Muhammad Salim Ceena

Muhammad Salim Ceena nothing

17/05/2026

کوہستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے سیلاب کے مناظر

سبحان اللہ، ارکاری ویلی چترال کے دل میں اللہ کی قدرت کا کتنا حیرت انگیز نظارہ ہے۔جب آپ ان پہاڑوں کو دیکھتے ہیں، جنہیں وق...
16/05/2026

سبحان اللہ، ارکاری ویلی چترال کے دل میں اللہ کی قدرت کا کتنا حیرت انگیز نظارہ ہے۔

جب آپ ان پہاڑوں کو دیکھتے ہیں، جنہیں وقت اور ہواؤں نے تراشا ہے، تو سامنے کی چٹانیں قدرتی طور پر لفظ "اللہ" کی صورت میں نظر آتی ہیں—یہ کوئی انسانی خطاطی نہیں، بلکہ خالق کی اپنی تخلیق ہے۔ نیچے بہتا دریا، سرسبز وادی اور بلند و بالا چٹانیں مل کر ایسا منظر بناتی ہیں جیسے پوری کائنات سجدے میں جھکی ہو۔ یہ چترال کا خاموش معجزہ ہے: جہاں خاموشی بھی ذکر کرتی ہے، اور پہاڑ اپنے رب کی بڑائی بیان کرتے ہیں۔
ماشاءاللہ بے شک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اس کی تخلیق خود بولتی ہے۔

13/05/2026

تمام کوہستانی قوم کے جذبے کو سلام ۔

تمام مقامی کمیونٹی کے لوگوں سے گزارش ہے کہ جو بھی مسافر راستوں کی بندش کی وجہ سے پریشان ہیں، اُنہیں یہاں بھیجیں تاکہ اُن کی خدمت کی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ تمام مسافروں کی حفاظت فرمائے اور آسانیاں پیدا کرے۔

شکریہ
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ضرورت مند مسافروں تک یہ اطلاع پہنچ سکے۔
شکریہ


19/04/2026

Maghrib Scenery inside Masjid Nabvi

08/04/2026

14/02/2026

مختصر مگر سبق آموز

چار نوجوان اتفاقاً مصر کی ایک جامع مسجد میں جمع ہو گئے۔ چاروں طالبِ علم تھے۔ ایک دوسرے سے تعارف ہوا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ چاروں کا نام محمد تھا۔

ایک نے اپنا نام محمد بن جریر بتایا،
دوسرے نے محمد بن اسحاق،
تیسرے نے محمد بن مزوری
اور چوتھے نے محمد بن ہارون بتایا۔

چاروں کے منہ سے ایک ساتھ نکلا: سبحان اللہ!
ان کا کام بھی ایک تھا اور نام بھی ایک۔

تمام دن اساتذہ سے علمِ حدیث حاصل کرتے، شام کو اپنے مکان آ کر دن بھر یاد کی ہوئی احادیث ایک رجسٹر میں لکھ لیتے۔

ایک دن ایک نے کہا:
"بھائیو! ہماری جمع شدہ رقم ختم ہو چکی ہے۔"

دوسرے نے کہا:
"کوئی بات نہیں، ہم مزدوری کر لیں گے۔"

تیسرے نے کہا:
"مزدوری کرنے پر اعتراض نہیں، لیکن اس طرح ہم علمِ حدیث کیسے حاصل کریں گے؟"

چوتھے نے کہا:
"تب پھر اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم میں سے صرف ایک مزدوری کرے اور باقی تین علم حاصل کریں۔ قرعہ اندازی کر لی جائے۔"

قرعہ ڈالا گیا تو محمد بن اسحاق کا نام نکلا۔ وہ بولے:
"پہلے میں اپنے رب سے استخارہ کر لوں۔"

یہ کہہ کر انہوں نے نماز کی نیت باندھ لی۔
اسی اثنا میں باہر سے آواز آئی:
"کیا وہ یہی گھر ہے؟"

