10/02/2026
ایک دینی ادارہ تحفیظ القرآن کے لئے بغرض ترانہ میں نے ایک دعا لکھی ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ے ،
دعاء
سیدھے رستے جو چلے ان کی رفاقت دیدے
ھم ہیں گمراہ خدا ہم کو ہدایت دیدے
ہر گناہ جِس پہ غضب ہوتا ہے نازل تیرا
ایسے ہر شر کی میرے دل میں قباحت دیدے
ہو بھلا سب کا میری ذات سے تکلیف نہ ہو
سارے انساں کی میرے دل میں محبت دیدے
طالب علم ہوں طالب نہیں میں مال و ذر كا
ہم کو دولت میں خدا علم کی دولت دیدے
میرے گُفتار سے کردار سے خوشبو آئے
باغِ اصحابِ نبی کے گل و نکہت دیدے
نیکیاں کم ہیں مگر طالبِ جنّت سب ہیں
سب کے حصے میں خدا ماں کی تو خدمت دیدے
یہ چمن علم کا ہے مکتب تحفیظ قرآں
دل میں اس نام سے قرآن کی عظمت دیدے
شاعر: ظفؔر امام پورنوی
رابطہ نمبر 9507374969