19/11/2021
قیمتی بات 👉👇
ووٹ اور نوٹ
ایک سیاستدان ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا
"بابا جی، اس بار ووٹ مجھے دیں“
بابا جی نے کہا؛ ”بیٹا مجھے پیسے نہیں چاہیئے پر تمہیں اگر ووٹ چاہیئے تو مجھے ایک گدھا خرید کر لا دو!“
سیاست دان کو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا، مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا!
واپس آکر بابا جی سے بولا
”مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا کم سے کم 40000 کا گدھا ھے، اس لیئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ھوں“😞
😍 بابا جی نے کہا "بیٹا اور شرمندہ نہ کرو تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے
جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ھوں“✅
بلدیاتی الیکشن ھونے جا رھے ہیں ووٹ ڈالتے وقت اپنے ضمیر سے پوچھ لینا یہ نہ ھو گدھا آپ سے قیمتی ھو.