Aas Rahbar Offical Poetry

Aas Rahbar Offical Poetry رب پر یقین رکھ ، نہ ہو رہؔبر اداس تُو
اک دن تجھے ملے گا تِرا عین شین قاف

آس رہؔبر کلکتوی

02/10/2025

حمد۔۔۔
हम्द...

ڈوبتے کو اچھالنے والا
مشکلوں سے نکالنے والا
डूबते को उछालने वाला।
मुश्किलों से निकालने वाला।

دو جہانوں کو پالنے والا
ہے خدا ، دیکھ بھالنے والا
दो जहानों को पालने वाला।
है ख़ुदा, देख-भालने वाला।

تو رحیم و کریم ہے یا رب
سب بلاؤں کو ٹالنے والا
तू रही-ओ-करीम है या रब
सब बलाओं को टालने वाला।

خاک سے جسم کو بنایا ہے
اور پھر جاں ہے ڈالنے والا
ख़ाक से जिस्म को बनाया है
और फिर जाँ है डालने वाला।

ہم گناہوں سے کر لیں گر توبہ
پھر خدا ہے سنبھالنے والا
हम गुनाहों से कर लें गर तौबा
फिर ख़ुदा है संभालने वाला।

ہم کو توفیق دے تو نیکی کی
دل کو ہے تو کنگھالنے والا
हमको तोफ़ीक़ दे तू नेकी की
दिल को है तू कंघालने वाला।

اے خدا دے عروج رہبر کو
تو ہے قسمت اجالنے والا
ऐ ख़ुदा दे उरूज रहबर को
तू है क़िस्मत उजालने वाला

آس رہؔبر کلکتوی
— आस रहबर कलकत्तवी

25/09/2025

آپ سے پیار کر نہیں سکتا
میں کسی اور کی امانت ہوں

آس رہؔبر کلکتوی

आप से प्यार कर नहीं सकता,
मैं किसी और कि अमानत हूँ।

आस रहबर कलकत्तवी

25/09/2025

کچھ نہیں پاؤ گے بھلائی سے
لوگ اک تمہیں بھلا دیں گے

آس رہؔبر کلکتوی

18/09/2025

کیوں سکونِ دل نہیں ہے دستیاب
سوچ کر ، دل مسکرایا دیر تک!

آس رہؔبر کلکتوی

18/09/2025

وعدے ہزار کرتے ہو تم راہِ عشق میں
ناداں تمہیں تو پیار کا پے تک نہیں پتہ

آس رہؔبر کلکتوی

18/09/2025

ہر وقت جی رہے ہیں ترے انتظار میں
فسق و فجور کا ہمیں فے تک نہیں پتہ

آس رہؔبر کلکتوی

غزل شریر   نظریں  ،   ادائیں   قاتل حسینہ !  تم  سے  لگا  مرا دلمرے خیالوں  میں  تم  بسے  ہوتمھاری چاہت میں دل ہے بسملتم...
15/09/2025

