30/06/2026
مرثیانہ غزل۔۔۔
افضل ہے انبیا میں نانا حسین کا
افضل ہے امتوں میں بابا حسین کا
تیرا سوال جو ہو، میرا جواب ہے
عالم پہ چھا گیا ہے تارا حسین کا
اوباشِ وقتِ جاہل، کتنا بھی شور کر
پھر بھی نہ مٹ سکے گا چرچا حسین کا
ہم ہیں حسین والے، مذہب حسین ہے
گھر گھر، بچہ بچہ دیوانہ حسین کا
میں بھی ہوں کیسا شاعر، کتنا عجیب تر
جنت حسین کی ہے، سارا حسین کا