28/04/2026
میانی اڈہ تیز تراز۔۔ رپورٹ امان گرافکس ۔۔
میانی اڈہ پر قائم پبلک ٹوائلٹ کو تالے لگ گئے ۔۔ کئی سال گزر چکے ٹوائلٹ عوام کے کام نہ ا سکے۔ یہاں پر ہیوی مشینری قابض ہے نہ روڈ مکمل ہو رہا ہے اور نہ رفع حاجت کے لیے میانی اڈہ پر آنے والی مائیں بہنیں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ کیونکہ یہاں پر ٹھکیدار اس جگہ پر قابض ہے ان کا سامان و دیگر ضروری چیزیں موجود ہیں ایسے میں پبلک ٹوائلٹ کو کہیں اور شفٹ کیا جائے ۔ یہاں کوئی مخیر حضرات تلاش کر کے نئے ٹوائلٹ بنوائیں جائیں تاکہ ایک عوام کو ایک سہولت مل سکے ۔۔۔ اس حوالہ سے اس سے قبل بھی شوشل میڈیا پر آواز بلند کی ۔۔ امید ہے اس بار اس پر ایکشن ہو گا ۔ اس حوالہ سے انجمن تاجران کے صدر ملک صفدر مکھیال سے بھی مشاورت کی جائے گی