Nazim Nazir

03/12/2025
16/11/2025

Book released Function At TAIGORE HALL ...Renowned poet SHAHNAZ RASHID,S BOOK آسماں وتھ پاتالن منز Released

۔۔شہناز رشید : کشمیری زبان کے تعلق سے عصر حاضر کے منفرد لب و لہجے کے سخنور( تحریر ناظم نذیر)خالق کائنات نے انسان کی تخلی...
10/11/2025

۔۔شہناز رشید : کشمیری زبان کے تعلق سے عصر حاضر کے منفرد لب و لہجے کے سخنور
( تحریر ناظم نذیر)
خالق کائنات نے انسان کی تخلیق عمل میں لاکر اس کو اشرف المخلوقات کے لقب سے سرفراز کیا ـ اسی نے انسان کو اسکی وسعت اور استطاعت کے مطابق علم ، فکر اور فنی صلاحیت سے نوازا ہے ۔ـ عالم انسانیت میں شاید کوئی ایسا انسان نہیں جس میں کوئی نہ کوئی ہنر ، کم یا زیادہ موجود نہ ہےـ ۔شاعری بھی فنون لطیفہ میں سے سب سے زیادہ متاثر کرنے والا فن ہے ـ اس حوالے سے جو لوگ اپنی مادری زبان میں طبع آزمائی کرتے ہیں وہ اپنی ثقافت ،تہذیب وتمدن اور روایات وتاریخ کو محفوظ کرنے کے ضامن بن جاتے ہیں۔ ـ ہمارے وطن عزیز جموں وکشمیر میں متعدد زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں کشمیری ،ڈوگری ،گوجری ،پہاڑی ، پنجابی اور شینہ زبانیں شامل ہیں، ظاہر سی بات ہے کہ سینکڑوں برسوں سے ان زبانوں کے شعرأ طبع آزمائی کرتے آئے ہیں ۔ کشمیری زبان بھی اسی حقیقت کے آئینے میں خاصی خوش بخت ثابت ہوئی ہے کہ اسے تاریخ کے ہر دور میں کوئی نہ کوئی منفرد اور توانا سخنور نصیب ہوا ہے ـ عصر رواں کے تعلق سے اس ضمن میں ایک منفرد و ہر دلعزیز نام’’ شہناز ؔرشید ‘‘ہے - یہ حساس اور باریک بین شاعر تحصیل سوپور کے رفیع آباد کے معروف گاوں نوپورہ میں پیدا ہوئے ہیں ـ اگر چہ ’’شہناز ؔرشید ‘‘ صاحب نے اپنا ابتدائی ادبی سفر اردو زبان میں افسانے اور ایک ناول لکھ کر شروع کیا ۔مگر بعد ازاں انہوں نے اپنے فن و فکر کو اپنی مادری زبان، یعنی کشمیری کے تابع رکھا ـ اور حیرت کا مقام ہے کہ ایک مختصر اورقلیل عرصے میں انہوں نے شاعری کو لیکر ایک ایسا تازہ دم اسلوب اور لب و لہجہ قائم کیا کہ سنجیدہ ادبی اور تنقیدی حلقے نہ صرف حیرت میں پڑ گئے ، بلکہ انہیں.بھر پور دادو تحسین سے نوازا۔ کسے یاد نہیں کہ محض چند سال قبل جب انکا اولین شعری مجموعہ " ’’دود کھٹتھ گلدانن منز"‘‘ منظر عام پر آئی تو اسکی رسم رونمائی کے موقعہ پر دور حاضر کے کشمیری شاعری کے بلند پایہ سخنور مرحوم رحمان راہی ؔنے حاضرین وسامعین کی کثیر تعداد کے سامنے برجستہ کہا کہ " آج، جب رحمان راہی ؔکی زندگی سورج ڈوبنے کے ڈگر پر محو سفر ہے، اسی وقت شہنازؔ رشید کی صورت میں کشمیری شعری دنیا میں ایک نیا سورج جلوہ افروز ہوا ـہے ۔ راہیؔ صاحب کی یہ بات بعد میں حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی ـ آج ہر فکرو فن شناس، شہنازؔ رشید کو کشمیری شاعری کی مضبوط اور منفرد آواز تسلیم کرتے کرتے ہیں ـ کچھ ادبی حلقے انہیں جدید غزل و نظم کا سرتاج قرار دیتے ہیںاوربیشتر اسٹیجز پر ان کو شہنشاہ ِ غزل کہہ پکارتا جاتا ہے۔ ـ شہناز کے یہاں جو فکری گہرائی اور فنی گیرائی پائی جاتی ہے، وہ کشمیری زبان کے طویل شعری دورانیہ میں نہایت کم لوگوں کو نصیب ہوئی ہے ـ۔ شہنازؔ رشید کی شعری خصوصیت یہ ہے کہ وہ موضوع یا خیال کو اکثر علامتی انداز میں پیش کرتے ہیں ـ انکا شعری اسلوب اکثر ابہام کو ذریعہ اظہار بناتا ہے ـ ۔وہ شعر میں تقریری اور صحافتی لہجے سے ہمیشہ بچتے آئے ہیں،ـ شہنازؔکا طرزِِ تکلم فلسفیانہ ہے اور بیان نہایت باریک ـ ،انکی شاعری پر درجنوں تنقیدی مضامین چھپ چکے ہیں ، اور انکی کئی نظموں کا انگریزی، اردو، ہندی پنجابی اور گجراتی میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ شہنازؔ رشید کی شاہکارنظموں اور غزلوں میں غالب طور ان کا مادر وطن جھلکتا ہے ـ۔ وہ نہایت فنکاری سے وادیٔ کشمیر کی ختم ہورہی خوبصورتی پر خاموشی سے گویا آنسو بہاتے ہیں ـ ۔ہماری ذرخیز زمین جس طرح سُرعت کے ساتھ کنکریٹ جنگل میں تبدیل ہو رہی ہے۔ وہ اس حس آگاہ سخنور کو خون کے آنسو رُلاتا ہے ۔ـ شہناز رشید کا فنکار دریائوں، آبشاروں، جھیلوں اور چشموں کے سوکھنے سکڑنے کو ہماری اجتماعی شعور کی مجرمانہ غفلت مانتے ہیں ـ ۔الغرض ہماری خوش بختی کہ ہم.اس حساس اور درد دل رکھنے والے شاعر کے دور میں جی رہے ہیں ۔ـ شہناز ؔرشید کے دو شعری مجموعے " ’’دود کھٹتھ گلدانن منز ‘‘" اور "دور پہن دیوارن منز " شایع ہوکر روایت ساز بن چکی ہیں۔ اسی وجہ سے اکثر تازہ دم شعراء ان کے شعری اظہار کو اپنا لہجہ بنا رہے ہیں ۔ صاف ظاہر ہے کہ تازہ لکھنے والوں یا نوآموز کے لئے شہنازؔ رشید کے بیانیے سے بچنا بہت ہی دشوار ہے ۔ ان کا تیسرا شعری مجموعہ " اسماں وتھئ پاتالن منز‘‘" بہت جلد منظر عام پر آ رہا ہے، جس کاسبھی کہنہ مشق اور تازہ دم شاعر اور تنقیدی حلقے نہایت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں. *
اظہر من الشمس ہے کہ فن میں کھرے اترنے والے اس سخنورکی سلامتی کےلئے پوری کشمیری قوم دعا گو ہے اورشہنازؔصاحب کشمیری زبان کے صرف ترجمان ہی نہیں بلکہ نئی نسل کےلئے مشعل راہ ہیں ۔کیونکہ آنے والی نسلوں کو شہناز ؔرشید کی تخلیق کاری ہی اپنے ماضی کی طرف واپس لوٹا دے گی ۔لیکن شرط ہے کہ کشمیری زبان وادب کی ترویج کرنے والے دعویدار وعلمبردار تمام متعصبانہ زاویوں کو بالائے طاق رکھ کران کی تخلیق کاری کو نئی پود میں لاکر ان میں پیوست کرنے اور ان کوآشنا کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔راقم کو شہناز ؔصاحب کے آبائی علا قہ سے وابستہ ہونے کا اعزازاور شرف حاصل ہے لیکن اس منجھے ہوئے اس تخلیق کار اور سخنورپر راقم الحروف کا تبصرہ کرنا قوی جواز نہیں رکھتا ۔کیونکہ ہر ایک شخص اپنے ہی فن کا ماہر ہوتا ہے ۔ اس مضمون میں شہناز رشید صاحب کی مداح اورمتاثرہ عصر حاضر کی جوان سال مگر معتبر آواز جن کو موصوف کی بیشتر شاعری حفظ وزبان زدہے نے ان کی شاعری کے بارے میں میری رہنمائی اورمدد فرمائی ۔میں ان کا مشکور وممنوں ہوں ۔ورنہ میری کیا بساط !لیکن ابھی تشنگی باقی رہی ۔اورموقعہ ملا تو شہناز صاحب کے بارے میں تحقیقی جذبہ کو جاری رکھتے ہوئے تبصرہ کرنے کی آئندہ بھی جسارت کرتا رہوں گا ۔اس سے قبل یہ کہہ سکوں کہ بحیثیت انسان جب راقم نے ان کو سمجھنے کی کوشش کی تو ایک اعلیٰ پایہ خوش خلق ،نرم مزاج ،ملنسار اورخوبرو ومخلص پایا۔قارئین کرام کی توجہ مبذول کرنے کےلئے
نمونہ کلام
نہٕ زوٗنہٕ آژ اندر یاد ٹآٹھئ یار کٔرِن
نہٕ تارکھٕے تہٕ نہ زخمے پننیٕ شمار کرن
شمع،کتاب، غزل،دِل ،جگر ،نظر،شہناز
عجیب شِکآری ،اکی تیٖرٕ ستھ شِکار کٔرِن
♥️❤️
*زو وندے ،پان وندے دریاوو
گژھ کُنی زوُن بہ تھکے دریاوو
از پگاہ چھے رلن ژے سدرس سیت
از پگاہ کآلی مشے دریاوو
🌹
حال ہے چھُے ژے پزی مآج کشیٖری نوزُکھ
چانہِ نِش زیادٕ مگر چآنی کہآنی نوزُکھ
زِتنہِ کیوم یا سۄ تیمبرٕ اکھ چھے امِکی کۄہ زالاں
کآژ آسان چھے شہنازٕ سیاہی نوزُکھ
♥️
سُہ گو مشتھ مے ،بہ تمی تراونس،پکاں سمسار
ہمیشہ رود کمس کُس ژؠتس،پکاں سمسار
سۄ در زوٗل نہٕ کرنس زمانہ یتھ سپدیاو
ونان دۄہے چھ سۄ تارکھ نبس پکاں سمسار
*
نظم( ایس ایم ایس)
تٔمی اوس نہ وچھمُت زوٗن ژۄدآہم وچھنک کٔہنے تہِ خواب
*پوز....اکہِ دۄہہٕ متہِ رؠتہٕ کالہِ،
ییلہِ تمہِ آنگنئ زوٗن ژۄدآہم دراے
تس روٗد نہٕ پانس تام
تہٕ مُژرٕن ہنگہٕ منگہٕ دآر پننیٕ
دۄژھو ،دۄژھو سومبرووُن سورُے زُنہٕ گہہ ہلمس منز
پتہٕ تھووُن پھُٹج بنآوتھ شاندس تل
توپتہٕ لیوٗکھُن کستامتھ اکھ ایس ایم ایس*
از سآو مےچآنی ژوۄدہم زون راتس پانس سآتی
نوٹ : چونکہ مضمون اردو میں ہے اور اشعار کشمیری میں ہیں ۔اشعار میں ٹائپو غلطی اوراعراب کی نادرستگی کو در گذر کرنا ۔قارئین ان کی کتابوں ــ شائع شدہ کتابوں سے ہی صحیح متن حاصل کرسکتے ہیں

