11/05/2025
اِسرائیل کی صرف 90 لاکھ آبادی 45 کروڑ عربوں کے سامنے کھڑی ھے۔
انڈیا 1 ارب 30 کروڑ کا ملک ھے، پاکستان 24 کروڑ کا۔ لیکن پورے خطے میں صرف پاکستان ہی ھے جو 78 سال سے انڈیا کے سامنے ڈٹے ہوئے ھے، بغیر کسی ڈر یا احساسِ کمتری کے۔
ہماری ریاست سے غلطیاں ہوئیں، جیسے ہر ملک سے ہوتی ہیں۔ انڈیا کچھ پہلوؤں میں بہتر ہو سکتا ھے، مگر ہم کبھی اس سے مرعوب نہیں ہوئے۔ پاکستان اتنا ہی نڈر ھے جتنا ایک عام پاکستانی—یعنی بالکل بےخوف۔
دنیا میں ہمیشہ طاقت کی زبان چلی ھے، اور آگے بھی چلے گی۔ ریاستیں مفادات دیکھتی ہیں، رومان نہیں۔ ہمیں سیکھنا سب سے چاہئے، لیکن ڈرنا کسی سے نہیں۔ طاقت کا مقابلہ طاقت سے ہی ممکن ھے۔
ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ذلت بھی قبول نہیں۔
اگر جنگ ھے تو ٹھیک، اور اگر نہیں، تو اور بھی بہتر۔
پاکستان پائندہ باد
پاکستانی زندہ باد
افواجِ پاکستان زندہ باد