GS TV UK

GS  TV UK This page is a network of art and culture. The goal is to represent and manage new talent and promote new skills

Uk .
02/09/2026

Uk .

Uk
02/09/2026

Uk

02/09/2026

مانسہرہ سے ابرار احمد کی رپورٹ

02/09/2026

اوکاڑہ: ڈی ایس پی ٹریفک سربالی خان کا ٹریفک کی روانی کے حوالے سے گول چوک کا جائزہ لیا

02/09/2026

اوکاڑہ سے شہزاد علی کی رپورٹ۔۔۔۔۔
فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں KIPS کالج اوکاڑہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم محمد منیب احمد کو ایک لاکھ پچاس ہزار کیش پرائز دیا گیا
فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں KIPS کالج اوکاڑہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم محمد منیب احمد کو ایک لاکھ پچاس ہزار کیش پرائز اور دیگر کو میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب میں شریک کالم نگار سلمان احمد قریشی نے ڈائریکٹر چوہدری زاہد اور پرنسپل سر سرفراز کے ہمراہ طالب علم کو انعامی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے KIPS کالج اوکاڑہ کے ڈائریکٹر چوہدری زاہد، پرنسپل سر سرفراز اور انتظامیہ کے کردار کو سہراتے ہوئے کہا کالج اوکاڑہ میں فروغ تعلیم میں اپنا نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔کالج میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کی تقسیم کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔تقریب میں کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

OKARA
30/08/2026

OKARA

لارڈز:  انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 194 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ک...
30/08/2026

لارڈز: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 194 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کو لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں 16 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ نے پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ انگلش باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے، سعود شکیل نے مشکل صورتحال میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ہدف کے قریب لے جانے کی کوشش کی، لیکن دوسرے اینڈ سے انہیں مطلوبہ تعاون نہ مل سکا۔

شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان نے 16 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم اور اذان اویس 6،6 رنز بنا سکے، محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے، جبکہ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے باؤلرز نے دوسری اننگز میں ابتدا ہی سے پاکستانی بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی ہدف کے تعاقب کی امیدیں ختم کردیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 248 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پاکستان کے سامنے 389 رنز کا مشکل ہدف رکھا۔

پاکستانی باؤلرز نے محمد عباس کی قیادت میں انگلینڈ کو دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار کیا، محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور لارڈز کے میدان میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے باؤلرز کا دباؤ برداشت نہ کرسکی، سعود شکیل کی 97 رنز کی مزاحمتی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔

دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی، جبکہ پاکستان کو لارڈز میں 16 سال بعد ٹیسٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رینالہ خورد: رینالہ خورد بائی پاس نزد 21 ٹو ایل کے قریب ٹریفک حادثہ کی اطلاع، ریسکیو 1122رینالہ خورد: کالر کے مطابق مساف...
30/08/2026

رینالہ خورد: رینالہ خورد بائی پاس نزد 21 ٹو ایل کے قریب ٹریفک حادثہ کی اطلاع، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: کالر کے مطابق مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: حادثہ میں 1 خاتون مسافر جانبحق ہو گئی، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: جبکہ عورتوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122

رینالہ خورد: جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت اللّٰہ رکھی زوجہ محمد حنیف کے نام سے ہوئی، ریسکیو 1122

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اپوزیشن نے 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق...
21/08/2026

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اپوزیشن نے 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر علی خان، شاہد خٹک، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی صحت اور علاج پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر ڈرامہ رچایا ہے، اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ سے کل توہین عدالت کے معاملے پر رجوع کیا جائے گا، 27 ستمبر کو تحریک انصاف کے بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا اور احتجاج و لانگ مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ اہم سیاسی و پارلیمانی فیصلے باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ کرنے پر بھی اتفاق کیا، اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی بھرپور تائید اور اسے فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

دوسری جانب اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ اپوزیشن اتحاد سے پارلیمان اور عوام میں اپوزیشن کی آواز مزید مضبوط ہو گی۔

Address

Manchester

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GS TV UK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to GS TV UK:

Shortcuts

Share