10/11/2025
لوئر دیر ضلعی پولیس آفیسر ایک طرف بہترین اقدامات کی وجہ سے عوامی پزیرائی حاصل کر رہے لیکن دوسری طرف ایسے باعزت اور صاف دل انسان پر بغیر تحقیق الزام لگانا یا کسی جرقئم پیشہ افراد کی لسٹ میں انکا نام سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نہ صرف زیادتی ہے بلکہ ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ ملک نظیر کو سب جانتے ہیں کہ وہ کیسا انسان ہے — ہمیشہ سچ کا ساتھ دینے والا، دوسروں کے لیے دعاگو اور اپنی زمین و قوم سے محبت کرنے والا۔
ہم سب اُس کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ایسے بے بنیاد الزامات اُس کی عزت و وقار کو کم نہیں کر سکتے۔ ملک نظیر ایک ایسا شخص ہے جس کی عزت دلوں میں بستی ہے، اور جسے بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے خود بدنام ہوں گے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک نظیر کو صحت، عزت اور کامیابی عطا فرمائے، اور جو لوگ جھوٹ اور الزام تراشی میں ملوث ہیں اُنہیں ہدایت دے۔ ملک نظیر ہمارے لیے فخر کی علامت ہے، اُس کی خدمت اور محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔"
منجانب
,سوشل ورکر ۔وسماجی کارکن ملک داؤد