BEBAK QALAM

BEBAK QALAM LECTURER , POET , WRITER , JOURNALIST , SOCIAL WORKERS , NATIONAL PRESIDENT, AITTS

20/04/2023
*کیا مال زکوۃ کے مستحق صرف غریب رشتے دار ہیں*؟  *کیا اس میں مدارس کا حصہ نہیں*؟_________________________جو لوگ یہ کہتے ہ...
06/04/2023

*کیا مال زکوۃ کے مستحق صرف غریب رشتے دار ہیں*؟
*کیا اس میں مدارس کا حصہ نہیں*؟
_________________________

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی زکوۃ فطرات صدقات اور دیگر عطیات اپنے غریب رشتہ داروں کو ہی دیتے ہیں، دارالعلوم، اور جامعات اور دینی اداروں کو اس کی ضرورت بالکل نہیں، انہیں چاہیۓ کہ وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے انتقال کے بعد انہیں رشتے داروں سے اپنے لئے اور اپنے گھر والوں کے لئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کروائیں ، انہیں رشتہ داروں سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی نماز جنازہ پڑھوائیں، اور انہیں سے نکاح بھی پڑھوائیں ، اور بچے کی پیدائش پر انہیں سے بچے کے کان میں اذان بھی دلوائیں، اور اگر کوئی مصیبت آپڑے تو انہیں رشتہ داروں سے سے دعا تعویذ بھی کروائیں،جو اس طرح کی مانسکتا کے لوگ ہیں انہیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے کسی بھی کام کے لئے لیے مدرسوں کے دروازے کھٹکھٹائیں، اور علماء سے کسی بھی قسم کا کوئی کام لیں
اور ان رشتہ داروں کو بھی سوچنا چاہئے کہ آپ کے رشتہ دار آپ کو صرف اس قابل سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی زکوۃ تمہیں دیکر واہ واہی حاصل کریں، اور آپ پر احسان بھی جتلائیں، اگر امداد ہی مقصد ہو تو صرف رمضان میں زکوۃ و فطرات و صدقات سے ہی کیوں؟
میں یہ نہیں کہتا کہ آپ رشتہ داروں کو مال زکوۃ و فطرات و عطیات نہیں دے سکتے، بالکل دے سکتے ہیں اورحق رشتہ داری ادا کرسکتے ہیں، میرا مطلب صرف اور صرف یہ ہے کہ جہاں ایک مسلمان ہونے کے ناطے آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے رشتہ داروں کی عزیزو اقارب کی امداد و اعانت کریں وہیں آپ پر یہ فریضہ بھی عائد ہوتا ہے کہ آپ مدارس اسلامیہ کو بھی مایوس نہ کریں، مدارس کی زبوں حالی کے سدباب کی ذمہ داری بحیثیت مسلمان آپ پر بھی ہے،
یاد رکھیں مدارس اسلامیہ کا پورا دارومدار رمضان المبارک پرہی ہوتا ہے اسی رمضان المبارک کی آمدنی سے سے اہل مدارس طالبان علوم نبویہ کی پرورش کرتے ہیں، اور انہیں پڑھاتے لکھتے ہیں، ان کی سہولیات کا انتظام کرتے ہیں، اور انہیں قوم کی رہنمائی کے لیے تیار کرتے ہیں، یقیناً اہل خیر اس ماہ مبارک میں دل کھول کر مدارس اسلامیہ کی امداد کرتے ہیں، تاکہ دین و مذہب کے قلعے مضبوط سے مضبوط ہوں اور اسلام کی حفاظت کے لیے قابل اور باصلاحیت محافظین تیار کیے جائیں،اگر ان موسموں میں مدارس اسلامیہ کا خیال نہ رکھا گیا تو دین و مذہب کے یہ قلعے کمزور ہو جائیں گے، اور اسلام اور اہل اسلام کو اچھا خاصا خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، ذرا تصور کریں کہ اگر مدارس اسلامیہ کمزور ہوگئے تودین و ملت کا کام کیسے چلے گا، مساجد کو امام کہاں سے ملے گا، اور مدارس اسلامیہ کی درسگاہیں بارونق کیسے رہیں گی، اور دارالافتاء کی بہاریں کیسے برقرار رہیں گی، ملت اسلامیہ کے افراد کے ایمان پر حملہ کرنے والوں سے ڈٹ کر مقابلہ کون کرےگا،یاد رکھیں جس طرح زندہ رہنے کے لئے جسم میں خون کا ہونا ضروری ہے، اسی طرح اللہ و رسول کے احکام کی ترجمانی اور دین متین کی نشر اشاعت کے لئے مدارس اسلامیہ کا مضبوط ہونا اور رہنا ضروری، اسی لئےآپ سے گذارش ہے کہ آپ اپنے اپنے علاقے کے مدارس و جامعات کی بھرپور تعاون فرماکر دین متین کے قلعوں کو مضبوطی فراہم کریں اور عنداللہ ماجور ہوں،

غلام آسی مونس پورنوی
شب15 رمضان المبارک 1444

06/01/2023

In bachcho ki Aawaz Suny Aur inko duaa dijy

Address

TELIBAGH BAZAR LUCKNOW
Lucknow
226029

Telephone

+919305377526

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BEBAK QALAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to BEBAK QALAM:

Share

Category