Doesn’t Matter

Doesn’t Matter Do Some Thing Great !!!!

ڈالر پھر جیت گیا، محبت ہار گئیخوابوں کی دنیا بھی آج بیکار گئیبازار میں بولی لگی رشتوں کی بھیانسان کی قیمت زمین پر اُتار ...
09/13/2025

ڈالر پھر جیت گیا، محبت ہار گئی
خوابوں کی دنیا بھی آج بیکار گئی

بازار میں بولی لگی رشتوں کی بھی
انسان کی قیمت زمین پر اُتار گئی

پیسہ ہی جب خدا بنا ہر دل کے لیے
خلوص کی مورت بھی چھپ کے فرار گئی

محبت کے سودے میں گھاٹا ہی ملا
حسین دِل کی دولت ہوا کے دوار گئی

اب چاہت کے چراغ جلتے نہیں ہیں
اندھیروں میں قسمت بھی راکھ ہوکار گئی

ڈالر پھر جیت گیا، محبت ہار گئی
یہ دنیا بھی عجب تماشا گزار گئی

اس سے پہلے کہ ہم کسی سے اختلاف کریں یا رشتہ توڑیںایک لمحہ رک کر خود سے یہ سوال ضرور کریںکون ہے جو ہمارے بیچ اختلاف سے فا...
05/26/2025

اس سے پہلے کہ ہم کسی سے اختلاف کریں یا رشتہ توڑیں
ایک لمحہ رک کر خود سے یہ سوال ضرور کریں
کون ہے جو ہمارے بیچ اختلاف سے فائدہ اٹھا رہا ہے؟

کتنے ہی خاندان بکھر گئے
دوست دشمن بن گئے
شوہر بیوی جدا ہو گئے
بھائی بھائی سے کٹ گئے

اور وجہ صرف ایک
کوئی ایسا شخص جو پیچھے سے صرف برتن ہلا رہا تھا
کبھی غیبت سے
کبھی چغلی سے
کبھی جھوٹ سے
کبھی فتنے سے
اور کبھی باتوں کو توڑ مروڑ کر آگ لگانے سے

اپنے چاہنے والوں کو سنبھال کر رکھیں
ایسے لوگوں کو درمیان آنے نہ دیں
جو آپ کے رشتوں میں زہر گھولنے کا ہنر رکھتے ہیں
محبت تعلق اور الفت کا برتن بہت نازک ہوتا ہے
اک بار ہل گیا… تو سب کچھ گر بھی سکتا ہے

"If you're too innocent , the first thing you lose is recpect."
05/06/2025

"If you're too innocent , the first thing you lose is recpect."

