دعویٰ ہے کہ چونکہ اس ٹی شرٹ کو بار بار دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے اس کی عمر بھی عام ٹی شرٹس کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت 79 امریکی ڈالر مقرر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس منفرد ٹی شرٹ کی فراہمی نومبر کے آغاز سے شروع ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں اسے صرف سیاہ رنگ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بعد میں نیوی بلیو، برگنڈی اور گہرے سبز رنگوں میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

Address

Srinagar

Telephone

+918899841552

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansoor Afaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Mansoor Afaq:

Shortcuts

Share