ھشام علی اوفیسیل

ھشام علی اوفیسیل خان برانڈ

15/01/2025

بیگن چور😉

ایک کھیت تھا جس میں سبزی وغیرہ بوئی جاتی تھی_ کھیت کو باڑی بھی کہتے ہیں_ کھیت کے ایک طرف کنواں تھا، مالک نے اس کھیت میں جہاں ہر قسم کی سبزی بوئی تھی وہیں ایک کنارے بیگن بھی لگائے تھے_ جب بیگن پھول پھل کر بڑے ہوگئے تو ایک چور بیگن چرانے کے لئے رات کو بارہ بجے آتا، اس چور کا نام تلاتل دھاری تھا، جہاں بیگن بوئے گئے تھے اس کے کنارے کھڑے ہوکر کہتا:”باڑی رے باڑی! تجھ سے پوچھے تلاتل دھاری! دو چار بیگن لے لوں“اتنا کہہ کر خود بہ خود کہتا:” لے لے نا دس بارہ“ یہ کہہ کر دس بارہ بیگن توڑ لے جاتا، روزانہ اس کا یہی معمول تھا۔ اس کی سمجھ کے مطابق یہ تھا کہ میں تو اجازت لے کر توڑتا ہوں چوری نہیں کرتا_
ایک دن کھیت کا مالک کھیت دیکھ رہا تھا جب بیگن کی طرف نظر پڑی تو دیکھا کہ ایک طرف بالکل بیگن نہیں ہیں۔ وہ سوچ میں پڑگیا یہاں سے بیگن کیا ہوئے کون لے جاتا ہے یقیناً کوئی چور آتا ہوگا۔ ایک رات کھیت کا مالک چھپ کر بیٹھ گیا اور دیکھنے لگا کہ کون بیگن لے جاتا ہے۔ کھیت کے مالک کا نام تھا ”کھیما پھوا“ رات کو جب بیگن چور اپنی عادت کے مطابق آیا اور کھیت کے پاس جاکر کہنے لگا”باڑی رے باڑی تجھ سے پوچھے تلاتل دھاری دو چار بیگن لے لوں“ اس کے بعد خود ہی کہا”توڑ لے دس بارہ“ یہ کہہ کر دس بارہ بیگن توڑ لیا اور جھولے میں ڈال کر جب چلنے لگا تو کھیت والے نے پکڑ لیا اور ہاتھ باندھ دیے پھر اس کی کمر میں رسی باندھ کر کنویں میں لٹکا دیا اور کنویں سے پوچھنے لگا ”کنواں رے کنواں تجھ سے پوچھے کھیما پھوا اس چور کو دو چار غوطہ دلاؤں“ پھر خود کہتا ”کھلا لینا دس بارہ“ یہ کہہ کر اس بیگن چور کو خوب قائدے سے غوطہ کھلاتا_

(لطائف حقانی سے اقتباس) عاتف اسلم

15/01/2025

آپ سب میرے دلکی دھڑکن ھو

Address

Haryana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ھشام علی اوفیسیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category