Additional Assistant Commissioner Revenue Lakki Marwat

Additional Assistant Commissioner Revenue Lakki Marwat ASSISTANT COMMISSIONER REVENUE

02/09/2026
ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج گمبیلہ اڈہ پر مخت...
02/09/2026

ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج گمبیلہ اڈہ پر مختلف پرچون دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ سبزیوں، پھلوں، چکن، دودھ، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ دکانوں پر نرخنامے کی نمائش اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء کی فروخت بھی چیک کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کی مکمل پابندی کریں،

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ ک...
27/08/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) لکی سٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران عملے کی حاضری، ریکارڈ، سروس ڈیلیوری کے عمل اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ریکارڈ کو باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) سہیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر (ریو...
04/08/2026

ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) سہیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے لکی مروت میں مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔
پیٹرول و ڈیزل کی دستیابی، سرکاری مقررہ نرخوں پر عملدرآمد، پیمائش (گیج/میٹر) کی درستگی، اسٹاک رجسٹر، ذخیرہ شدہ ایندھن اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں چلڈرن پارک لکی مروت کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی، شجرکاری اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو پارک کی بہتر دیکھ بھال اور صفائی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

AAC-R Visited and inspected DHQ Hospital Lakki Marwat
26/07/2026

AAC-R Visited and inspected DHQ Hospital Lakki Marwat

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Additional Assistant Commissioner Revenue Lakki Marwat publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager