03/08/2025
پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا
کسی بھی آئینہ میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
جہاں دریا سمندر سے ملے ،دریا نہیں رہتا
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
کوئی انسان تنہائی میں بھی، تنہا نہیں رہتا