Madrasa Kharkhari Mewat

Madrasa Kharkhari Mewat Please Like This Vedio All Friends Thank you

04/09/2026

💖❤️

02/09/2026

Hafiz e Quran || MADARSA KHARKHARI 💖❤️

جامعہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھرکھڑی میں محمد زید ملائی نے حفظِ قرآن مکمل کرلیانوح (میوات): جامعہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھر...
01/09/2026

جامعہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھرکھڑی میں محمد زید ملائی نے حفظِ قرآن مکمل کرلیا

نوح (میوات): جامعہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھرکھڑی، تحصیل تاوڑو، ضلع نوح (میوات)، ہریانہ میں ایک روح پرور اور بابرکت مجلس کا انعقاد ہوا، جس میں طالب علم محمد زید ملائی نے قرآنِ کریم کا حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت محمد عباس دہلی نے حاصل کی، جبکہ محمد احسان بگھولہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ پاک پیش کرکے محفل کو مزید پُرنور بنا دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی، صدر جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش و چندی گڑھ نے قرآنِ کریم کی عظمت، حفظِ قرآن کی فضیلت اور بچوں کی دینی تربیت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم کا حفظ کرنا اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور سعادت ہے، تاہم اصل کامیابی قرآن کو یاد کرنے کے ساتھ اس کی تعلیمات کو زندگی میں نافذ کرنے میں ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور مدارس کی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر زور دیا۔

مجلس کے اختتام پر حضرت قاری محمد اکرم صاحب نے دعائیہ کلمات ادا کیے اور طالب علم محمد زید ملائی، ان کے والدین، اساتذہ اور تمام متعلقین کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

تقریب کی نظامت کے فرائض مولانا فہیم الدین اشرف اٹاوڑی، ناظمِ تعلیمات جامعہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھرکھڑی نے انجام دیے۔ انہوں نے نہایت عمدگی کے ساتھ پروگرام کی کارروائی کو آگے بڑھایا اور شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

علمائے کرام اور ذمہ دارانِ مدرسہ نے محمد زید ملائی کو حفظِ قرآن کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور قرآنِ کریم کے ساتھ مضبوط تعلق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ تقریب اس بات کی عکاس تھی کہ جامعہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھرکھڑی میں تعلیمِ قرآن کے ساتھ طلبہ کی دینی، اخلاقی اور عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جو معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے نہایت اہم اور قابلِ تحسین خدمت ہے۔

29/08/2026
25/08/2026

“How old was Prophet Muhammad ﷺ?” 💖❤️

Address

Kharkhari Tauru
Kharkhari
122105

Telephone

+919813551986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrasa Kharkhari Mewat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share