05/03/2025

نامرد
میرا شوہر نامرد ہے اور مجھے خلع چاہیے۔ وہ تنسیخ نکاح کا عام سا کیس تھا۔
اچھی پڑھی لکھی فیملی تھی۔ دو پیارے سے بچے تھے کیوٹ اور معصوم سے لیکن خاتون بضد تھی کہ اسکو ہر حال میں خلع چاہیے، جبکہ میرا موکل مدعا علیہ (شوہر) شدید صدمے کی کیفیت میں تھا - - -
ِجج صاحب اچھے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میاں بیوی کو چیمبر میں لیجا کر مصالحت کی کوشش کرلیں شاید بات بن جائے۔ مدعاعلیہ (شوہر) کا وکیل ہونے کے ناطے اندھا کیا چاہے دو آنکھیں کے مصداق میں نے فوری حامی بھر لی۔ جبکہ مدعیہ (بیوی) کے وکیل نے اس پر اچھا خاصہ ہنگامہ بھی کیا لیکن خاتون بات چیت کے لئیے راضی ہوگئی۔
چیمبر میں دونوں میاں بیوی میرے سامنے بیٹھے تھے:-
" ہاں خاتون۔! آپ کو اپنے شوہر سے کیا مسئلہ ہے"؟ - -
" وکیل صاحب یہ شخص مردانہ طور پر کمزور ہیں". - -
میں اسکی بے باکی پر حیران رہ گیا۔ میرے منہ سے ایک موٹی سی گندی سی گالی نکلتے نکلتے رہ گئی۔ البتہ منہ میں تو دے ہی ڈالی۔ ویسے تو کچہری میں زیادہ تر بے باک خواتین سے ہی واسطہ پڑتا ہے لیکن اس خاتون کی کچھ بات ہی الگ تھی۔
اسکے شوہر نے ایک نظر شکایت اس پر ڈالی اور میری طرف امداد طلب نظروں سے گھورنے لگا۔ میں تھوڑا سا جھلا گیا کہ کیسی عورت ہے ذرا بھی شرم حیا نہیں ہے - -
بہرحال میں نے بھی شرم و حیا کا تقاضا ایک طرف رکھا
اور تیز تیز سوال کرنا شروع کر دیے۔
جب اس سے پوچھا :-
" کیا اس کا اپنے مرد سے گزارہ نہیں ہوتا"؟ - -
تو کہتی ہے کہ:-
" ماشاءاللہ دو بچے ہیں ہمارے۔ یہ جسمانی طور پہ تو بالکل ٹھیک ہیں" - - -
" تو بی بی پھر مردانہ طور پر کمزور کیسے ہوئے"؟ - -
میں نے استفسار کیا۔۔۔
وکیل صاحب! میرے بابا دیہات میں رہتے ہیں اور زمینداری کرتے ہیں۔ ہم دو بہنیں ہیں اور میرے والد ہمیں کبھی" دھی رانی" سے کم بلایا ہی نہیں جبکہ میرے شوہر مجھے" کتی " کہہ کے بلاتے ہیں - - -" یہ کونسی مردانہ صفت ہے وکیل صاحب ؟- - "
مجھ سے کوئی چھوٹی موٹی غلط ہو جائے تو یہ میرے پورے میکے کو ننگی ننگی گالیاں دیتے ہیں؟ - -" آپ ہی بتائیں جی اس میں میرے مائیکے کا کیا قصور ہے - - - یہ مردانہ صفت تو نہیں نا کہ دوسروں کی گھر والیوں کو گالی دی جائے - -
وکیل صاحب۔! میرے بابا مجھے شہزادی کہتے ہیں - - - اور یہ غصے میں مجھے " کنجری" کہتے ہیں - -
وکیل صاحب ! مرد تو وہ ہوتا ہے نا جو کنجری کو بھی اتنی عزت دے کہ وہ کنجری نہ رہے اور یہ اپنی بیوی کو ہی کنجری کہہ کر پکارتے ہیں - - - یہ کوئی مردانہ بات تو نہیں ہوئی نہ - - - ؟؟
وکیل صاحب اب آپ ہی بتائیں کیا یہ مردانہ طور پر کمزور نہیں ہیں" ؟ - -
میرا تو سر شرم سے جھک گیا تھا۔ اس کا شوہر بھی آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اسکی طرف دیکھ رہا تھا
" اگر یہی مسئلہ تھا تو تم مجھے بتا سکتی تھیں نا۔ مجھ پر اس قدر ذہنی ٹارچر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔۔" ؟
شوہر منمنایا۔۔۔
" آپ کو کیا لگتا ہے آپ جب میری ماں بہن کے ساتھ ناجائز رشتے جوڑتے ہیں تو میں خوش ہوتی ہوں۔۔؟ - -
اتنے سالوں سے آپکا کیا گیا یہ ذہنی تشدد برداشت کر رہی ہوں اس کا کون حساب دے گا؟ " - -
بیوی کا پارہ کسی طور کم نہیں ہو رہا تھا۔۔
خیر جیسے تیسے منت سماجت کر کے سمجھا بجھا کے انکی صلح کروائی ۔۔
میرے موکل نے وعدہ کیا کہ وہ آئئندہ اب کبھی اپنی بیوی کو گالی نہیں دے گا اور پھر وہ دونوں چلے گئے۔۔۔
میں کافی دیر تک وہیں چیمبر میں سوچ بچار کرتا رہا کہ گالیاں تو میں نے بھی اس خاتون کو اس کے پہلے جواب پر دل ہی دل میں بہت دی تھیں تو شاید میں بھی نامرد ہوں اور شاید ہمارا معاشرہ نامردوں سے بھرا پڑاہے

04/24/2025
کوئلے کی کان سے نکال کر تراشہ گیا ہیرا۔۔۔بیلاروس میں تقریب رونمائی. پاکستانی قوم کے پیسوں سے جنرلوں کو لبھانے کی جنرل را...
04/13/2025

کوئلے کی کان سے نکال کر تراشہ گیا ہیرا۔۔۔
بیلاروس میں تقریب رونمائی.
پاکستانی قوم کے پیسوں سے جنرلوں کو لبھانے کی جنرل رانیاں تیار ہو رہی ہیں۔۔۔ آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں اتاری گئی نئی جنرل رانی سابقہ تصاویر سے سو فیصد الگ پائی گئی رنگت اور وزن بلکل الٹ ہو چکا اندھا دھن پیسہ ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔ یاد رہے پرانی تصاویر میں یہ ہیرا قطری شہزادے سے مشاہبت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتا تھا۔

Address

Downtown Toronto, ON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doesn’t Matter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share