کسی نے کہا:
"ہاں، یہی ہے۔ نشانیاں تو یہی ہیں۔"

باہر کی آواز سن کر یہ چونک گئے۔ گھبرا گئے۔ سارا شہر اس وقت نیند کی آغوش میں تھا، پھر یہ کون لوگ تھے جو ان کے مکان کے باہر جمع تھے؟

اسی وقت دستک ہوئی۔ آواز آئی:
"السلام علیکم! کیا ہم اندر آ سکتے ہیں؟ ہم بادشاہ کے قاصد ہیں۔"

وہ سب ایک ساتھ بولے:
"وَعَلَیْکُمُ السَّلَام! تشریف لائیے۔"

محمد بن ہارون نے دروازہ کھولا۔ کئی آدمی تھے، ان کے ہاتھوں میں روشنی کے لیے قندیلیں تھیں اور چہرے عقل و دانائی والے معلوم ہوتے تھے۔

ان میں سے ایک نے کہا:
"آپ میں سے محمد بن جریر کون ہیں؟"

انہوں نے کہا:
"جی، میرا نام ہے۔"

یہ سن کر اس نے پانچ سو دیناروں کی ایک تھیلی انہیں تھما دی۔
پھر پوچھا:
"آپ میں سے محمد بن مزوری کون ہیں؟"

انہیں بھی ایک تھیلی دی گئی۔
پھر کہا:
"محمد بن اسحاق کون ہیں؟"

نماز پڑھنے کی طرف اشارہ کیا گیا، ان کے ہاتھ میں بھی تھیلی دے دی گئی۔
پھر پوچھا:
"آپ میں سے محمد بن ہارون کون ہیں؟"

نام معلوم کر کے انہیں بھی ایک تھیلی دے دی گئی۔

اب یہ چاروں حیران تھے کہ یہ کیا معاملہ ہے؟

آنے والوں میں سے ایک نے ان کی حیرت دور کرتے ہوئے کہا:
"مصر کے بادشاہ احمد بن طولون کل دوپہر اپنے محل میں سو رہے تھے۔ انہوں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا جو ان سے کہہ رہا تھا:
’محمد نام کے چار طالبِ علم بھوک سے پریشان ہیں اور تُو گہری نیند سو رہا ہے۔‘

بادشاہ نے اس شخص سے آپ لوگوں کا پتہ پوچھا، اور یہ عطیات بطورِ ہدیہ بھیجے ہیں۔ اس نے قسم دے کر یہ بھی کہا ہے کہ جب یہ رقم ختم ہو جائے تو ضرور اطلاع دی جائے تاکہ مزید رقم ارسال کی جا سکے۔"

بادشاہ کے آدمی تسلی دے کر چلے گئے، لیکن اس کے بعد یہ چاروں مصر میں نہ ٹھہرے اور وہاں سے نکل گئے، تاکہ دولت کے چکر میں دین کے علم سے محروم نہ ہو جائیں۔

آپ سب سے عاجزانہ گزارش ہے کہ پیج کی گروتھ کم ہورہی ہے

لہذا اپنے دوستوں کو انوائیٹ کریں اور پیج کی پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ شئیر اور لائیک کریں تاکہ ہمارا پیج فیس بک کی دنیا میں جگمگاتا رہے۔۔
شکری

صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم
06/02/2026

صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم

23/10/2024

ان شاءاللہ رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع پہلا حصہ 1 تا 3 نومبر، دوسرا 8 تا 10 نومبر 2024 ۔۔ ھر ممکن طور پر خوب تشہیر و پوسٹ فرمائیں،
وجزاکم اللہ

مثبت سوچ انسانی زندگی کو خوشگوار بنا دیتی ہے
19/10/2024

مثبت سوچ انسانی زندگی کو خوشگوار بنا دیتی ہے

Address

محلہ ڈاگ پٹن لوٸر کوہستان خیبرپختونخوا
Pattan
529

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Salim Ceena posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share