Poetry

Poetry This page is to entertain you with great poetry of our legend poets

14/07/2023

اس دفعہ مجھ سے ملو گے تو سمجھ جاو گے

ہوتا ہے کیا کسی شخص کا پتھر ہونا

میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم الله تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور اپ کے بعد کوئی نبی نہ ہ...
16/04/2023

میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم الله تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور اپ کے بعد کوئی نبی نہ ہے نہ آئے گا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
خاتم النبیین ہیں

اِک تیز تیر تھا ــــــ کہ ، لگا اور نکل گیاماری جو چیخ ریل نے ، جنگل دہل گیاسویا ہُوا تھا شہر، کسی سانپ کی طرحمَیں دیکھت...
12/04/2023

اِک تیز تیر تھا ــــــ کہ ، لگا اور نکل گیا
ماری جو چیخ ریل نے ، جنگل دہل گیا
سویا ہُوا تھا شہر، کسی سانپ کی طرح
مَیں دیکھتا ہی رہ گیا اور چاند ڈھل گیا
خواہش کی گرمیاں تھیں عجب ان کے جسم میں
خوباں کی صحبتوں میں ، مرا خون جل گیا
تھی شام زہر رنگ میں ڈوبی ہُوئی کھڑی
پھر اِک ذرا سی دیر میں ، منظر بدل گیا
مدّت کے بعد ــــ آج اُسے دیکھ کر ”مُنیرؔ“
اِک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
شاعر : مُنیرؔ نیازی
مجموعہ کلام :
”دُشمنوں کے دَرمیان شام“

23/03/2023

جب تیرے شہر میں رہا کرتے تھے
ہم بھی چپ چاپ جیا کرتے تھے
آنکھوں میں پیاس ہوا کرتی تھی
دل میں طوفان اٹھا کرتے تھے
گھر کی دیوار سجانے کی خاطر
ہم تیرا نام لکھا کرتے تھے
آج تیری تصویر دیکھی تو یاد آیا
کبھی ہم بھی محبت کیا کرتے تھے

Address

Bolton

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category