*اَلسَّــــــــــــــــلاَمْ عَلَيْـــــــــــــــكُم ورحمتہ الله وبرکاتہ**میری طرف سے  آپکو کو اور آپکے اہل خانہ کو دل...
06/06/2025

*اَلسَّــــــــــــــــلاَمْ عَلَيْـــــــــــــــكُم ورحمتہ الله وبرکاتہ*
*میری طرف سے آپکو کو اور آپکے اہل خانہ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے* *"عیداللضحۓ مبارک"* ۔
*اللہ کرے یہ عید آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں لے کر آئے اور اللہ تعالیٰ آپکے دل کی ہر خواہش کو پورا فرمائے*
*اللہ تعایٰ سےدعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیۓ رحمت کا، مغفرت کا اور ہدایت کا ذریعہ بنے۔*
*آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین*

27/05/2025

*Important Notice*

*To all my friends and the general public:
Please be informed that my WhatsApp account 7780883104 have been hacked. Kindly do not respond to any message from this account, as they are not from me.
I am working on resolving the issue and appreciate your understanding and support.*

Regards,
Nazim Nazir*

الحمد اللہ ۔۔۔۔ مفتی نذیر احمد قاسمی صاحب  روبہ صحت ہورہے ہیں ۔آج ہمیں بھی مفتی اعظم جموں وکشمیر جناب مفتی ناصرالاسلام ف...
26/05/2025

الحمد اللہ ۔۔۔۔ مفتی نذیر احمد قاسمی صاحب روبہ صحت ہورہے ہیں ۔آج ہمیں بھی مفتی اعظم جموں وکشمیر جناب مفتی ناصرالاسلام فاروقی صاحب کے ہمراہ مفتی صاحب کی عیادت کرنے کا موقعہ فراہم ہوا جو ہمارے لئے باعث سعادت ہے ۔

مفتی نذیر احمد قاسمی صاحب قوم وملت کےلئے ایک عظیم اثاثہ ہیں اور ان کی صحتیابی پورے قوم کےلئے مبارک ہے ۔

04/05/2025

فکشن رائٹرس گلڈ اور نگینہ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام تقریب رونمائی ۔۔۔۔۔۔۔غلام نبی شاہد کے نثری نظموں کا مجموعہ "چاند گواہ ہے "کی ہوٹل شہنشاہ میں رسم اجرائی

جموں وکشمیر اردو کونسل کی جانب سے ہوٹل شہنشاہ پلیس بلوارڈ سرینگر میں عید ملن پروگرام کا انعقاد جسٹس بشیر احمد کرمانی بطو...
08/04/2025

جموں وکشمیر اردو کونسل کی جانب سے ہوٹل شہنشاہ پلیس بلوارڈ سرینگر میں عید ملن پروگرام کا انعقاد جسٹس بشیر احمد کرمانی بطور مہمان خصوصی ،کونسل کے اراکین مجلس عامہ وعاملہ نے شرکت کی

Naat Competition organised  by Angel's Cultural Academy in Colobaration with Shaher khaas Literary Fourm &Jk Academy of ...
25/03/2025

Naat Competition organised by Angel's Cultural Academy in Colobaration with Shaher khaas Literary Fourm &Jk Academy of Art Culture &Languages at Taigore Hall Srg.Under the Presidium of Grand M***i M***i Nasir ul Islam .

Address

Srinagar

Telephone

+917780883104

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nazim Nazir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Nazim Nazir:

Share

Category