غزل

شریر نظریں ، ادائیں قاتل
حسینہ ! تم سے لگا مرا دل

مرے خیالوں میں تم بسے ہو
تمھاری چاہت میں دل ہے بسمل

تم اک محبت کے ہو سمندر
میں ایسے تنہا کہ مثلِ ساحل

رہوں گا اس وقت ساتھ تیرے
جو تجھ پہ آئیں کٹھن مراحل

بڑا بنوں گا ، اگر ہوں چھوٹا
جو میری رَہ میں ہو کوئی حائل

جو شاعری کا ہنر ملا ہے
عطائے رب ہے، نہیں میں کامل

کہا مجاور نے مجھ سے رہبؔر
ملے گی تجھ کو وفا کی منزل

آس رہؔبر کلکتوی

15/09/2025

غزل

بن جائے گا یہ باعثِ آزار کسی دن
کر بیٹھے اگر پیار کا اظہار کسی دن

سج دھج کے اداؤں سے لبھائے گا ترا دل
بن جائے گا تُو اس کا پرستار کسی دن

لے جائے گا راتوں کی وہ نیندوں کو چرا کر
ٹوٹیں گے حسیں خواب بھی یکبار کسی دن

افسردگی ہاتھ آئے گی اظہارِ وفا سے
وہ عشق سے کر بیٹھے گا انکار کسی دن

کرنا نہ محبت ، تمھیں آئے گا نہ آرام
جینے سے بھی ہو جاؤ گے بیزار کسی دن

ماں، باپ کی عزت کا بھرم توڑ کے، اُس سے
ملنے کو نہ جانا سرِ بازار کسی دن

احساس کو الفاظ کا پہنا کے لبادہ
بن جائے گا رہؔبر بھی قلم کار کسی دن

آس رہؔبر کلکتوی

غزل/ग़ज़लاوج   پر   میرا   ذہنِ    رسا   دیکھ    لےتیری  یادوں  میں  شاعر  بنا ،  دیکھ  لےऔज पर मेरा ज़ेह्न-ए-रसा देख ले।त...
07/09/2025

غزل/ग़ज़ल

اوج پر میرا ذہنِ رسا دیکھ لے
تیری یادوں میں شاعر بنا ، دیکھ لے

औज पर मेरा ज़ेह्न-ए-रसा देख ले।
तेरी यादों में शायर बना, देख ले।

بے وفائی کی تہمت لگانے سے قبل
جھانک کر میرے دل میں ذرا دیکھ لے

बेवफ़ाई की तोहमत लगाने से क़ब्ल
झाँक कर मेरे दिल में ज़रा देख ले।

مجھ کو جانِ جگر بے وفا تو نہ کہہ
اک دفعہ پہلے خود آئنہ دیکھ لے

मुझको जान-ए-जिगर बेवफ़ा तू न कह
इक दफ़ा पहले ख़ुद आइना देख ले।

ڈس رہی ہیں مجھے شب کی تنہائیاں
سہہ رہا ہوں میں جور و جفا، دیکھ لے

डस रही हैं मुझे शब की तन्हाइयाँ
सह रहा हूँ मैं जौर-ओ-जफ़ा, देख ले।

تیری چاہت میں دل غم کا مسکن بنا
دیکھ لے ، دیکھ لے ، دل مرا دیکھ لے

तेरी चाहत में दिल ग़म का मसकन बना
देख ले, देख ले, दिल मेरा देख ले।

تو سرِ بزم یوں مجھ کو رسوا نہ کر
جو بھی کہہ تو مگر دائرہ دیکھ لے

तू सर-ए-बज़्म यूँ मुझको रुसवा न कर
जो भी कह तू मगर दायरा देख ले।

بزمِ رہبر میں اے دل تو خاموش رہ
یوں بلند اپنا تو مرتبہ ، دیکھ لے

बज़्म-ए-रहबर में ऐ दिल तू ख़ामोश रह
यूँ बुलंद अपना तू मर्तबा , देख ले।

آس رہبر کلکتوی
आस रहबर कलकत्तवी
Friends

غزلग़ज़लدل لگانے سے  چوٹ  کھانے  سےدور  رہ   عشق  کے  فسانے  سے दिल लगाने से चोट खाने से।दूर रह इश्क़  के  फ़साने  से।پا...
02/09/2025

غزل
ग़ज़ल

دل لگانے سے چوٹ کھانے سے
دور رہ عشق کے فسانے سے
दिल लगाने से चोट खाने से।
दूर रह इश्क़ के फ़साने से।

پاس تیرے ہے جو متاعِ حسن
کچھ لٹا مجھ پہ اس خزانے سے
पास तेरे है जो मता-ए-हुस्न
कुछ लुटा मुझ पे इस ख़ज़ाने से।

انتظارِ وصالِ یار میں ہوں
آ ہی جائے گا وہ بہانے سے
इंतज़ार-ए-विसाल-ए-यार में हूँ
आ ही जाएगा वो बहाने से।

بعد تیرے اجڑ گئی دنیا
نہیں لگتا ہے دل لگانے سے
बाद तेरे उजड़ गई दुनिया
नहीं लगता है दिल लगाने से।

جب بچھڑ کر ملیں دوبارہ ہم
بات بن جائے گی بنانے سے
जब बिछड़ कर मिलें दोबारा हम
बात बन जाएगी बनाने से।

آپ کو ہے کوئی غلط فہمی
پیار چھپتا نہیں ، چھپانے سے
आप को है कोई ग़लत फ़हमी
प्यार छुपता नहीं, छुपाने से।

