11/04/2025
#❤️
وقف ترمیمی قانون کیخلاف داخل پیٹیشن پر سپریم کورٹ میں 16 اپریل کو سماعت
جمعیۃ علماء ہند کی طرف سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے اس معاملہ پر فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔ وقف قانون آئین ، سیکولر ازم اور ملک کے امن و اتحاد کے لئے ایک بڑا خطرہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ اس ہم معاملہ میں عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا، کیونکہ اس قانون کی بہت سی دفعات نہ صرف ملک کی آئین سے متصادم ہیں بلکہ ان سے شہریوں کی بنیادی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔ یہ قانون ایسے وقت میں لایا گیا ہے جب پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آندھی چل رہی ہے ، ہماری بہت سی مساجد اور درگاہوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، وہاں مندر ہونے کے دعوی کئے جارہے ہیں، چنانچہ اگر ان حالات میں یہ غیر آئینی قانون بھی نافذ ہو گیا تو پھر ان بے لگام فرقہ پرست طاقتوں کو ہماری عبادت گاہوں، خانقاہوں ، قبرستانوں اور امام باڑوں کو نشانہ بنانے کا قانونی جواز بھی مل جائے گا۔
امير الهند جانشین شیخ الاسلام قائد ملت حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و صدر المدرسين دار العلوم دیوبند و صدر جمعیت علمائی هند