رنج و غم ہیں رہِ محبت میں
باز آ جائیں دل لگانے سے
रंज-ओ-ग़म हैं रह-ए-मोहब्बत में
बाज़ आ जाएँ दिल लगाने से।

آپ قابو رکھیں ذرا خود پر
کچھ نہیں ملتا ، تلملانے سے
आप क़ाबू रखें ज़रा ख़ुद पर
कुछ नहीं मिलता, तिलमिलाने से।

ہاتھ آتی ہے محض تنہائی
دل کے رشتوں کو آزمانے سے
हाथ आती है मह्ज़ तन्हाई
दिल के रिश्तों को आज़माने से।

ہے خدا کا کرم کہ ساتھ ہیں، ہم
دوست بنتے نہیں بنانے سے
है ख़ुदा का करम के साथ हैं हम
दोस्त बनते नहीं बनाने से।

کیسے پاؤ گے منزلِ مقصود
راہ میں پاؤں ڈگمگانے سے
कैसे पाओगे मंज़िल-ए-मक़सूद
राह में पाँव डगमगाने से।

اپنے اپنوں کے ساتھ مکّاری
ہم نے سیکھا نہیں زمانے سے
अपने अपनों के साथ मक़्कारी
हम ने सीखा नहीं ज़माने से।

اس جہاں میں کوئی کسی کا نہیں
ہم نے سیکھا فریب ، کھانے سے
इस जहाँ में कोई किसी का नहीं
हम ने सीखा फ़रेब, खाने से।

دل مرا بے سکون ہوتا ہے
میرے اپنوں کے روٹھ جانے سے
दिल मेरा बे-सुकून होता है
मेरे अपनों के रूठ जाने से।

آپ سے ہیں شکایتيں ، لیکن
مان جائیں گے ہم ، منانے سے
आप से हैं शिकायतें, लेकिन
मान जाएँगे हम, मनाने से।

آپ آیا کریں ہمارے گھر
پیار بڑھتا ہے آنے جانے سے
आप आया करें हमारे घर
प्यार बढ़ता है आने-जाने से।

ہو گیا ہے انا پرست وہ شخص
چار پیسے فقط کمانے سے
हो गया है अना-परस्त वो शख़्स
चार पैसे फ़क़त कमाने से।

خلد کے مستحق بنو گے تم
بھوکے ننگوں کے کام آنے سے
ख़ुल्द के मुस्तहक़ बनोगे तुम
भूखे-नंगों के काम आने से।

ہم تو سچ کے مرید ہیں ؛ رہؔبر
ہم نہیں ڈرتے جاں گنوانے سے
हम तो सच के मुरीद हैं; रहबर
हम नहीं डरते जाँ गँवाने से।

آس رہؔبر کلکتوی
आस रहबर कलकत्तवी

غزل ۔۔۔ग़ज़ल....زندگانی  میں  پیار   کا   موسم کوئی   لائے   بہار    کا   موسمज़िंदगानी में प्यार का मौसम।कोई लाए बहार  का...
24/08/2025

غزل ۔۔۔
ग़ज़ल....

زندگانی میں پیار کا موسم
کوئی لائے بہار کا موسم
ज़िंदगानी में प्यार का मौसम।
कोई लाए बहार का मौसम।

بن کے آئے وہ خواب کی تعبیر
ساتھ لائے قرار کا موسم
बनके आए वो ख़्वाब की ताबीर
साथ लाए क़रार का मौसम।

وصل کی اک امید ہے دل میں
ہائے یہ انتظار کا موسم
वस्ल की एक उम्मीद है दिल में
हाय! ये इंतज़ार का मौसम।

روح میں وہ مجھے کرے شامل
دل پہ ہو برگ و بار کا موسم
रूह में वो मुझे करे शामिल
दिल पे हो बर्ग-ओ-बार का मौसम।

ہم نے دیکھا ہے عشق میں رہؔبر
دیدۂ اشک بار کا موسم
हमने देखा है इश्क़ में "रहबर"
दीद-ए-अश्कबार का मौसम।

آس رہؔبر کلکتوی
आस रहबर कलकत्तवी

Address

N.R.A Road Kamarhati
Kolkata
700058

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aas Rahbar Offical Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Aas Rahbar Offical Poetry:

Share

Category